2000 سی سی ٹربوچارجڈ MG HS پاکستان میں آگئی

0 2,294

ایم جی پاکستان کی جانب سے MG HS کا نیا ویرینٹ متعارف کروایا گیا ہے۔ ایم جی پاکستان کے سوشل میڈیا پیج کے مطابق 2000 سی سی ٹربوچارجڈ MG HS آل ویل ڈرائیو پاکستان میں پہنچ چکی ہے۔ کمپنی نے یہ گاڑی ایم جی سیالکوٹ ڈیلرشپ پر ڈسپلے کی ہے۔

تاہم کمپنی کا کہنا ہے یہ گاڑی صرف ڈپسلے کیلئے ہے۔ کمپنی کے اس بیان سے پتہ چلتا ہے کہ کمپنی نے ابھی تک اس ویرینٹ کی بکنگ نہیں کھولی ہے۔ لہذا، اگر آپ یہ گاڑی دیکھنا چاہتے ہیں تو آپ ایم جی کی سیالکوٹ ڈیلرشپ وزٹ کر سکتے ہیں۔

خبر سننے کے بعد ہم نے بین عالمی مارکیٹ میں اس کار کی تلاش کی اور اس گاڑی کے فیچرز اور دیگر خصوصیات ذیل میں تفصیل سے درج ہیں۔ واضح رہے کہ یہ انٹرنیشنل فیچرز اور خصوصیات ہے۔

پیمائش

2000 سی سی DCT LUX AWD ایم جی ایچ ایس کی لمبائی 4574 ملی میٹر، چوڑائی 1876 ملی میٹر ، اونچائی 1685 ملی میٹر ہے جبکہ فیول ٹینک  کی گنجائش 55 لیٹر ہے۔

انجن اور ٹرانسمشن

گاڑی میں 2000 سی سی ٹربوچارجڈ انجن دیا گیا ہے جو 231 ہارس پاور اور 360Nm ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے گاڑی میں 6 سپیڈ آٹومیٹک DCT ٹرانسمشن دی گئی ہے۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ گاڑی 1500 سی سی والے ویرینٹ سے زیادہ پاور فُل ہے۔

ایکسٹیرئیر

اس گاڑی میں کمپنی ایل ای ڈی ہیڈلائٹس کے ساتھ مینوئل ہائیٹ ایڈجسٹمنٹ، ایل ای ڈی فوگ لیمپس آفر کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ گاڑی میں آٹو وائپر، ویلکم لائٹ جیسے فیچرز موجود ہیں جو کہ صارف کمفرٹ لیول کو بڑھاتے ہیں۔

سائیڈ پروفائل کی بات کی جائے تو یہاں آپ کو 18 انچ کے الائے ویلز اور 235/50 R18 ٹائر سائز دیکھنے کو ملتا ہے۔

انٹیرئیر

گاڑی کے انٹیرئیر کی بات کی جائے تو یہاں 12 انچ ملٹی انفارمیشن ڈسپلے کے ساتھ 10.1 انچ انفوٹینمنٹ ٹچ سکرین دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ گاڑی میں لیدر سیٹس، RED انٹیرئیر، اور ٹرافی بیج نظر آتا ہے۔ یہاں ڈرائیو سیٹ 6 وے پاور ایڈجسٹ ایبل ہے جبکہ پیسنجر سیٹ 4 وے پاور ایڈجسٹ ایبل ہے۔ گاڑی میں پینورامک سن روف بھی دیا گیا ہے۔

سیفٹی

گاڑی میں بہت سے سیفٹی فیچرز بھی دئیے گئے ہیں جن مین 6 ائیر بیگز، ABS، EBD،  ٹریکشن کنٹرول، ہِل سٹارٹ اسسٹ، ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم، اِموبلائزر اور بلائںڈ سپاٹ ڈیٹیکشن سسٹم شامل ہیں۔

قیمت

جیسا کہ پہلے واضح کیا گیا ہے کہ یہ گاڑی صرف ڈسپلے کے لیے لائی گئی ہے۔ لہذا، قیمت کے بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا اور نہ ہی کوئی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اگر ایم جی پاکستان اس کی بکنگ شروع کر دیتا ہے، تو اس نئے ویرینٹ کی قیمت میں آپ کو ضرور آگاہ کیا جائے گا۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.