فا نے اپنی پوری لائن اپ پر بڑا ڈسکاؤنٹ دے دیا

0 19,947

الحاج فا موٹرز اپنی گاڑیوں کی پوری لائن اپ پر میگا ڈسکاؤنٹ پیش کر رہا ہے۔ سال کے اختتام کی آفر فا V2، X-PV اور کیریئر پلس کے لیے ہے۔ اس کے تحت اب خریدار 50,000 روپے کی رعایت پر یہ گاڑیاں بک کروا سکتے ہیں۔ جبکہ بکنگ 3,00,000 روپے سے شروع ہوگی۔

کمپنی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں یہ اعلان بھی کیا کہ کسٹمرز کو ایک لکی ڈرا میں داخل ہونے اور میگا پرائز جیتنے کا موقع بھی ملے گا۔

یہ آفر 31 دسمبر 2020ء تک لاگو ہے۔

FAW offer

الحاج موٹرز ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے لوکل مارکیٹ میں کام کر رہا ہے۔ کمپنی نے 2006ء میں ہیوی ڈیوٹی گاڑیوں کی CBU لائن پیش کی۔ اس میں ڈمپ ٹرکس، rigid ٹرکس اور پرائم موورز شامل تھیں۔ پھر 2012ء میں کمپنی نے اپنی لائٹ کمرشل گاڑیاں لانچ کیں، جن میں X-PV مسافر وین اور کیریئر پک اپ شامل تھی۔ کمپنی نے 2017ء میں پاکستان کی پہلی آٹوموٹو پالیسی 2016ء کے تحت گرین فیلڈ اسٹیٹس حاصل کیا۔

فا V2 کی قیمتوں میں اضافہ:

ستمبر میں الحاج فا نے اپنی ہیچ بیک فا V2 کی قیمت میں 35,000 روپے تک کا اضافہ کیا تھا۔ کمپنی کے مطابق اضافے کے بعد 1300cc گاڑی کی قیمت اب 16,09,000 روپے تک پہنچ گئی ہے، پرانی قیمت 15,74,000روپے تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمپنی نے نئی قیمت یکم ستمبر 2020ء سے لاگو کی۔ اس کا کہنا تھا کہ V2 کے لیے ایڈوانس ٹیکس فائلر کے لیے 25,000 روپے جبکہ نان-فائلرز کے لیے 50,000 روپے ہے۔

اس کے علاوہ کمپنی نے دوسری فا گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی تبدیلیاں کیں۔ X-PV اسٹینڈرڈ کی نئی قیمت 12,44,000 روپے، ڈوئل AC کی 13,04,000، جبکہ ڈوئل AC (پاور ایڈیشن) کی قیمت 13,44,000 روپے ہے۔ کمپنی نے 1000cc کیریئر گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا۔ اسٹینڈرڈ ویرینٹ کی قیمت 10,24,000 روپے، فلیٹ بیڈ اور ڈیک لیس ویرینٹس کی قیمت بالترتیب 10,14,000 روپے اور 10,04,000 روپے ہے۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ قیمت میں اس اضافے کے باوجود V2 پاکستان میں 1300cc کے سیگمنٹ کی سستی ترین گاڑی ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.