پاک سوزوکی نے ایک بار پھر پروڈکشن بند کر دی

0 1,788

پاک سوزوکی موٹر کمپنی (PSMC) نے ایک بار پھر اپنی گاڑیوں کی پروڈکشن روک دی ہے جس کی وجہ امپورٹ پر عائد کی جانے والی پابندیوںں کے باعث سامنے آنے والی انونٹری کی کمی ہے۔

پاکستان سوزوکی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) کو جاری کیے گئے ایک آفیشل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے آٹوموبائل پلانٹ 9 نومبر 2023 سے 14 نومبر 2023 تک عارضی طور پر

بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انونٹری کی کمی کی وجہ سے سال بھر سے اسی طرز کے شٹ ڈاؤنز کا ایک سلسلہ تاحال جاری ہے۔

انوینٹری کی کمی

کمپنی نے بار بار پروڈکشن بند ہونے کی وجہ خام مال کی مسلسل کمی کو قرار دیا ہے۔ پچھلے ایک عرصے میں پاکستان سوزوکی نے اکتوبر، ستمبر، اگست، جون اور مئی میں کئی بار اپنی پروڈکشن عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا۔ یہ صورت حال کمپنی اور اس کے سرمایہ کاروں دونوں کے لیے تشویش کا باعث بن گئی ہے، جس نے انٹرنیشنل سپلائی چین میں رکاوٹوں سے پیدا ہونے والے چیلنجز کو بھی پیدا کیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جب پاکستان سوزوکی کا گاڑیوں کا پلانٹ بند رہے گا تو دوسری جانب اسی دوران کمپنی کا موٹرسائیکل بنانے والا پلانٹ فعال رہے گا۔ یہ فیصلہ وسائل کو مؤثر طریقے سے منظم کرنے یا موجودہ مارکیٹ کے حالات کے اندر زیادہ مانگ والی مصنوعات کی پیداوار کو ترجیح دینے کے لیے ایک اسٹریٹجک اقدام ہو سکتا ہے۔

صنعت کا زوال

پاکستان میں مجموعی طور پر آٹو موٹیو سیکٹر مختلف چیلنجز سے نبرد آزما ہے جس کا پاکستان سوزوکی پر نمایاں اثر دیکھا جا سکتا ہے۔ حکومت کی جانب سے درآمدات کو روکنے اور لیٹرز آف کریڈٹ (LCs) کے اجراء کو محدود کرنے کے فیصلے نے صنعت کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔ مزید برآں، مالیاتی اخراجات اور کاروں کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ صارفین کی جانب سے مانگ میں کمی کا باعث بنا ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.