کیا کِیا سٹونک آئندہ چند دنوں میں لانچ ہونے والی ہے؟

0 1,503

پاک ویلز کی جانب سے کِیا کراچی پورٹ پر بنائی گئی کیِا سٹونک کی تصاویر کے بعد اس کی مزید تصاویر، متعلقہ اپڈیس اور لانچ کی خبروں کے بعد اب صارفین میں ایک نیا جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ مختصر یہ کہ لوکل مارکیٹ اور  صارفین نئی سب کومپیکٹ کراس اوور ایس یو وی کِیا سٹونک کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

اب ہم سٹونک کی لانچ سے متعلق آپ کیلئے ایک نئی اپڈیٹ لے کر آئے ہیں جو کہ اب کافی قریب ہے۔  ذرائع نے ہمیں بتایا کہ کِیا لکی موٹرز نے سٹونک کی رونمائی کے لیے اپنے ڈیلرز کو دعوت نامے بھیجے ہیں۔ ایونٹ 5 نومبر کو کراچی میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔ ذریعہ نے دعوی کیا ہے کہ کمپنی ڈیلرز کے ساتھ کار کی خصوصیات اور فیچرز شئیر کرے گی۔

لہذا اگر ہم ذرائع کی جانب سے دی گئی معلومات پر یقین کریں تو اس گاڑی کی لانچ صرف چند دن دور ہے کیونکہ ڈیلرز کے سامنے رونمائی کے بعد اس جلد اسے آفیشل طور پر لانچ کر دیا جائے گا۔ لہذا، امید ہے کہ آئندہ ہفتے اسے لانچ کر دیا جائے گا۔ ذرائع پر یقین کرنے کی ایک اور وجہ یہ ہے کہ کِیا سٹونک کی کراچی سے لاہور ڈیلر شپ پر لائے جانے کی تصاویر سوشل میڈیا پرسامنے آئی ہیں۔

انجن اور ٹرانسمشن

جیسا کہ ہم آپ کو بتا چکے ہیں کہ کِیا سٹونک میں 1400 سی سی MPI انجن دیا جائے گا جو 100 ہارس پاور اور 130Nm ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے علاہوہ گاڑی میں فرںٹ ویل ڈرائیو (FWD) کے ساتھ 6 سپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمشن دی گئی ہے۔

ایکسٹیرئیر

کِیا سٹونک میں ایل ای ڈی ہیڈلائٹس اور ایل ای ڈی DRLs کے علاوہ 16ا نچ کے الائے ویلز دئیے گئے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس گاڑی میں سن روف بھی دیا گیا جو کہ صارفین کی توجہ اپنی جانب مرکوز کروانے کیلئے کافی ہے۔ اسکے علاوہ یہاں کو سمارٹ کی انٹری کا آپشن بھی ملتا ہے۔

انٹیرئیر

گاڑی میں 8 انچ فلوٹنگ انفوٹینمنٹ ٹچ سکرین، سنگل زون آٹو کلائمیٹ کنٹرول، کروز کنٹرول اور پش سٹارٹ جیسے فیچرز بھی دئیے گئے ہیں۔

سیفٹی

سیفٹی فیچرز کی بات کی جائے تو گاڑی میں 6 ائیربیگز، ABS، وہیکل سٹیبلٹی مینیجمنٹ، ہل سٹارٹ اسسٹ جیسے فیچرز دیکھنے کو ملتے ہیں۔ اس کے علاوہ گاڑی میں رئیر ویو کیمرہ سمیت فرنٹ اور رئیو پارکنگ سینسرز بھی دئیے گئے ہیں۔ یہ تمام فیچرز گاڑی کو کافی محفوظ بناتے ہیں۔

قیمت

کِیا سٹونک کی قیمت کے بارے میں کوئی آفیشل معلومات موجود نہیں ہیں۔ تاہم، ہمارا اندازہ ہے کہ اس گاڑی کی قیمت 35 سے 40 لاکھ روپے کے درمیان ہوگی۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.