اسلام آباد کے کار مالکان کے لیے اچھی خبر

0 4,570

پنجاب اور سندھ کے بعد اسلام آباد میں بھی گاڑیوں کے مالکان کے لیے آن لائن ٹیکس پیمنٹ سروس لانچ کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ نے نئے منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔

خبروں کے مطابق گاڑیوں کے مالکان اپنی کار رجسٹریشن فیس، ٹوکن ٹیکس اور ٹرانسفر فیس گھر بیٹھے آرام سے آن لائن ادا کر سکتے ہیں۔ مالکان آن لائن بینکنگ یا دوسرے ڈجیٹل پیمنٹ طریقے استعمال کرکے ادائیگی کر سکتے ہیں۔

آن لائن سروس کے بارے میں ایکسائز ڈائریکٹر:

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلال اعظم نے کہا کہ محکمے نے اپنے کام کو مؤثر بنانے اور شہریوں کی سہولت کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ڈجیٹل پاکستان منصوبے کے تحت ڈپارٹمنٹ نے یہ ون-ونڈو آپریشن شروع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ “اب دارالحکومت میں گاڑیوں کے 11 لاکھ مالکان کو ٹوکن ٹیکس، رجسٹریشن اور ٹرانسفر فیس ادا کرنے کے لیے ایکسائز آفس آنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔” بلال اعظم نے کہا کہ وہ ‘سٹی اسلام آباد ایپ’ پر رجسٹرڈ ہونے کے بعد اے ٹی ایم، ڈیبٹ کارڈز اور ای-بینکنگ کے ذریعے ادائیگی کر سکتے ہیں۔

ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ یہ سروس مؤثر ریونیو کلیکشن کو بھی ممکن بنائے گی۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ‘سٹی اسلام آباد ایپ’ گوگل پلے اور ایپ اسٹور پر دستیاب نہیں ہے۔ “شہری اس ایپ کے ذریعے پیمنٹ سسٹم آئیڈنٹی فکیشن (PSID) نمبر حاصل کر سکتے ہیں اور آن لائن پیمنٹ کر سکتے ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ ایک آن لائن پراپرٹی ٹیکس پیمنٹ سروس بھی پائپ لائن میں موجود ہے۔

سندھ آن لائن ٹیکس سروس:

پچھلے ہفتے حکومتِ سندھ نے گاڑیوں کے مالکان کے لیے آن لائن ٹیکس پیمنٹ سروس لانچ کی تھی۔ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول (ETNC) نے کہا کہ صرف پرائیوٹ اور کمرشل گاڑیوں کے رجسٹرڈ مالکان ہی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز سندھ شعیب صدیقی نے کہا کہ گاڑیوں کے مالکان اس سسٹم کے ذریعے دن کے 24 گھنٹے ٹیکس ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “اس کے علاوہ اس سے ڈپارٹمنٹ کو اضافی 20 فیصد ریونیو بھی ملے گا۔”

ڈائڑیکٹر جنرل نے کہا کہ صارفین اے ٹی ایم کیوسک، ڈپارٹمنٹ کے آفیشل ویب پورٹل، ایزی پیسہ موبائل ایپلی کیشن اور انٹربینک ویب پورٹل کے ذریعے ٹیکس ادا کر سکتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ “جلد ہی جیز کیش سے بھی ٹیکس ادا کیا جا سکے گا۔”

مزید ویوز، نیوز اور ریویوز کے لیے پاک ویلز بلاگ پر آتے رہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.