کیا ہیونڈائی ایلانٹرا کی قیمت زیادہ ہے؟

5 15,410

تو بالآخر طویل انتظار کے بعد گزشتہ روز ہیونڈائی ایلانٹرا لانچ کر دی گئی۔ کمپنی نے وائرلیس
چارجنگ، اسمارٹ ٹرنک اور 2000cc انجن سمیت C-سیگمنٹ سیڈان میں کئی زبردست فیچرز پیش
کیے ہیں۔ بلاشبہ یہ گاڑی ہونڈا سوِک اور ٹویوٹا کرولا کا سخت مقابلہ کرے گی۔ لیکن گاڑی کی
کامیابی کے حوالے سے سب سے بڑا سوال اس کی قیمت کا تھا۔ صارفین اور مقامی خریداروں کو
امید تھی کہ ہیونڈائی اسے سوِک اوریئل اور کرولا گرینڈ X کے مقابلے میں بہت مناسب قیمت پر لانچ
کرے گا۔ البتہ نئی گاڑی ان سے ذرا مہنگی ہے۔
جنوبی کوریا کی کمپنی نے ایلانٹرا کی ابتدائی قیمت 40,49,000 روپے مقرر کی ہے۔ اس کے
مقابلے میں ہونڈا سوِک اوریئل کی قیمت 39,79,000 روپے ہے جبکہ کرولا آلٹس گرینڈ X (بلیک
انٹیریئر) کی قیمت 39,99,000 روپے ہے۔ آلٹس ٹویوٹا کی ٹاپ-آف-دی-لائن کار ہے، جبکہ ہونڈا کی
لائن اپ میں صرف RS ٹربو ہی اوریئل سے مہنگی ہے۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ یہ سب ایکس-فیکٹری قیمتیں ہیں۔

کیا ہیونڈائی ایلانٹرا مہنگی ہے؟

جیسا کہ پہلے کہا گیا ہے کہ صارفین کو امید تھی کہ یہ گاڑی 37 سے 38 لاکھ روپے کی قیمت میں
آئے گی۔ یہ قیمت سوِک اور کرولا دونوں کا سخت مقابلہ کرتی۔ البتہ دی گئی قیمت ہمارے خیال میں
ذرا زیادہ ہے۔ وِد ہولڈنگ ٹیکس اور فریٹ چارجز دونوں کو ملانے کے بعد اس لاگت میں مزید اضافہ
ہوگا اور صارفین اس سے خوش نہیں ہوں گے۔
ہماری رائے میں کمپنی اس گاڑی کو تقریباً 38 لاکھ روپے میں لانچ کر سکتی تھی، کیونکہ یہ بہت
اچھی قیمت ہوتی۔ ٹوسان کے معاملے میں ہیونڈائی نے کِیا اسپورٹیج کے مقابلے پر بہت اچھی قیمت
دی تھی۔
ہماری نیک تمنائیں ہیونڈائی ایلانٹرا کے ساتھ ہیں اور ہمیں امید ہے کہ یہ گاڑی پاکستان میں بہت
کامیاب ہوگی۔ کیونکہ نئے اداروں کی آمد سے مقامی صارفین کو انتخاب کے نئے مواقع ملے ہیں۔
ایلانٹرا کی قیمت کے بارے میں آپ کی رائے کیا ہے؟ کیا یہ زیادہ ہے؟ یا نہیں؟ ہمیں کمنٹس میں
ضرور بتائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.