کیا اسلام آباد ڈیلرشپ “MG کیپیٹل” کو واقعی بند کردیا گیا ہے؟

0 22,346

اسلام آباد ڈیلرشپ “MG کیپیٹل” میں ہونے والے ہنگامے کے بعد MG پاکستان کیلئے مسائل میں اضافہ نظر آ رہا ہے۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈٰیو پوسٹ کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسلام آباد ڈیلر شپ سٹاف کے ساتھ جھگڑتے اور الجھتے دیکھا جا سکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق لوگ گاڑیوں کی ڈیلیوریز میں تاخیر کی وجہ سے کافی مشتعل تھے۔ اس کے علاوہ ویڈیو میں بھی لوگوں کو اس مسئلے کی شکایت کرتے اور ڈیلر شپ سے جواب طلب کرتے بھی سنا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ اس ویڈٰیو کلپ کے ساتھ ایک سکرین شاٹ بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ MG کیپٹل کو بند کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے ڈیلرشپ نے 400 بُکنگ کرنے کا ٹارگٹ مختص کیا تھا لیکن انھوں نے 1200 بُکنگ گاڑیان بُک کیں۔ یہی وجہ ہے کہ خریداروں کو ان کی ڈیلیوریز موصول نہیں ہو رہیں۔ بُکنگ کروانے والے صارفین کا کہنا تھا کہ سٹاف نے کسٹمرز کے ساتھ جھگڑے کی وجہ سے ڈیلرشپ چھوڑ کر باہر چلے گئے۔

MG کا ردعمل

MG پاکستان نے ڈیلرشپ بند ہونے کی رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ MG کیپیٹل کو کووڈ گائیڈلائنز کے تحت ڈِس انفیکشن کیلئے عارضی طور پر بند کیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ MG HS کی ڈیلیوریز سخت ایس کووڈ ایس او پیز کے ساتھ جاری رہیں گی۔

MG Pakistan Response

پاک ویلز سے بات کرتے ہوئے MG آفیشل کا کہنا ہے کہ MG کیپیٹل میں کام کرنے والے ایک ایمپلائی کا کووڈ ٹیسٹ پوزیٹیو آیا ہے  جس کی وجہ سے ڈیلرشپ کیلئے فی الحال بند کیا گیا ہے۔ ڈٰیلیوریز میں تاخیر پر بات کرتے ہوئے آفیشلز کا کہنا تھا کہ اگرچہ تمام آٹو کمپنیز کو اس مسئلے کا سامنا ہے لیکن ہمارے لیے مشکلات دیگر کمپنیز کی نسبت زیادہ ہیں جس کے وجہ سے زیادہ شور سنائی دے رہا ہے۔

نئی MGs

کراچی پورٹ پر نئی MG گاڑیوں کی آمد پر بات کرتے ہوئے آفیشلز کا کہنا تھا کہ ان میں سے بہت سی گاڑیاں انڈر کلئیرنس ہیں جس کے بعد وہ جلد ڈیلرشپ پر پہنچا دی جائیں گی۔

ڈیلیوریز میں تاخیر کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا بھی اس مسئلے سے متاثر ہونیوالے صارفین میں سے ایک ہیں؟ نیچے دئیے گئے کمنٹ سیکشن میں اپنے خیالات یا تجربے کا اظہار کریں۔

 

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.