پاک سوزوکی نے آلٹو VX کے بَیس ماڈل کی قیمت بڑھا دی ہے۔ کمپنی نے اس 660cc گاڑی کی قیمت میں اضافے کا اعلان ملک بھر میں اپنے ڈیلرز کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے کیا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ نئی قیمت کا اطلاق 7 جولائی 2020 سے ہوگا۔ اس نمایاں اضافے کے ساتھ ہی آلٹو VX کی نئی قیمت 11,35,000 روپے سے بڑھ کر 11,98,000 روپے تک جا پہنچی ہے۔
کمپنی نوٹیفکیشن:
اپنے نوٹیفکیشن میں کمپنی کا کہنا ہے کہ کسٹمرز جو پہلے ہی پوری پیمنٹ دے کر گاڑی بُک کروا چکے ہیں ان سے اضافی قیمت نہیں لی جائے گی۔ اس میں مزید کہا گیا کہ ریٹیل قیمت میں شامل ہیں:
- ایکس-فیکٹری قیمت
- آپ کی ڈیلرشپ تک پہنچانے کے لیے گاڑی پر فریٹ چارجز
کمپنی نے قیمت میں اضافے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ آلٹو کے دوسرے ماڈلز کی قیمتیں فی الحال وہی رہیں گی۔
یہ ڈیولپمنٹ پاک سوزوکی کی جانب سے موٹر سائیکلوں کی قیمت میں 30,000 روپے تک کے اضافے کے چند دن بعد ہوئی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ نئے ریٹس یکم جولائی 2020ء سے لاگو ہوں گے۔
موٹر سائیکلوں کی نئی قیمتیں:
نوٹیفکیشن کے مطابق سوزوکی GD110S کی نئی قیمت 1,75,000 روپے ہے، جس کی پرانی قیمت 1,72,000 میں 3,000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ GS150 اب 182,000 کی پرانی قیمت سے بڑھا کر اب 1,85,000 روپے کر دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ GS150SE کی قیمت 1,99,000 روپے سے 3,000 روپے بڑھا کر 2,02,000 روپے کر دی گئی ہے۔ 6,000 روپے کے اضافے کے ساتھ GR150 کی نئی قیمت 2,73,000 کے بجائے اب 2,79,000 روپے ہوگی۔
سوزوکی Gixxer 150 کی قیمت سب سے زیادہ 30,000 روپے کے اضافے کے ساتھ 5,49,000 سے بڑھ کر 5,79,000 روپے ہو گئی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ قیمتیں ان موٹر سائیکلوں کی ہیں جو ڈیلرشپ کو ڈلیور کی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن یہ بھی کہتا ہے کہ یہ نئی قیمتیں بغیر کسی نوٹس کے تبدیل ہو سکتی ہیں، اور ڈلیوری کے وقت کی قیمت لاگو ہوگی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ “حکومت کا کوئی بھی ٹیکس کسٹمرسے چارج کیا جائے گا۔”
آٹو انڈسٹری کے حوالے سے مزید خبروں، اپڈیٹس اور آرٹیکلز کے لیے PakWheels.com پر آتے رہیں۔
Recommended For You: Book Pak Suzuki Cars And Bikes Online!