MG 3 آخر مراحل میں، قیمت 20 لاکھ سے کم ہوگی، جاوید آفریدی
جاوید آفریدی کی جانب سے کی گئی ایک فیس بُک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ MG 3 کی لانچ قریب ہے۔ پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گاڑی کی قیمت 20 لاکھ سے کم ہوگی۔
اگر آپ کو یاد ہو تو یہ چوتھی بار ہے کہ جاوید آفریدی نے اس ہیچ بیک کی قیمت پر بات کی ہے۔ گزشتہ سال فروری 2021 میں جاوید آفریدی نے کہا تھا کہ گاڑی کی قیمت 20 لاکھ سے کم رکھی جائے گی۔ اس خبر کے باعث مقامی مارکیٹ میں کافی ہلچل دیکھنے کو ملی۔ تاہم، اس بارے ایک کلمبے عرصے تک مکمل خاموشی رہی۔ اس ماہ کے اوائل میں جاوید آفریدی نے گاڑی سے متعلق اپ ڈیٹ شیئر کی اور صارفین سے MG 3 کی قیمت کا اندازہ لگانے کا کہا۔
خیال رہے کہ ایم جی پاکستان نے گاڑی سے متعلق کبھی بھی باضابطہ طور پر کوئی اپ ڈیٹ یا ممکنہ لانچ ٹائم لائن شیئر نہیں کی۔ ہم نے آپ کو یہاں تک بتایا کہ MG نے اپنی آنے والی لائن اپ میں بھی اس کار کا ذکر نہیں کیا۔ لیکن ایسا لگتا ہے کہ جاوید آفریدی گاڑی کو مقامی آٹو مارکیٹ میں لا رہے ہیں۔
کیا یہ ممکن ہو گا؟
ایم جی پاکستان نے اب تک اپنی کاروں کا ایک بھی مقامی طور پر تیار شدہ یونٹ فروخت نہیں کیا ہے۔ اگرچہ جاوید آفریدی نے ایم جی کاروں کی مقامی سطح پر تیار ہونے کی ویڈیوز شیئر کی ہیں لیکن ان میں سے کوئی بھی ڈیلرشپ تک نہیں پہنچی۔ لہذا، ماضی میں سامنے آنے والی چیزیں کمپنی کے حق میں نہیں ہے. مزید برآں، انڈسٹری کے ماہرین کا خیال ہے کہ MG کے پاس اب بھی CKD کاریں فروخت کرنے کا لائسنس نہیں ہے کیونکہ اس نے گرین فیلڈ سٹیٹس کے لیے حکومت کے تقاضے پورے نہیں کیے ہیں۔
ہم امید کرتے ہیں کہ MG 3 جلد ہی پاکستان میں لانچ کیا جائے گی لیکن یہ اب بھی ایک دور کا خواب لگتا ہے۔ اس کے علاوہ، کمپنی کو اعتماد پیدا کرنے کے لیے صارفین کے ساتھ اسمبلی، پیداوار اور ترسیل کے بارے میں واضح معلومات شئیر کرنی چاہئیں۔ یہ ایم جی پاکستان اور خریداروں دونوں کے لیے بہت اچھا ہوگا۔
دریں اثنا، ذیل میں MG 3 کی نمایاں متوقع تفصیلات اور خصوصیات دی گئی ہیں۔
MG 3 ہیچ بیک
ایم جی 3 ایک 1500 سی سی سب کومپیکٹ ہیچ بیک ہے۔ عالمی مارکیٹ میں اس گاڑی کی دوسری جنریشن دستیاب ہے۔ گاڑی میں 1.5 لیٹر انجن کیساتھ 5 سپیڈ مینوئل اور 4 اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن دی گئی ہے۔ گاڑی کے بنیادی فیچر یہ ہیں:
- کروز کنٹرول
- 8 انچ ٹچ سکرین انفوٹینمنٹ سکرین
- رئیر پارکنگ سینسر
- 6 ایئر بیگز
- ایمرجنسی بریکنگ اسسٹنس
- ہِل ہولڈ کنٹرول
- ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم (TYPS)
جاوید آفریدی کی جانب سے کی جانے والی اس تازہ پوسٹ کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا ایم جی 3 پاکستان میں لانچ کی جائے گی؟ کمنٹ سیکشن اپنی رائے کا اظہار کریں۔