ہیونڈائی نے کمی کرنے کی بجائے قیمتیں بڑھا دیں

1 2,452

ایک طرف جبکہ مقامی کار کمپنیز قیمتوں میں کمی کے اعلانات کر رہی ہیں ہیونڈائی نشاط نے اپنی کمرشل گاڑی پورٹر H-100 کی قیمت میں 200000 روپے اضافے کا اعلان کر کے ایک منفرد موقف اختیار کیا ہے۔ پورٹر کی قیمت میں یہ غیر متوقع اضافہ جو کہ موجودہ ٹریںڈ کے خلاف ہے، جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا۔

پورٹر کی نئی قیمیں

  • پہلے ویرینٹ ڈیکلس کی قیمت اب 4039000 روپے ہوگی جبکہ پرانی قیمت 3839000 روپے تھی۔
  • فلیٹ ڈیک کی نئی قیمت 4059000 روپے ہے جبکہ پچھلی قیمت 3859000 روپے تھی۔
  • اسی طرح ہائی ڈیک ویرینٹ کی قیمت 3879000 روپے سے بڑھا کر 4079000 روپے کر دی گئی ہے۔
  • اے سی والے ڈیک لیس کی قیمت اب 4149000 روپے ہوگی جبکہ پرانی قیمت 3949000 روپے تھی۔
  • اے سی والے Flat-Deck کی قیمت اب 4169000 روپے ہے جبکہ پرانی قیمت 3969000 روپے تھی۔
  • آخری ویرینٹ اے سی والے ہائی ڈیک کی قیمت 3989000 روپے تھی جو بڑھا کر 4189000 روپے کر دی گئی ہے۔

Hyundai Porter Price

ہیونڈائی کا موقف

ایک بیان میں کمپنی نے ہے کہا کہ مارکیٹ کے بدلتے ہوئے منظر نامے کے جواب میں ہم پورٹر H-100 کی قیمتوں میں تبدیلی کر رہے ہیں۔ کمپنی نے کہا کہ یہ فعال قدم ہماری قیمتوں کے تعین کی حکمت عملی میں انصاف پسندی، دیانتداری اور پائیدار مسابقت کے لیے ہمارے عزم کو واضح کرتا ہے۔

کمپنی نے واضح کیا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق صرف پورٹر ویرینٹس پر ہوتا ہے جو کہ اگلے نوٹس تک برقرار رہے گا۔ اس معاملے پر آپ کی رائے انتہائی قابل قدر ہے۔

ہیونڈائی پورٹر کی نئی قیمتوں کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا یہ درست فیصلہ ہے؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Join WhatsApp Channel