ہیوال جولین کے CBU یونٹس پاکستان پہنچ گئے

0 1,927

ہیوال جولین کے تقریبا 100 CBU یونٹس پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ تصاویر کے مطابق یہ گاڑیاں سازگار انجینئرنگ کے وئیر ہاؤس میں کھڑی ہیں۔ کمپنی آفیشل آفیشل کے مطابق H6 کے یونٹس اس ماہ کے آخر تک پہنچ جائیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ ہم دونوں ایس یو ویز کے 750 یونٹس درآمد کریں گے اور بکنگ کروانے والے صارفین کیلئے ڈیلیوریز کا آغاز کریں گے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ سازگار جولین کے 500 جبکہ H6 کے 250 یونٹس درآمد کرے گا۔

Haval Jolion

قیمت میں اضافے کا مسئلہ

گزشتہ روز کمپنی کی جانب سے ہیوال جولین کی قیمت میں 295000 روپے کا اضافہ کیا۔ جس سے گاڑی کی قیمت 6020000 روپے ہوگئی ہے۔ قیمت میں اضافے کے مسئلے بارے سازگار انجینئرنگ کے ایک آفیشل نے ہمیں بتایا کہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی شرح کی وجہ سے انہیں قیمت میں اضافہ کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ان CBU یونٹس کو اس وقت بک کیا جب ڈالر کا ریٹ 153 روپے تھا اور جب ہم نے ان گاڑیوں کو کلئیر کروایا تب ان کا ریٹ 167 روپے تک پہنچ چکا تھا۔ انھوں نے کہا کہ اگر آنے والے دنوں میں ڈالر کی شرح کم ہوتی ہے تو ہم گاڑی کی قیمت کم کر دیں گے۔

ہیوال کا مختصر تعارف

ہیوال چینی کمپنی گریٹ وال موٹرز کا ہی ایک سَب برانڈ ہے۔ چند ماہ قبل کمپنی نے پاکستان کمپنی سازگار انجینئرنگ اینڈ ورکس کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے پاکستان میں قدم رکھا۔ شراکت داری کے معاہدے کے تحت سازگار  مقامی مارکیٹ میں ہیوال مصنوعات کی تیاری، مارکیٹنگ اور فروخت کے حقوق رکھتا ہے۔

سازگار کی جانب سے دو ہیوال SUVs ہیوال جولین اور ہیوال H6 متعارف کروائی گئی ہیں۔ دونوں SUVs پاکستانی صارفین کی توقعات سے باہر ہیں۔ کمپنی ان SUVs کے صرف درآمد شدہ CBU یونٹس ہی بیچتی ہے۔ کمپنی سپلائی اور ڈیلیوریز میں تاخیر جیسے مسائل سے بچنے کی پوری کوشش کرتی ہے۔

لہذا، یہ ان لوگوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے جنہوں نے ہیوال جولین اور H6 کی بکنگ کروائی ہے۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.