ہیونڈائی سوناٹا ایلانٹرا سے کیسے بہتر ہے؟

0 1,272

سال کے اختتام کے ساتھ ہی گاڑیوں کی فروخت میں کمی آ رہی ہے اور یہ کسی حد تک قابل فہم بات ہے کیونکہ لوگ سال 2022 میں نئے ماڈل کی گاڑیان خریدنے کے لیے نئے سال کا انتظار کر رہے ہیں لیکن ہم نے نومبر کے دوران یونیوالی سیلز کے بارے میں کچھ عجیب محسوس کیا ہے۔ لوگ سستی گاڑیوں سے زیادہ مہنگی گاڑیاں خرید رہے ہیں اور ہم یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ایسا کیوں ہے۔

ہیونڈائی سوناٹا بمقابلہ ایلانٹرا

ہیونڈائی سوناٹا نے ماہ کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا ہے کیوں کہ سوناٹا ایلانٹرا، ٹوسان اور پورٹر سے بھی زیادہ فروخت ہوئی ہے۔ اس سے قبل جب جولائی 2021 میں سوناٹا لانچ کی گئی، تب پہلی بات اس گاڑی نے ماہ کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑی کا اعزاز حاصل کیا تھا اور ڈی سیگمنٹ سیڈان نے نومبر 2021 میں ایک بار پھر ایسا ہی کیا ہے۔

جولائی میں، ہیونڈائی نے سوناٹا کے 163 یونٹس اور ایلانٹرا کے 157 یونٹس فروخت کیے۔ یہاں دونوں گاڑیوں کی سیل میں کچھ زیادہ فرق نہیں ہے۔

نومبر میں، ہیونڈائی نے سوناٹا کے 320 یونٹس اور ایلانٹرا کے 244 یونٹ فروخت کیے تھے۔ اس ماہ ایلانٹرا کے مقابلے سوناٹا کے یونٹس 30 فیصد زیادہ فروخت ہوئے جو کہ ایک بڑا فرق ہے۔

سوناٹا نہ صرف ایلانٹرا سے زیادہ فروخت ہوئی بلکہ یہ لانچ کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑی کے طور پر بھی سامنے آئی ہے جو کہ بہت اچھا ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ سال کے آخر میں، جبکہ تمام گاڑیوں کی سیل بہت کم ہو جاتی ہے، سوناٹا پہلے سے زیادہ کیسے فروخت ہو رہی ہے؟ اور بڑا سوال یہ ہے کہ ہیونڈائی کی سب سے مہنگی سیڈان سستی سیڈان سے زیادہ کیسے فروخت ہو رہی ہے؟ لوگ مہنگی گاڑی کیسے خرید رہے ہیں؟

ٹویوٹا کرولا بمقابلہ یارس

دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹویوٹا گاڑیوں کی سیلز بارے بھی یہی رجحان دیکھا جا

رہا ہے جہاں کرولا یارس سے زیادہ فروخت ہو رہی ہے۔ لگاتار دوسری بار، کرولا نے یارس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور مہینے کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی ٹویوٹا کار بن گئی ہے۔

اکتوبر میں ٹویوٹا نے کرولا کے 3341 یونٹس اور یارس کے 2037 یونٹس فروخت کیے۔ نومبر میں ٹویوٹا نے کرولا کے 2786 یونٹس اور یارس کے 1975 یونٹس فروخت کیے۔

ایک بار پھر ایک مہنگی سیڈان دوسری سستی سیڈان سے کیسے زیادہ فروخت ہو رہی ہے؟ سال کے آخر میں بھی لوگ مہنگی گاڑیاں کیسے خرید رہے ہیں؟ یہ ایک اہم سوال ہے جسے سمجھنے کی ضرورت ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.