بالآخر – کرولا آلٹس ایکس ڈیلرشپس پر آ گئی
انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں، کیونکہ جس کرولا آلٹس X کا شدت سے انتظار کیا جا رہا تھا وہ کمپنی کی ڈیلرشپس پر آ گئی ہے۔ ہماری خبروں کے مطابق نئی سیڈان لاہور، اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں آ چکی ہے۔
ڈیلرشپس (20 دسمبر) سے نئی سیڈان کی نمائش شروع کر دیں گی۔
اس کے علاوہ خبریں بتاتی ہیں کہ بکنگ کل سے شروع ہوں گی۔ البتہ گاڑی کی ڈلیوری کے وقت کے بارے میں کوئی خبریں نہیں ہیں، اس کا مطلب ہے کہ کمپنی نے یہ تصدیق نہیں کی کہ وہ ڈلیوری کب شروع کرے گی۔
کرولا آلٹس X کے فیچرز:
نومبر 2020ء میں IMC کے سی ای او علی جمالی نے پاک ویلز کے ساتھ ایک انٹرویو میں اس گاڑی کی کے بارے میں بتایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ کمپنی 2021ء میں 1.6L اور 1.8 آلٹس گرینڈ میں معمولی تبدیلیاں متعارف کروائے گی۔ نئی گاڑی، جسے کرولا آلٹس X پیکیج، کا نام دیا گیا ہے چند ایڈ-آنز کی حامل ہوگی، اور انہوں نے کہا تھا کہ اس میں چند ماڈل تبدیلیاں بھی آئیں گی۔
کمپنی نئی گاڑی مکمل بلیک انٹیریئر، پیسنجر سیٹ بیلٹ سینسرز اور گاڑی کے لیے نئی باڈی کٹ کے ساتھ پیش کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں الیکٹرو کرومک ریئر ویو مرر، نئے فرنٹ اور ریئر بمپرز، نئے فرنٹ اور ریئر اسپوائلرز اور نئے فوگ لیمپ کورز شامل ہیں۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ مکمل بلیک انٹیریئڑ آپشن صرف کرولا آلٹس گرینڈ 1.8L آٹومیٹک میں دستیاب ہوگا، جو کہ ٹاپ آف دی لائن ویرینٹ ہے۔
نئی سیڈان کی قیمتیں:
کرولا آلٹس X-پیکیج کے تمام ویرینٹس کی قیمتیں یہ ہیں:
نئی گاڑی کا ممکنہ اثر:
ٹویوٹا انڈس موٹرز کی نظریں اس نئی گاڑی کی لانچ کے ذریعے اپنی فروخت کو بہتر بنانے پر لگی ہوئی ہیں۔ البتہ ابھی یہ دیکھنا باقی ہے کہ مقامی صارفین اس ‘فیس لفٹ’ کو کس طرح لیتے ہیں۔ لوکل مارکیٹ میں مقابلہ بڑھ گیا ہے، خاص طور پر پروٹون ، چنگان، کِیا اور ہیونڈائی جیسے نئے مینوفیکچررز کے آنے سے۔
کمپنی کو حال ہی میں لانچ ہونے والی چنگان ایلسوِن اور آنے والی ہیونڈائی ایلانٹرا اور پروٹون ساگا سے سخت مقابلے کا سامنا ہوگا۔
کرولا آلٹس X کی لانچ کے بارے میں آپ کے کیا خیالات ہیں؟ نیچے کمنٹس سیکشن میں ضرور پیش کیجیے۔
مزید ویوز، نیوز اور ریویوز کے لیے پاک ویلز بلاگ پر آتے رہیں۔