گندھار آٹوموبائلز آئندہ سال ہائبرڈ گاڑیاں پاکستان میں لانچ کرے گا

1 11,754

گندھارا آٹوموبائلز لمیٹڈ مقامی کار مارکیٹ میں ایک بڑے کھلاڑی کے طور پر ابھرا ہے۔ صارفین کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے کمپنی پاکستان کے مختلف شہروں میں چیری کے ڈیلرشپ نیٹ کو بڑھانے کے لیے بھرپور انداز میں کام کر رہی ہے۔ اس مقصد کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے کمپنی رحیم یار خان شہر میں ایک نئی 3S ڈیلرشپ کھول رہی ہے۔

کمپنی کے اندرونی ذرائع کے مطابق کمپنی کراچی، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ سمیت دیگر بڑے شہروں میں بھی ڈیلرشپ کھولنے کا منصوبہ بنا رہی ہے جہاں وقت کے ساتھ ساتھ چیری گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گندھارا آٹوموبائلز کی جانب سے ایک اور اہم خبر یہ ہے کہ کمپنی پاکستان میں نئی ​​ہائبرڈ گاڑیاں لانچ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

Ghandhara dealerships

نئے آنے والے ماڈلز

کمپنی کے قابل اعتماد ذرائع نے ہمیں بتایا ہے کہ گندھارا 2025 کی پہلی سہ ماہی میں چیری کے نئے ماڈل متعارف کرائے گی اور یہ ہائبرڈ ماڈل ہو سکتے ہیں۔ یعنی کہ گندھارا آٹوموبائلز پاکستان کے ہائبڑد سیگمنٹ میں داخل ہونے کی تیاری کر چکی ہے جہاں ٹویوٹا، ہیوال اور ہیونڈائی جیسی کمپنیاں اہم کھلاڑی کے طور پر موجود ہیں۔

چیری پاکستان کی جانب سے ڈیلرشپس کی توسیع پاکستانی مارکیٹ میں اپنی مصنوعات کی مجموعی توسیع کی حکمت عملی کا ایک حصہ ہے اور اپنی مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے کمپنی نے حال ہی میں اپنی موجودہ لائن اپ پر کئی سیلز پروموشنز شروع کی ہیں جس سے کافی مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ خیال رہے کہ اس ماہ کے شروع میں گندھارا نے اپنی نمایاں کراس اوور ایس یو وی چیری ٹیگو 4 پرو پر ایک پرکشش انسٹالمنٹ پلان کا اعلان کیا ہے۔

اپنی سوشل میڈیا پوسٹ اور کمپنی کے نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین 50 فیصد کی ادائیگی کے ساتھ یہ انسٹالمنٹ پلان حاصل کر سکتے ہیں جبکہ ماہانہ قسط 175000 روپے ہوگی۔

ڈیلرشپ نیٹ ورک اور ہائبرڈ کاروں میں توسیع کے ساتھ چیری پاکستان مقامی مارکیٹ میں ایک اہم کھلاڑی کے طور پر ابھرے گا۔

کیا آپ چیری پاکستان کی ہائبرڈ کاروں کے لیے پرجوش ہیں؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.