ہیونڈائی کی جانب سے سانتا فے کی قیمت میں کمی کا معاملہ، سچ کیا ہے؟

0 26,216

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کر رہی تھی کہ ہیونڈائی نشاط موٹرز نے اپنی 7-نشستوں والی گاڑی سانتا فے کی قیمت میں 50 لاکھ روپے کی کمی کر دی ہے۔ یہ خبر ایک “نوٹیفکیشن” کے بعد سامنے آئی جس میں ذکر تھا کہ سانتا فی کی نئی قیمت 1,35,000 روپے ہے۔ گاڑی کی اصل قیمت 1,85,000 روپے ہے۔ البتہ حقائق پر ایک نظر دوڑانے کے بعد ہم نے پایا کہ یہ خبر درست نہیں ہے۔

تو سچ کیا ہے؟

ہماری تحقیق نے انکشاف کیا کہ ہیونڈائی نے لوکل مارکیٹ میں ٹیسٹ کرنے کے لیے 2019ء میں درجن بھر یونٹس امپورٹ کیے تھے۔ ہمارے ذرائع کے مطابق یہ گاڑی کمپنی کے ملازمین کے حوالے کی گئی تھی اور چند عہدیداروں کے ذاتی استعمال میں ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ ان میں سے ایک یونٹ کو ایک ڈیلر کو فروخت کیا گیا تھا اور وہ ڈیلر اسے 1,35,000 روپے میں فروخت کر رہا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ ایک سیکنڈ ہینڈ گاڑی ہے کیونکہ کمپنی نے 2019 کے بعد سے کوئی یونٹ درآمد نہیں کیا۔ اس لیے ڈیلر صرف اُس سانتا فی کو ہی اس قیمت پر بیچ رہا ہے۔

تو مختصر یہ کہ کمپنی یہ گاڑی آفیشل 1,35,000 روپے پر فروخت نہیں کر رہی اور اس کی اصل قیمت اب بھی 1,85,000 روپے ہے۔ تو یہ خبر درست نہیں ہے کہ ہیونڈائی نے اپنی گاڑی کی قیمت میں 50 لاکھ روپے کی کمی کردی ہے۔

ہیونڈائی سانتا فی کے بارے میں:

اس 7 نشستوں والی گاڑی کے نمایاں فیچرز یہ ہیں:

‏HTRAC:

سانتا فے کے پچھلے حصے میں موجود HTRAC ہیونڈائی ٹریکشن کنٹرول سے نکالا گیا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی آل-ویل-ڈرائیو (AWD) پر مبنی ہے جو برفانی اور خراب سڑکوں پر باآسانی چلنے میں مدد دیتی ہے۔ یہ گاڑی چلانے کے دوران اضافی ٹریکشن دیتی ہے جسے اپنی آل-ویل-ڈرائیو ٹیکنالوجی کے ساتھ خاص طور پر آف-روڈ ایڈونچرز کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

پینورامک سن رُوف:

نئی SUV پینورامک سن رُوف رکھتی ہے جو گاڑی کو زیادہ کشادگی فراہم کرتی ہے۔ سردیوں کی دھوپ میں آپ اس چھت کا بھرپور لطف اٹھا سکتے ہیں جو آپ کو کیبن کے اندر کشادہ ہونے کا بھرپور احساس دیتی ہے۔

ڈرائیونگ موڈز:

اگر آپ سانتا فے خریدنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، تو آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ گاڑی تین قسم کے ڈرائیونگ موڈز رکھتی ہے جنہیں اپنے موڈ یا ڈرائیونگ اسٹائل کے مطابق استعمال کر سکتے ہیں:

  • کمفرٹ
  • ایکو
  • اسپورٹس

الیکٹریکلی کنٹرولڈ ڈرائیونگ سیٹ:

پاکستان میں لانچ کی گئی اس اسپورٹس یوٹیلٹی وہیکل (SUV) کی ڈرائیونگ سیٹ الیکٹریکل کنٹرول ایڈجسٹمنٹ رکھتی ہے۔ یہ فیچر چند چھوٹی الیکٹرک موٹرز رکھتا ہے کہ جنہیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک سوئچ کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔ تو آرام سے بیٹھیں اور سیٹ کو اپنے قد یا اپنے ڈرائیونگ اسٹائل کے مطابق ایڈجسٹ کر لیں۔

‏7 انچ TFT ایل سی ڈی:

ہیونڈائی سانتا فی کا انسٹرومنٹ کلسٹر 7 انچ کی TFT ایل سی ڈی رکھتا ہے جو ڈرائیونگ کے دوران ڈرائیور کو درکار تمام اہم معلومات ظاہر کرتا ہے۔ ڈسپلے ریئل ٹائم انفارمیشن سے منسلک ڈجیٹل پیرامیٹرز کے ساتھ بہت شاندار نظر آتا ہے۔ یہ ڈرائیور کو روایتی انداز کے انسٹرومنٹ کلسٹرز کے مقابلے میں کچھ منفرد احساس بھی فراہم کرتا ہے۔

پارکنگ سینسرز:

یہ گاڑی پارکنگ سینسرز کے ساتھ آتی ہے جو گاڑی کو بہترین انداز میں اور بخوبی پارک کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اگر ڈرائیور کم جگہ پر پارکنگ میں ماہر نہیں بھی ہے تو یہ فیچر محفوظ پارکنگ کو یقینی بنانے میں مدد دیتا ہے۔ پارکنگ سینسر proximity سینسر بھی رکھتا ہے جو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ ڈرائیور کو کم جگہ پر گاڑی پارک کرنے میں پیش آنے والی رکاوٹوں سے خبردار کرتا ہے۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.