ہونڈا ایس2000 اپنے مالک کی نظر سے – وہ سب جو آپ جاننا چاہتے ہیں!

0 5,178

یہ ریویو ہونڈا فیملی کی ایک دلچسپ کار  ‏S2000 AP1 کا ہے۔ یہ ‏S2000 کا 1999 ماڈل ہے۔ یہ ماڈل جاپان اور امریکا دونوں میں لانچ کیا گیا تھا۔ ‏S2000 ایک ٹربو چارجڈ ماڈل ہے اور اس میں کئی کسٹم موڈیفکیشنز ہیں۔

مالک کے پاس ہونڈا سوِک ‏EK K20 سوَیپڈ ہیچ بیک تھی۔ یہ ایک فرنٹ وِیل ڈرائیو کار تھی۔ مالک کو ریئر-ویل ڈرائیو ‏S2000 کے ساتھ ٹریکشن کے کچھ مسائل کا سامنا  ہے،  کیونکہ یہ ان کا پہلا تجربہ ہے۔ یہ کار ایک کنورٹیبل سافٹ ٹاپ ہے، اور سڑک اور انجن کے شور کو ختم کرنے کے لیے اس پر ہارڈ ٹاپ بھی انسٹال کیا جا سکتا ہے۔ اس وقت پورے پاکستان میں 3 یا 4 عدد ‏S2000 ہوں گی۔

یہ ریویو ہونڈا فیملی کی ایک دلچسپ کار  ‏S2000 AP1 کا ہے۔ یہ ‏S2000 کا 1999 ماڈل ہے۔ یہ ماڈل جاپان اور امریکا دونوں میں لانچ کیا گیا تھا۔ ‏S2000 ایک ٹربو چارجڈ ماڈل ہے اور اس میں کئی کسٹم موڈیفکیشنز ہیں۔

مالک کے پاس ہونڈا سوِک ‏EK K20 سوَیپڈ ہیچ بیک تھی۔ یہ ایک فرنٹ وِیل ڈرائیو کار تھی۔ مالک کو ریئر-ویل ڈرائیو ‏S2000 کے ساتھ ٹریکشن کے کچھ مسائل کا سامنا  ہے،  کیونکہ یہ ان کا پہلا تجربہ ہے۔ یہ کار ایک کنورٹیبل سافٹ ٹاپ ہے، اور سڑک اور انجن کے شور کو ختم کرنے کے لیے اس پر ہارڈ ٹاپ بھی انسٹال کیا جا سکتا ہے۔ اس وقت پورے پاکستان میں 3 یا 4 عدد ‏S2000 ہوں گی۔

انٹیریئر

مالک نے کار کی اہم ریڈنگز چیک کرنے کے لیے انٹیریئر میں کئی گیجز انسٹال کروائے ہیں۔ یہ گیجز پانی کے درجہ حرارت، آئل ٹمپریچر، آئل پریشر اور ٹربو بُوسٹ بتاتے ہیں۔ ڈِگی کی گنجائش بہت محدود ہے؛ لیکن آپ ایک بڑا بیگ یا کچھ گروسری آئٹمز اس میں رکھ سکتے ہیں۔ کیونکہ یہ ایک پرانی کار ہے، اس لیے انٹیریئر بھی کچھ پرانے انداز کا اور سادہ ہے۔

ڈیش بورڈ میں کالے رنگ کا پلاسٹک کافی استعمال کیا گیا ہے جبکہ سیٹیں، فلور میٹس، سینٹر کونسول اور دروازوں کے کچھ حصے لال رنگ کے ہیں۔ ‏S2000 مینوئل کلائمٹ کنٹرول رکھتی ہے جس کے بٹن ڈرائیو کے بائیں جانب ہیں۔ گیئر نوب المونیم کا بنا ہوا ہے اور شکل میں گول ہے۔ سینٹر کونسول میں چھت، ہینڈ بریک اور ایش ٹرے کے لیے بٹنز ہیں۔

اس کار میں پُش اسٹارٹ فیچر شامل ہے۔ آڈیو کنٹرولز ڈرائیور کے دائیں جانب دیے گئے ہیں لال رنگ کے پُش اسٹارٹ بٹن کے قریب۔ پیڈلز اینٹی-سِلپ ہیں اور المونیم سے بنے ہوئے ہیں۔ ڈرائیور کے لیے انسٹرومنٹ کلسٹر مکمل طور پر ڈجیٹل ہے اور یہ فیول، ٹمپریچر، ایئربیگ لائٹ، RPM اور اسپیڈ کے حوالے سے معلومات ظاہر کرتا ہے۔

پرفارمنس

اس میں ایک ‏2.2L DOHC VTEC انجن ہے جو 9000RPM تک جا سکتا ہے اور 235bhp پیدا کر سکتا ہے۔ انجن 6-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ ہے۔ یہ ایک ریئر ویل ڈرائیو کار ہے جو لمیٹڈ سلِپ ڈفرینشل (LSD) رکھتی ہے۔ LSD یقینی بناتا ہے کہ ریئر ویل ڈرائیو سسٹم سے لکھنے والی طاقت گراؤنڈڈ کی جا سکے، اور اس کار کو چلاتے ہوئے پہیے کا گھومنا محدود ہو۔

اس کار میں لگی ٹربو کٹ Sheepy Built کی ہے اور ایک ‏AEM V2 اسٹینڈ اَلون EMS کی جو کار کی پرفارمنس کو بُوسٹ کرتی ہے۔ پرفارمنس اور ہارس پاور کو بڑھانے کے لیے مالک نے انجن کے ساتھ واٹر-میتھانول کِٹ بھی لگا رکھی ہے۔ دوسری موڈیفکیشنز میں اسپرنگ ریٹینرز، 6-پک کلچ اور ایک تبدیل کردہ فائنل ڈرائیو شامل ہیں۔

ہونڈا ‏S2000 ایک مالک کی نظر سے – وڈیو:

اس کار کے بریکس اسٹاک فارم میں ہیں؛ لیکن مالک نے GReddy کے ڈوئل ایگزاسٹس لگا رکھے ہیں۔ کار میں بریکس کے اثر کو بہتر بنانے کے لیے ٹُو-پسٹن کیلپر بریکس موجود ہیں۔ اس کار میں ایک بوسٹ کنٹرولر بھی ہے، اور یہ ایک 1.2 بار پر ٹیون کی گئی ہے۔ اس کار میں موجود انجن ایک المونیم بلاک پر لگا ہوا ہے اور فورجڈ پسٹنز رکھتا ہے۔

ان دنوں میں یہ نئی چیز تھی اور اس سے ‏S2000 کو زبردست داد ملی۔ کیونکہ یہ انجن بلاک کچھ موڈیفکیشنز کے ساتھ زیادہ طاقت پیدا کر سکتا ہے۔ اس نیچرلی ایسپائریٹڈ انجن کو ٹربو میں تبدیل کرنے کے لیے مالک نے اس میں ایک انٹرکولر اور ایک ٹربو کِٹ انسٹال کی۔ مالک اس ‏S2000 کو صرف ہائی-اوکٹین پر چلاتے ہیں، اور انجن آئل بھی امپورٹڈ استعمال کرتے ہیں۔ اس کے فیول ٹینک میں گنجائش 45 لیٹر کی ہے۔

آرام اور ہینڈلنگ

فرنٹ بمپر کا ایروڈائنامک اسٹائل اور سائیڈ اسکرٹس ہوا کے بہتر انداز میں بہاؤ میں مدد دیتے ہیں۔ اس کا نتیجہ کار کی بہتر اسٹیبلٹی اور بہتر ہینڈلنگ کی صورت میں نکلتا ہے۔ اس میں پچھلے حصے میں اسٹرٹ بارز شامل ہیں جو موڑ پر چیسی کے مڑنے کے عمل کو روکتے ہیں۔ ایک 50:50 وَیٹ ڈسٹری بیوشن بھی اسٹیبلٹی اور ہینڈلنگ میں مدد دیتی ہے۔ لمبے افراد کے لیے ہیڈروم ذرا کم ہے اور مالک کو بھی اسی مسئلے کا سامنا ہے۔

سیفٹی

اس کار کی سیفٹی کو بڑھانے کے لیے ہونڈا نے اس میں ایکس-بون چیسی شامل کیا ہے۔ یہ چیسی اپنی مضبوطی اور ٹکر کی صورت میں سیفٹی کے لیے مشہورہ ے۔ یہ چیسی ایک پِیس میں بنایا گیا تھا کہ جس نے اس کی مضبوط کو یقینی بنایا۔ دوسرے سیفٹی فیچرز میں اینٹی-لاک بریکنگ سسٹم (ABS)، ڈوئل ایئربیگز اور ایک اموبیلائزر شامل ہیں۔ ABS جیسے فیچرز اس دور کی کاروں میں شامل نہیں ہوتے تھے اور یہ ایک اہم سیفٹی فیچر تھا جو ہونڈا نے اس کار میں شامل کیا۔

فیصلہ

اس گاڑی کو ہوتے ہوئے جن مشکلات کا سامنا آپ کو کرنا پڑ سکتا ہے ان میں سے ایک ہے اس کے مہنگے اسپیئر پارٹس جو باہر سے امپورٹ کرنا پڑتے ہیں۔ اس گاڑی کی ری سَیل مارکیٹ بھی بہت خاص ہے کیونکہ پاکستان میں ایسی چند ہی کاریں دستیاب ہیں۔ مجموعی طور پر جہاں تک پرفارمنس اور جوش کی بات ہے تو یہ ایک زبرست کار ہے۔ ‏S2000 موٹرنگ کی دنیا میں بہت زیادہ داد سمیٹنے والی گاڑی ہے۔ مالک کے لیے آسان ہے کہ ایک امپورٹڈ ٹربو کِٹ استعمال کرتے ہوئے اس کار کو ٹربو میں بدلوا لے۔ لیکن اس قسم کی کار کی بہت اچھی دیکھ بھال بھی کرنا پڑے گی۔

ایسے ہی دلچسپ کونٹینٹ کے لیے پاک ویلز بلاگ پر آتے رہیے اور اپنے خیالات نیچے کمنٹس میں پیش کریں۔

Recommended for you: 10 Best Used Cars Under 5 Lacs In Pakistan

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.