کِیا سٹونک یا ہیونڈائی ایلانٹرا – بہتر کون؟

0 3,714

کِیا سٹونک کے اسی سیگمنٹ کی دیگر گاڑیوں سے موازنے کی سیریز میں آج ہم کِیا سٹونک کا موازنہ ہیونڈائی ایلانٹرا جی ایل ایس سے کریں گے۔ ان گاڑیوں میں سے ایک بی سیگمنٹ سب کومپیکٹ کراس اوور ایس یو وی جبکہ دوسری گاڑی سی سیگمنٹ کوپیکٹ سیڈان ہے۔

پیمائش

کِیا سٹونک 4140 ملی میٹر لمبی، 1760 ملی میٹر چوڑی اور 1520 ملی میٹر اونچی ہے جبکہ اسکی ویل بیس 2580 ملی میٹر ہے۔ دوسری جانب ایلانٹرا جی ایل ایس کی لمبائی 4620 ملی میٹر، چوڑائی 1800 ملی میٹر، اونچائی 1450 ملی میٹر جبکہ ویل بیس 2700 ملی میٹر ہے۔ لہذا، ایلانٹرا کی اپنی مدمقابل کار کِیا سٹونک کی نسبت زیادہ لمبی اور چوڑی ہے لیکن اس کی اونچائی کم ہے۔

انجن اور ٹرانسمشن

کِیا سٹونک میں 1400 سی سی MPI انجن دیا گیا ہے جو کہ 100 ہارس پاور اور 133Nm ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دوسری جانب ایلانٹرا میں 2000 سی سی  MPIانجن دیا گیا ہے جو 154 ہارس پاور اور 195Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ اس موازنے سے پتہ چلتا ہے کہ ٹویوٹا کرولا سٹونک سے برتر ہے۔

اسی طرح سٹونک میں 6 سپیڈ آٹومیٹک رکھتی ہے جبکہ ٹویوٹا کرولا میں 7 سپیڈ سپورٹ CVT سیکوینشل شفٹ میٹک ٹرانسمشن دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دونوں گاڑیوں میں فرنٹ وہیل ڈرائیو ڈرائیوٹرین دی گئی ہے۔

ایکسٹیرئیر

کِیا سٹونک میں ایل ای ڈی ہیڈ لائٹس، 4 سٹرپ ایل ای ڈی DRLs اور ہیلوجن فوگ لیمپس دئیے گئے ہیں جبکہ ایلانٹرا میں ٹیٹرا ایل ای ڈی فرنٹ لیمپس، ایل ای ڈی DRLs دئیے گئے ہیں۔ اس گاڑی میں فوگ لیمپس نہیں دئیے گئے۔ دونوں گاڑیوں میں16 انچ الائے ویلز دئیے گئے ہیں۔ ٹائر سائز کا موازنہ کیا جائے تو سٹونک میں 195/55/R16 جبکہ سوِک 215/55/R16 ٹائر سائز دیا گیا ہے۔

انٹیرئیر

دونوں گاڑیوں میں ملٹی انفارمیشن ڈسپلے ایل سی ڈی کا سائز 4.2 ہے۔ تاہم سٹونک میں نچ فلوٹنگ ٹچ سکرین کا سائز 8 انچ جبکہ ایلانٹرا میں 7 انچ ہے۔ اسی طرح سٹونک میں فیبرک سیٹس جبکہ ایلانٹرا میں لیدر سیٹس دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ کِیا کی SUVs میں ڈرائیور سیٹ ایڈجسٹمنٹ 6 وے مینوئل ہے لیکن ایلانٹرا میں یہ 8 وے پاورڈ ہے۔ دونوں گاڑیوں کی لیس انٹری اور کروز کنٹرول جیسے فیچرز دئیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں، سٹونک میں آٹو ائیر کنڈیشننگ کا فیچر نظر آتا ہے لیکن ایلانٹرا میں dual زون آٹو دیا گیا ہے۔

سیفٹی

دونوں گاڑیوں میں dual ائیر بیگز، ٹریکشن کنٹرول، ہِل اسسٹ، سٹیبلٹی کنٹرول، ABS اور ABD ، ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم اور رئیر کیمرہ جیسے سیفٹی فیچر موجود ہیں جبکہ سٹونک میں رئیر کمیرہ اضافی فیچر کے طور پر شامل ہے۔

قیمت

ایلانٹرا جی ایل ایس کی موجودہ قیمت 3,899,000 روپے ہے جبکہ ذرائع نے بتایا ہے کہ کِیا سٹونک مارکیٹ میں 35-40 لاکھ روپے کی قیمت میں لانچ کی جائے گی۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.