جاوید آفریدی نے MG پلانٹ میں HS کی تیاری کی ویڈیو شیئر کردی

0 2,476

ایم جی موٹرز اور جاوید آفریدی نے اپنی تازہ ترین خبروں اور اپ ڈیٹس کے ذریعے صارفین کو اپ ڈیٹ رکھنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اس ہفتے کے آغاز میں جاوید آفریدی نے MG EV پلانٹ کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔ اور اب انھوں نے MG اسمبلی لائن کے اپنے دورے کا کلپ ایک بالواسطہ پیغام کے ساتھ شیئر کیا ہے کہ مقامی طور پر تیار ہونے والی ایم جی ایچ ایس جلد آرہی ہے۔

جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ساتھ ہیش ٹیگ ‘ڈائیورسٹی’ کا کیپشن دیا ہے کیونکہ ویڈیو میں انھیں MGHS کی تیاری کے دوران کام کرنے والے مختلف بیک گراؤںڈز سے تعلق رکھنے والے ورکرز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

MG HS کی مقامی سطح پر تیاری

ایم جی موٹرز کو صارفین سے مقامی طور پر تیار شدہ MG HS Essence مہیا کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کافی وقت ہو چکا ہے۔ کمپنی نے اپنے کسٹمز کو بتایا کہ HS Essence کی بکنگ کھلنے کے بعد انہیں ترجیح دی جائے گی۔

ہم HS کے آنے والے مقامی طور پر تیار شدہ ایڈیشن کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے ہیں، لیکن MG نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ درآمد شدہ CBU اور کار کے مقامی طور پر تیار شدہ CKD یونٹس میں کوئی فرق نہیں ہوگا۔ کمپنی مقامی طور پر تیار شدہ ماڈل میں کسی بھی فیچر کو ختم نہیں کرے گا۔

یعنی ہمیں صرف مقامی طور پر تیار شدہ HS کی معیار اور کوالٹی کے بارے میں فکر مند ہونا پڑے گا۔ CBU MG HS Exclusive کی موجودہ قیمت 89 لاکھ روپے ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ CKD MG HS Essence کی قیمت کیا رکھی جاتی ہے۔

 MG EV پلانٹ

ہم نے حال ہی میں جاوید آفریدی کی زیر تعمیر MG EV پلانٹ کی ویڈیو دیکھی ہے۔ اس پلانٹ کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں، صرف زمین کا ایک وسیع ٹکڑا دیکھا گیا ہیں جہاں بھاری مشینری کام کر رہی ہے۔

آخر کار، ایم جی موٹرز نے اپنی کاروں کی مقامی تیاری پر کام شروع کر دیا ہے۔ دوسری جانب MG گاڑیوں کے پیٹرول یونٹس کے ویرینٹس بھی تیاری کت مراحل میں ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.