پاکستان میں بینک کے ذریعے گاڑی کیسے لیز کروائیں؟
گاڑی خریدنا کسی بھی شخص کے کاموں کی فہرست میں سب سے اوپر ہوتا ہے۔ اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ذرا مشکل ہوتا ہے اور ہر شخص اتنی بچت نہیں کر پاتا کہ گاڑی خرید سکے۔ تو جو لوگ نقد پر گاڑی نہیں لے سکتے، ان کے لیے بینک کے ذریعے لیز کروانے کا راستہ موجود ہے۔ پاکستان مختلف بینک کار فائنانس سروس پیش کرتے ہیں۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ کئی پاکستانی جانتے نہیں کہ اس کا فائدہ کیسے اٹھایا جائے۔ آج ہم پاکستان میں کار فائنانس کے بارے میں بات کریں گے اور اس سروس کے بارے میں پوچھے جانے والے چند عام سوالوں کے جوابات دیں گے۔
کار فائنانس
کار فائنانس ایک سروس ہے جو آپ کے لیے بینک کے ذریعے گاڑی لیز کرواتی ہے۔ آپ خریدنے کے لیے اپنی پسند کی گاڑی کا انتخاب کرتے ہیں اور بینک میں کار فائنانس کی درخواست دیتے ہیں۔ درخواست ایک مرتبہ منظور ہو جائے تو بینک آپ کی طرف سے کار کی ادائیگی کرتا ہے، آپ گاڑی گھر لے آتے ہیں اور مخصوص دورانیے میں یہ رقم بینک کو ادا کرتے ہیں۔
یہ ادائیگی کچھ اس طرح کام کرتی ہے: بینک ڈاؤن پیمنٹ کے طور پر کچھ رقم آپ سے لیتا ہے اور پھر آپ کو باقی ماندہ رقم ماہانہ قسطوں کی صورت میں ادا کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ آپ ڈاؤن پیمنٹ فوراً ادا کرتے ہیں اور ہر مہینے مخصوص قسط تب تک ادا کرتے رہتے ہیں جب تک قرض اتر جائے۔
کار فائنانسنگ کے ذریعے آپ کو گاڑی خریدنے کے لیے سالہا سال بچت کرنے کی ضرورت نہیں۔ آپ تھوڑی سی رقم (ڈاؤن پیمنٹ) ہونے پر بھی فوراً گاڑی لے سکتے ہیں اور باقی رقم ماہانہ قسطوں کی صورت میں ادا کریں۔
کار فائنانس کے لیے اہلیت کا معیار کیا ہے؟
پاکستان میں کار فائنانس سروس حاصل کرنے کے لیے آپ کے لیے ضروری ہے کہ:
- پاکستانی شہری ہوں
- کم از کم 25,000 روپے ماہانہ کی آمدنی رکھتے ہوں
- کہیں ملازمت کی صورت میں عمر 21 سے 60 سال کے درمیان ہو، اور اگر اپنا کام کرتے ہیں یا کاروباری شخصیت ہیں تو 21 سے 65 سال ہو
- کم از کم 3 ماہ سے ملازمت یا کم از کم 6 مہینوں سے کاروبار کر رہے ہوں
بینک کے ذریعے کس قسم کی گاڑیاں لیز پر حاصل کی جا سکتی ہیں؟
آپ تمام اقسام کی گاڑیاں لیز کروا سکتے ہیں، نئی، استعمال شدہ اور امپورٹڈ۔ آپ کسی بھی نئی گاڑی کے لیے کار فائنانس پا سکتے ہیں۔ استعمال شدہ یا امپورٹڈ گاڑیوں کی صورت میں وقت کی ایک حد مقرر ہے۔ آپ ایک استعمال شدہ یا امپورٹڈ گاڑی نہیں حاصل کر سکتے ہیں جو 7 سال سے زیادہ پرانی ہو۔
کیا کار فائنانس کی ایک حد ہے؟
جی ہاں، بیشتر بینکوں کے لیے کار فائنانس کی حد 2 لاکھ سے 50 لاکھ روپے ہے۔ اس کا مطلب ہے بینک کے ذریعے لیز کروانے کے لیے کار کی قیمت کم از کم 2 لاکھ اور زیادہ سے زیادہ 50 لاکھ ہونی چاہیے۔
کار فائنانس کا دورانیہ کیا ہے؟ کیا واقعی ہے بھی؟
جی ہاں، فائنانس کی گئی رقم واپس کرنے کا دورانیہ 1 سے 7 سال ہے۔ آپ ایسا انسٹالمنٹ پلان منتخب کر سکتے ہیں جو آپ کو مناسب لگتا ہو۔
ڈاؤن پیمنٹ کتنی ہے؟
اگر آپ نئی گاڑی لیز کروا رہے ہیں تو ڈاؤن پیمنٹ گاڑی کی کُل قیمت کا کم از کم 15 فیصد ہوگی۔ استعمال شدہ گاڑی ہونے کی صورت میں کم از کم ڈاؤن پیمنٹ 20 فیصد ہوگی۔
ماہانہ ادائیگی کے بارے میں کچھ؟
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایک شخص اپنی ماہانہ آمدنی کا 50 فیصد بینک کو ادا کر سکتا ہے۔ یوں ماہانہ قسط کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ ماہانہ کتنا کماتے ہیں اور آپ بینک کو کتنی ادائیگی کرنا افورڈ کر سکتے ہیں (50 فیصد سے زیادہ نہیں)۔
کیا ڈاؤن پیمنٹ اور ماہانہ قسط کے علاوہ کوئی اضافی چارجز بھی ہیں؟
ڈاؤن پیمنٹ اور ماہانہ قسط کے علاوہ آپ کو تقریباً 8 سے 9 ہزار روپے کی بینک پروسیسنگ فیس ادا کرنا ہوگی۔ پھر کار انشورنس کے چارجز بھی ہیں جو بینکوں کے حساب سے مختلف ہوتے ہیں۔
کیا بینک فائنانس پلان میں کار انشورنس کو بھی کوَر کرتا ہے؟
کار انشورنس سروس کار فائنانس کے ساتھ ساتھ چلتی ہے۔ ہر بینک فائنانس پلان میں انشورنس کو کوَر کرتا ہے۔ بینک اپنے پینل پر مختلف انشورنس کمپنیاں رکھتے ہیں۔
وڈیو دیکھیں:
اگر آپ کے ذہن میں اب بھی سوالات ہیں کہ پاکستان میں گاڑی لیز پر کس طرح حاصل کی جا سکتی ہے، تو آپ پاک ویلز کار فائنانس ایجنٹ سے 03459440259 یا [email protected] پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو ہمیں ہمارے نمبر 042-111-943357 پر کال کر سکتے ہیں۔