نئی جنریشن کا آئسوزو ڈی-میکس 2025 میں پاکستان میں لانچ کیا جائے گا
نئی لانچ ہونے والی JAC T9 کی مارکیٹ میں دھوم ابھی کم نہیں ہوئی تھی کہ گندھارا انڈسٹریز نے ایک اور بڑی خبر کا اعلان کر دیا۔ کمپنی نے اپنے مشہور پک اپ ٹرک آئسوزو ڈی-میکس ک نئی جنریشن کو متعارف کروانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ پک اپ ٹرک مارچ میں لانچ کیا جائے گا، لیکن اس کی بکنگ مبینہ طور پر آئندہ مہینے شروع ہونے کی توقع ہے۔
خصوصیات اور وضاحت
کمپنی نے جاری کردہ پوسٹر میں گاڑی کی کچھ خصوصیات اور تفصیلات ظاہر کی ہیں جو اس کی اسٹائل، ڈیزائن، اندرونی آرام دہ ماحول، اور خاص طور پر انجن کی طاقت کو نمایاں کرتی ہیں۔
سٹائل، ڈیزائن اور پاور
نئےجنریشن کے ڈی-میکس ایک جدید بلیو پاور انجن 3.0 ٹی ڈی کے ساتھ آتی ہے جو 187 ہارس پاور اور 450 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کے ساتھ 6-اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن شامل ہے، جو شہری سڑکوں اور دشوار گزار راستوں دونوں پر ہموار گیئر شفٹ فراہم کرے گی۔
ٹیرین کمانڈ سسٹم کے ذریعے 2WD اور 4WD کے اختیارات دستیاب ہیں، جو ڈرائیور کو زیادہ لچک فراہم کرتے ہیں۔ آرام اور سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے، نئے ڈی-میکس میں ریموٹ انجن اسٹارٹ فیچر شامل کیا گیا ہے، جس سے آپ گاڑی کے اندر داخل ہونے سے پہلے ہی کیبن کو ٹھنڈا یا گرم کر سکتے ہیں۔
باہر کی جانب، اسوزو ڈی-میکس فیس لفٹ کا ڈیزائن مضبوط اور دلکش انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ اوور فینڈرز، کارگو اسپوائلر، روف ریلز، اور فرنٹ بمپر کلڈنگ جیسے فیچرز اس کی اسپورٹی اور مضبوط شخصیت کو نمایاں کرتے ہیں۔ یہ اضافی لوازمات اس گاڑی کو اسٹائل اور افادیت کا حسین امتزاج بناتے ہیں۔
اندرونی حصے میں میورا ڈیزائن کے ساتھ دو رنگوں کا تھیم پیش کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، 8-طریقوں سے ایڈجسٹ ہونے والی پاور سیٹ، کمر کی سپورٹ، ڈوئل زون کلائمٹ کنٹرول اور آٹو ڈمنگ ریئر ویو مرر جیسی سہولیات بھی شامل ہیں۔
حفاظتی خصوصیات
آئسوزو ڈی-میکس میں حفاظت کو خاص اہمیت دی گئی ہے، جس میں سات ایس آر ایس ایئر بیگز شامل ہیں۔ جدید بریکنگ سسٹم میں اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (ABS)، الیکٹرانک بریک فورس ڈسٹریبیوشن (EBD)، بریک اسسٹ (BA)، الیکٹرانک اسٹیبلٹی کنٹرول (ESC) اور ٹریشن کنٹرول (TSC) شامل ہیں، جو گاڑی کو پھسلن والی سطحوں پر بھی استحکام اور گرفت فراہم کرتے ہیں۔
مشکل راستوں پر ڈرائیونگ کرنے والے افراد کے لیے ہل ڈیسنٹ کنٹرول اور ہل اسٹارٹ اسسٹ جیسی خصوصیات ڈھلوان پر گاڑی چلانا نہایت آسان بناتی ہیں۔ گاڑی میں 800 ملی میٹر تک پانی میں چلنے کی صلاحیت بھی موجود ہے، جبکہ ٹریلر سوے کنٹرول ٹریلر کھینچنے کے دوران اضافی حفاظت فراہم کرتا ہے۔
اس نئےآئسوزو نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ڈی-میکس صرف ایک پک اپ ٹرک نہیں، بلکہ طاقت، آرام، اور حفاظت کا حسین امتزاج ہے، جو جدید ڈرائیور کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔