پراڈو، ہائی ایس، پرائیس اور دوسری ٹویوٹا کاورں کی قیمتوں میں ناقابلِ یقین اضافہ

0 12,243

ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی (IMC) نے اپنے مختلف ماڈلز کی قیمت میں 48,00,000 روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے۔

کمپنی کے مطابق نئے ریٹس میں ایکس-پلانٹ قیمت شامل ہے اور یہ 7جولائی 2020 سے لاگو ہوگی۔

کمپنی کے مطابق نئے ریٹس میں ایکس-پلانٹ قیمت شامل ہے اور یہ آج یعنی 7جولائی 2020 سے لاگو ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمپنی نے لیکسس LC200 VX A/T (ڈیزل) کی قیمت اب 51,370,000 روپے ہوگی، جبکہ پرانی قیمت 46,500,000 روپے تھی۔ اس کے علاوہ LC200 VX A/T (گیسولین) کی قیمت میں 4,650,000 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے اور یہ اب 48,00,000 روپے کے بجائے 52,650,00 روپے کی ہوگی۔

اس کے علاوہ پراڈو 4.0 پٹرول A/T کی قیمت میں 3,010,000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب یہ 38,400,000 روپے کے بجائے 41,410,000 روپے کی پڑے گی۔ پراڈو کی 3.0 ڈیزل ٹربو A/T کی لاگت اب 2,570,000 روپے کے اضافے کے بعد 39,270,000 روپے ہوگی۔

کمپنی نے پرائیس 1.8L کی قیمت میں 900,000 روپے کا اضافہ کر دیا ہے جس سے قیمت 8,370,000 روپے سے بڑھ کر 9,270,000 روپے تک جا پہنچی ہے۔ اس کے علاوہ کیمری ہائی گریڈ کی قیمت میں 2,130,000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جو پرانی قیمت 16,500,000 روپے کے مقابلے میں اب 18,630,000 روپے کی پڑے گی۔

اس کے علاوہ کمپنی نے ہائی ایس کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 480,000 روپے تک کا اضافہ کیا ہے۔  نئی پرائس لسٹ کے بعد ہائی ایس ہائی رُوف (ڈیزل) اب 7,350,000 روپے کی پڑے گی، جبکہ پرانی قیمت 6,870,000 روپے تھی۔ اس کے علاوہ، ہائی ایس مائلڈ رُوف ڈوئل AC (گیسولین) کی نئی قیمت 6,620,000 روپے ہوگی، جس کی پرانی قیمت 6,190,000 روپے پر 430,000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

کمپنی نے ہائی ایس ڈیلکس ACE LUX ویگن ہائی گریڈ کی قیمت میں 1,121,000 روپے کا اضافہ کیا ہے۔ اس گاڑی کی نئی قیمت 11,120,000 روپے ہوگی، جبکہ پرانی قیمت 9,999,000 روپے تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رَش کا GAT ورژن اب 620,000 روپے کے اضافے کے ساتھ 5,840,000 روپے کا پڑے گا۔ اس کے علاوہ رَش GMT کی نئی قیمت 5,630,000 روپے ہوگی جبکہ پرانی قیمت 5,040,000 روپے تھی، یعنی اس میں 590,000 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

قیمتوں میں پچھلے اضافے:

قیمتوں میں یہ نیا اضافہ پچھلے کچھ دنوں میں پاکستان کے تمام ٹاپ کار مینوفیکچررز کی جانب سے بڑھائی گئی قیمتوں کے دوران کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے کمپنی نے 4×4 ٹویوٹا ہائی لکس کاروں کی قیمتیں بڑھائی تھیں۔ چار ویرینٹس کی نظر ثانی شدہ قیمتیں حکومت کی جانب سے مقامی طور پر بنائی جانے والی ڈبل کیبن کاروں پر 7.5 فیصد FED لاگو ہونے کے بعد کیا گیا، جبکہ مالی سال ‏2020-21 کے بجٹ میں امپورٹڈ گاڑیوں پر 25 فیصد FED لگائی گئی تھی۔

نئے نوٹیفکیشن کے مطابق IMV III STD  کی قیمت 413,000 روپے کے اضافے کے ساتھ 5,499,000 روپے سے بڑھا کر 5,912,000 روپے کر دی گئی ہے۔ ہائی لکس کا چوتھا ویرینٹ ریوو GMT اب 5,899,000 روپے کی پرانی قیمت میں 443,000 روپے کے اضافے کے بعد 6,342,000 روپے کی قیمت میں پڑے گا۔

اس کے علاوہ ریوو G AT کی نئی قیمت 6,664,000 روپے ہوگی، جبکہ اس کی پرانی قیمت 6,199,000 روپے تھی۔ ماڈل نے 465,000 روپے کا اضافہ دیکھا ہے۔ ہائی لکس کا چوتھا ویرینٹ ریوو V AT اب 6,549,000 روپے کی پرانی قیمت میں 492,000 روپے کے اضافے کے بعد 7,041,000 روپے کی قیمت میں دستیاب ہوگا۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.