اِسوزو ڈی-میکس فیس لفٹ لانچ کر دیا گیا – نئے فیچرز اور قیمت دیکھیں

0 22,855

اِسوزو ڈی-میکس پاکستان میں 2018ء میں لانچ کی گئی تھی۔ اس پک اَپ کی لانچ نے مقامی صارفین کو نئے آپشنز دیے ہیں کہ جن کے پاس پہلے صرف ایک آپشن تھا: ٹویوٹا ہائی لکس کا۔ یہ تین مختلف ویرینٹس اور دو انجن آپشنز میں لانچ کی گئی۔ یہ انجن آپشنز 2.5L اور 3.0L تھے۔ اب اسوزو نے ڈی-میکس کو نیا لُک دینے کے لیے اِس کا فیس لفٹ لانچ کیا ہے۔ اسوزو ڈی-میکس V کراس AT 3.0 فیس لفٹ کی پاکستان میں قیمت 61,00,000 روپے ہے۔

ایکسٹیریئر

فیس لفٹ میں اسوزو نے ڈی-میکس کو زیادہ اسپورٹی لُک دینےکی کوشش کی ہے۔ اس میں نیا فرنٹ گرِل ڈیزائن، DRLs (ڈے ٹائم رننگ لائٹس) کے ساتھ نئی بائی-LED ہیڈلائٹس، نئے 18 انچ کے الائے رِمز، نیا فوگ لیمپس گارنش ڈیزائن، بلیکڈ-آؤٹ بی-پِلر فلم ڈور اور ایک سائیڈ اسٹیپ شامل ہیں۔ نئی فرنٹ گرِل ڈی-میکس کو ذرا جارحانہ انداز دیتی ہے۔ نئی ہیڈلائٹس سڑک کو اچھی طرح روشن کرتی ہیں اور DRLs دن میں گاڑی کی شناخت میں مدد دیتی ہیں۔ نئے 18 انچ کے الائے رِمز پک اَپ ٹرک کو زیادہ اسٹائلش اور اسپورٹی بناتے ہیں۔ بلیکڈ-آؤٹ بی-پِلر ڈیزائن اگلے سے پچھلے دروازوں تک ایک بہترین روانی دیتا ہے۔

ornament ڈیزائن اور سلوَر گارنِش رکھنے والا سائیڈ اسٹیپ نہ صرف گاڑی میں داخل ہونے اور اس سے نکلنے میں مدد دیتا ہے بلکہ ڈی-میکس کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتا ہے۔ یہ ایکسٹیریئر کے پانچ مختلف رنگوں میں بھی آتی ہے: کالا، لال، سرمئی، titanium سلوَر اور سپر وائٹ۔ ڈور ہینڈلز اور ٹیل گیٹ ہینڈلز سب کروم ہیں جو گاڑی کو ایک پریمیئم لُک دیتا ہے۔ سائيڈ مررز بھی کروم پلیٹڈ ہیں اور ان میں LED ٹرن سگنلز لگے ہوئے ہیں۔ یہ الیکٹریکلی ایڈجسٹ ایبل اور فولڈیبل ہیں۔ مڈگارڈز بھی ریئر اور فرنٹ دونوں پر دیے گئے ہیں۔

انٹیریئر

 

انٹیریئر کو بھی اب بہتر بنایا گیا ہے اور یہ سفر کو آرام دہ بنانے کے لیے مزید فیچرز کے ساتھ آتا ہے۔انٹیریئر ڈیش پینل کو نئے سافٹ-ٹچ مٹیریلز کے ساتھ اپڈیٹ کیا گیا ہے جو انٹیریئر کی پریمیئم کوالٹی کو بہتر بناتا ہے۔ پچھلی سیٹوں پر چارجنگ پورٹس دی گئی ہیں تاکہ پیچھے بیٹھنے والے بھی سفر کے دوران اپنی الیکٹرانک ڈیوائسز کو آسانی سے چارج کر سکیں۔ کروز کنٹرول فیچر ڈرائیونگ کی الجھن کو کم کرتے ہوئے زیادہ آرام دہ بناتا ہے۔ چمڑے کی سیٹوں اور اسپورٹی ڈیزائن elements کی وجہ سے سیٹنگ کمفرٹ بھی بہترین ہے جو آپ کو ڈرائیونگ کے دوران پرفارمنس پر دھیان رکھنے کا احساس دیتے ہیں۔ 8-انچ کی انفوٹینمنٹ اسکرین کو 8 اسپیکرز کے ساتھ لگایا گیا ہے اور یہ GPS فنکشن کے ساتھ آتی ہے۔ ڈی-میکس ایک passive اِنٹری اینڈ اسٹارٹ سسٹم (PESS) رکھتی ہے جو ڈرائیور کو جیب سے چابی نکالے بغیر گاڑی میں داخل ہونے اور اسٹارٹ کرنے کی سہولت دیتی ہے۔ اسمارٹ کلائمٹ کنٹرول فیچرز سفر کو خوشگوار اور آرام دہ بناتا ہے۔

Download PakWheels App

سیفٹی

فیس لفٹڈ ڈی-میکس کے ساتھ کئی سیفٹی فیچرز آتے ہیں۔ ان میں اینٹی-لاک بریکنگ سسٹم (ABS)، الیکٹرانک بریک-فورس ڈسٹری بیوشن (EBD)، بریک اسسٹ (BA)، الیکٹرانک اسٹیبلٹی کنٹرول (ESC) اور ٹریکشن کنٹرول سسٹم (TCS) شامل ہیں۔ ABS، EBD اور BA بریک لگاتے ہوئے گاڑی کو اسٹیبل اور کنٹرول میں رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ ESC گاڑی کو اچانک موڑ پر یا حرکت پر پھسلنے سے روکنے میں مدد دیتا ہے اور گاڑی کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے میں مدد دیتاہے۔ TCS آف روڈ سفر میں بہت مددگار ہے اور آپ کو خراب راستوں پر بھی گاڑی کا کنٹرول ہاتھ میں رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ پہاڑی علاقوں میں ڈرائیونگ کو آسان اور محفوظ بنانے کے لیے ڈی-میکس ہِل اسٹارٹ اسسٹ (HAS) اور ہل ڈیسنٹ کنٹرول (HDC) کے ساتھ آتی ہے۔ یہ آگے بیٹھے مسافر اور ڈرائیونگ کے لیے ایئر بیگز (ڈوئل ایئر بیگز) کے ساتھ بھی آتی ہے۔

پرفارمنس

اس وقت اسوزو ڈی-میکس 3.0L اِن-لائن 4-سلنڈر ٹربو انٹر کولر ڈیزل انجن کے ساتھ آتی ہے۔یہ انجن 120 Kw یعنی 160 bhp کی طاقت اور 380 Nm کا ٹارک پیدا کرتا ہے۔ یہ انجن 5-اسپیڈ مینوئل یا sequential شفٹ کے ساتھ 5-اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن میں لگایا جا سکتا ہے۔ ڈی-میکس میں ڈائریکٹ انجکشن الیکٹرانک کامن ریل فیول سسٹم آتا ہے۔ ڈی-میکس سیفٹی کو بہتر بنانے کے لیے اموبیلائزر کے ساتھ بھی آتی ہے۔ فرنٹ پر وینٹی لیٹڈ ڈِسک بریکس اور ریئر میں ڈرم بریکس موجود ہیں۔

پاکستان میں اسوزو ڈی میکس کی قیمت

فیصلہ

فیس لفٹڈ اِسوزو ڈی-میکس کی جاندار پک اَپ ٹرک ہے جسے آف روڈنگ کے لیے باآسانی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ ایک سخت اور جاندار گاڑی ہے جو انٹیریئر میں کئی فیچرز کی وجہ سے ڈرائیونگ میں بہتر آرام دہ ہے۔ اسوزو کی سب سے بڑی خامی یہ ہے کہ یہ اب بھی مارکیٹ بنا رہی ہے اور مقابلے پر موجود ٹویوٹا ہائی لکس جیسی استعمال شدہ کار مارکیٹ نہیں رکھتا۔

پاکستان میں ڈی-میکس یورو 2 emission ریٹنگ رکھتی ہے جبکہ باقی دنیا میں یہ یورو 6 compliance کے ساتھ آتی ہے۔ پاکستان میں ہمیں ڈی-میکس کے کم ویرینٹس بھی ملتے ہیں۔ ہمیں ڈی-میکس کے سنگل کیب اور extended کیب نہیں ملتے۔ بزنس رینج سے adventurous رینج تک کی یہ مختلف ویرینٹس رینج صارفین کو اپنے لحاظ سے بہترین ویرینٹ منتخب کرنے میں مدد دیتی ہے۔ آپ اپنے پک اپ ٹرک کو کئی لحاظ سے customize بھی کر سکتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ یہ مختلف ویرینٹس مستقبل میں پاکستان میں بھی لانچ کیے جائیں گے۔

ریویو پر مبنی ایسے ہی کونٹینٹ کے لیے آتے رہیے اور اپنی رائے نیچے کمنٹس میں دیجیے۔ فیس لفٹڈ اسوزو ڈی-میکس کے بارے میں اپنی رائے ہمیں ضرور بتائیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.