کیا ٹیسلا پاکستان آ رہا ہے؟
دنیا کی بہتر سے بہترین گاڑیاں بنانے والا ٹیسلا کبھی پاکستان آ سکتا ہے؟ اس سوال پر ہمارا جواب تو ‘ناں’ ہی ہوگا کہ اس صدی میں تو ایسا نہیں ہو سکتا۔ لیکن گزشتہ رات ہم نے MG پاکستان کے مالک جاوید آفریدی کا ایک ٹوئٹ دیکھا اور اب پاکستان میں ٹیسلا کی آمد کے خواب دیکھ رہے ہیں۔
جاوید آفریدی کے ٹوئٹ نے کئی پاکستانیوں کو خوش کر دیا ہے۔ بلاشبہ کچھ MG پاکستان کی صلاحیت پر سوال اٹھا رہے ہیں کہ وہ ایسا آپریشن کر بھی سکتا ہے۔ لیکن زیادہ تر نے ‘ہاں’ کہہ دی ہے۔
Ameen to that 😁 pic.twitter.com/UwM2qq2PLl
— Developing Pakistan (@DevelopmentPk) January 5, 2021
ٹیسلا، ایک شاہکار!
ٹیسلا گاڑیوں کے شوقین لوگوں کے دلوں پر راج کرتا ہے۔ اگر آپ واقعی گاڑیوں کے اصل شوقین ہیں تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ ہم کیا بات کر رہے ہیں۔ آل الیکٹرک پاور ٹرین، آٹو پائلٹ ڈرائیو، 17 انچ ٹچ اسکرین، آٹومیٹک ڈور ہینڈلز، گلاس رُوف، کمال کا ایکسلریشن اور کارکردگی، یہ خوابوں کی گاڑی لگتی ہے۔
پاکستان میں صرف چند ہی امپورٹڈ ٹیسلا گاڑیاں موجود ہیں۔ ایسے خوش قسمت پاکستانیوں کی تعداد کہ جو اس خوبصورت گاڑی کو رکھتے ہیں شاید زیادہ سے زیادہ 10 ہو۔ اگر جاوید آفریدی اور MG پاکستان ایسا کرنے میں گامیاب ہو گئے تو مزید پاکستان بھی ایک ٹیسلا چلانے کا خواب پورا کرنے کے قابل بن جائیں گے۔
آخری بات
اس وقت پاکستان میں صرف دو الیکٹرک گاڑیاں (EVs) ہیں، آؤڈی ای-ٹرون اور بی ایم ڈبلیو i3۔ حال ہی میں منظور کی گئی EV پالیسی کے بعد مزید گاڑیاں بھی پاکستان کا رخ کر رہی ہیں۔ MG پاکستان پہلے ہی ملک میں MG ZS EV لا رہی ہے۔ ایک اور EV کی جانب اشارہ کرنا، اور وہ بھی ٹیسلا، جاوید آفریدی کا بڑا جرات مندانہ قدم ہے۔
دیانت داری کی بات یہ ہے کہ پاکستان میں ٹیسلا کی آمد کے امکانات بہت زیادہ روشن نہیں ہیں، لیکن پھر بھی یہ ایک خوش آئند خیال ہے۔ کیا آپ بھی ٹیسلا کے چاہنے والے ہیں؟ اگر ہاں تو کیا آپ اس خوبصورت گاڑی کو پاکستان میں دیکھنا چاہتے ہیں؟ آپ کے خیال میں MG موٹرز اور جاوید آفریدی اس حوالے سے کیا کریں گے؟ ہمیں اپنے کمنٹس میں ضرور بتائیں۔