تصویریں! بی ایم ڈبلیو 7 سیریز 2022 ایسی ہوگی!

0 10,088

بی ایم ڈبلیو 7 سیریز 2022 کی پہلی رینڈرنگ منظرِ عام پر آ گئی ہے، اور واقعی یہ زبردست ہے۔ ایک ڈجیٹل آرٹسٹ نے سوشل میڈیا پر آنے والی کیموفلاجڈ کار کی خفیہ تصویروں سے یہ رینڈرنگز بنائی ہیں۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ 7 سیریز پروٹوٹائپس ٹیسٹنگ کے ابتدائی مرحلے میں ہیں۔ تو یہ فائنل ڈیزائن ہے یا نہیں، اس کے باوجود G70 BMW 7 سیریز لگژری گاڑیوں کے سیگمنٹ میں ایک زبردست اضافہ ہوگا۔

رینڈرنگ کے مطابق نئی 7 سیریز کا سب سے نمایاں فیچر اس کی ہیڈلائٹس ہوں گی۔ ڈرائنگ سے ظاہر ہوتا ہے کہ BMW نئی کار میں اسپلٹ فرنٹ لائٹس لگائے گا۔ ڈے ٹائم رننگ لائٹس اوپر ہوں گی، نیچے موجود مین ہیڈلائٹس سے الگ۔ اگر یہ رینڈرنگ سچ ثابت ہوئی تو BMW کی طرف سے ایسا پہلی بار ہوگا۔

اس کے علاوہ یہ لگژری گاڑی نمایاں فرنٹ fascia کے ساتھ بڑی کڈنی فرنٹ گرِل کے ساتھ آئے گا۔ یہ ڈیزائن کسی حد تک i7 سے متاثر ہ لگتا ہے۔ اس کے علاوہ فرنٹ بمپر کے نچلے حصے میں دو بڑے ایئر اِن ٹیکس ہوں گے، جو M اسپورٹس ماڈل کے لیے مخصوص ہیں۔ سائیڈ پر کوئی خاص ڈیزائن یا لائن نہیں ہے، کیونکہ پروٹوٹائپ کو بہت موٹی تہہ میں چھپایا گیا تھا۔

BMW 7 Series 2022

PHOTO CREDITS: @BMW43_

BMW 7 سیریز 2022 کا انجن:

BMW 7 کی تاریخ میں پہلی بار ٹاپ ماڈل میں V8، V12 یا V16 انجن تک نہیں ہوگا۔ اس کے بجائے کمپنی 7 سیریز فلیگ شاپ ماڈل کو مکمل الیکٹرک صورت میں پیش کرے گی۔ کم از کم 600 ہارس پاور پیدا کرنے کے لیے BMW کو پانچویں جنریشن کے eDrive آرکی ٹیکچر پر انحصار کرنا پڑے گا۔ یہ گاڑی کم از کم دو الیکٹرک موٹرز رکھے گی، جو 650hp پیدا کریں گی۔

ماہرین کو امید ہے کہ نئی BMW 7 سال 2021 کے آخر تک آئے گی، لیکن مارکیٹ لانچ 2022 کے درمیان میں ہوگی۔

PHOTO CREDITS: @BMW43_

نئی رینڈرنگز پر آپ کی رائے کیا ہے؟ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ یہ ڈرائنگز درست ہیں؟

مزید ویوز، نیوز اور ریویوز کے لیے پاک ویلز بلاگ پر آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.