یومِ پاکستان پر سیل – آٹو پارٹس اور ایکسیسریز پر 60 فیصد تک رعایت

0 6,702

ہم آٹو پارٹس اور ایکسیسریز پر ایک اور زبردست رعایت کے ساتھ آپ کے سامنے ہیں۔ پاک ویلز یومِ پاکستان سیل آپ کی پسندیدہ کار اور موٹر سائیکل چیزوں پر 60 فیصد تک رعایت اور ملک بھر میں مفت ڈلیوری دے رہی ہے۔

پاک ویلز آٹو اسٹور پر دستیاب سیل کے بہترین آئٹمز یہ ہیں:

سوگو کار الیکٹرک فین

گرمیاں بس آنے ہی والی ہیں اور آپ کی گاڑی بھی شدید گرم ہونے والی ہے۔ AC کو بہت زیادہ چلانے سے گاڑی انڈر پاور ہو جاتی ہے۔ اس لیے ہم گرمی کے توڑ کے لیے بالکل صحیح چیز لے کر آئے ہیں۔ سوگو 360 ڈگری ڈوئل rotatable کار الیکٹرک فینز۔

یہ یومِ پاکستان کی سیل پر ہمارا نمبر ایک آئٹم ہے جو گرم دنوں میں آپ کی گاڑی کو ٹھنڈا کرنے میں اور بارش کے دنوں میں نمی کے خاتمے میں بھی مدد دیتا ہے۔ آپ خود اپنے لیے بھی یہ خرید سکتے ہیں اور اپنے دوستوں یا گھر والوں کو تحفے میں بھی دے سکتے ہیں۔

گرمیوں میں آپ کے لیے انتہائی کارآمد یہ آئٹم اب 49 فیصد رعایت کے ساتھ 1,320 روپے میں دستیاب ہے، اس کی اصل قیمت 2,600 روپے تھی۔

Pakistan Day Sale - SOGO Car Electric Fans

کار ایش ٹرے ایئر فریشنر کے ساتھ

جب آپ گاڑی میں سگریٹ پیتے ہیں تو آپ کے گھر والوں کو بہت بُرا لگتا ہے یا معاملہ اس کے اُلٹ ہے؟ تو استعمال کریں یہ یونیورسل 2 اِن 1 ایش ٹرے ایئر فریشنر پرفیوم جیل کے ساتھ۔ یہ پروڈکٹ شاندار ہے۔ یہ نہ صرف ایک ایش ٹرے کے طور پر کام کرتی ہے بلکہ بُو سے بھی چھٹکارا مل جاتا ہے۔

یہ اسٹائلش ایش ٹرے ایک پرفیوم جیل کے ساتھ آتی ہے اور آپ کی گاڑی کو تازہ دم رکھتی ہے۔ جیل کم از کم ایک مہینہ چلے گا۔ اس کے بعد آپ اپنی مرضی کی کسی بھی خوشبو سے بھر سکتے ہیں۔

‏43 فیصد ڈسکاؤنٹ کر بعد آپ یہ 850 روپے میں خرید سکتے ہیں، جبکہ پرانی قیمت 1,499 روپے تھی۔

Universal 2 In 1 Car Ashtray With Air Freshener Perfume Gel

پورٹیبل ٹریول پکنک ٹیبل اور کرسیاں

کیا کبھی آپ کا دل کیا ہے کہ کاش آپ سفر پر اپنی میز اور کرسیاں بھی لا سکتے؟ تو ہمارے پاس یہ زبردست پکنک ٹیبل ہے جو بریف کیس میں فولڈ ہو جاتی ہے جسے آپ اپنی ڈِگی میں رکھ سکتے ہیں اور اپنے ساتھ کہیں بھی لے جا سکتے ہیں۔ یہ فولڈنگ ٹیبل 4 افراد کو بیٹھنے کی آرام دہ جگہ دیتی ہے کہ وہ کھانا کھائیں، گیمز کھیلیں یا بیٹھ کر گپ شپ ہی کر لیں (کیونکہ آخر پکنک اور سفر اسی کے لیے تو ہوتا ہے۔)

اندازہ لگائیں، یومِ پاکستان کی سیل پر اسے آرڈر کریں اور 15,000 روپے کی اصل قیمت پر 40 فیصد رعایت کے بعد یہ 8,999 روپے کی قیمت پر حاصل کریں۔

Portable Travel Picnic Table & Chairs

ٹائر اور بمپر ٹرِم جیل

یومِ پاکستان کی سیل پر ہماری اگلی پروڈکٹ آپ کی گاڑی کے ٹائروں اور بمپر کے لیے زبردست ہے۔ پیش کرتے ہیں ٹرٹل ٹائر اور بمپر ٹرِم جیل۔ اس کا زبردست لیس دار فارمولا یقینی بناتا ہے کہ ٹائروں پر کافی دیر تک لگا رہے اور اس کی سطح کو الٹرا وائلٹ اثرات اور ٹوٹ پھوٹ سے بچاتا ہے۔ نہ اسپرے کے پریشان کُن نشانات اور نہ کچھ اور، آپ اپنی گاڑی کے ٹائروں کو زبردست چمک دینے کے لیے اسے آسانی سے گھر پر استعمال کر سکتے ہیں۔

‏39 فیصد رعایت کے ساتھ قیمت 1,300 روپے کے بجائے اب 799 روپے ہے۔

Pakistan Day Sale - Turtle Tyre & Bumper Trim Gel

وائنل، لیدر، ٹائر، ربڑ اور پلاسٹک کنڈیشنر

ٹائروں کو چمکتا دمکتا اور نیا رکھنے کی کوئی بھی چیز ہو، لوگ ہمیشہ طلب کرتے رہتے ہیں۔ لیکن اگر آپ کی پروڈکٹ ہر چیز پر کام کرے، صرف ٹائروں پر ہی نہیں تو۔ کار گِیک کنڈیشنر آپ کی گاڑی میں ربڑ کی تمام سطحوں، وائنل، لیدر، ٹائروں اور پلاسٹک کی سطح کو قدرتی چمک دیتی ہے۔

بس بوتل کو اچھی طرح ہلائیں اور اسپرے کو ایپلی کیٹر پیڈ پر لگا لیں۔ پھر کنڈیشنر کو سطح پر اچھی طرح پھیلا لیں اور کچھ ہی دیر میں آپ کی گاڑی کی یہ سطح کالی اور چمکدار ہو جائے گی، بالکل نئی جیسی۔

اصل قیمت 1,500 روپے پر ‏20 فیصد رعایت کے بعد اب یہ پروڈکٹ 1,199 روپے میں دستیاب ہے۔

Pakistan Day Sale - Car Geek Conditioner

ٹائر سِیلر اور انفلیٹر

ٹائر کی ہوا نکل جائے یا وہ پھٹ جائے، یہ صورت حال بہت مشکل ہوتی ہے۔ جب ٹائروں میں ہوا نہ ہو اور قریب میں کوئی سروس اسٹیشن نہ مل رہا ہو تو کیا کیا جا سکتا ہے؟ اس صورت حال میں کوما ٹائر سیلر اینڈ انفلیٹر کا استعمال کریں۔ یہ پروڈکٹ سیکنڈوں میں اپنی گیس فلنگ کے ذریعے ٹائر کو ٹھیک کرنے میں مدد دے گی۔ یہ تمام ویکیوم اور نان-ویکیوم ٹائروں کے لیے بھی موزوں بناتی ہے۔

ٹائر انفلیٹر کی پرانی قیمت 800 روپے تھی، لیکن اب یہ 19 فیصد رعایت کے بعد 650 روپے میں دستیاب ہے۔

Pakistan Day Sale - Set of 5 Cleaning Brushes

کار ڈٹیلنگ اور کلیننگ کے برشز

کار کلیننگ کے لیے مزید کچھ، ہمارے پانچ ڈٹیلنگ اور کلیننگ کے برشز کا بہت کارآمد سیٹ ہے۔ آپ یہ ہائی کوالٹی برشز اپنی گاڑی کے انٹیریئر اور ایکسٹیریئر کی صفائی کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ بڑے برش آپ کی گاڑی کی دھلائی میں مدد دیں گے اور کار کیبن کی چھوٹی اور تنگ جگہوں کی صفائی میں۔

برشوں کا یہ سیٹ 38 فیصد سیل پر ہے۔ آپ اسے 1,600 روپے کے بجائے صرف 999 روپے میں حاصل کر سکتے ہیں۔

– کمپلیٹ کار کیئر بنڈل

ہماری اگلی پروڈکٹ ٹونین گولڈ 7 اِن 1 کمپلیٹ کار کیئر بنڈل ہے جو ان کے لیے ہے جو گھر پر گاڑی کی دھلائی، صفائی اور ڈٹیلنگ کرتے ہیں۔ یہ سات کارآمد کار کیئر آئٹمز کا مکمل پیکیج ہے۔

  1. ٹونین سیرامک کرسٹل کوٹنگ ویکس پالشنگ کے اسپنج کے ساتھ
  2. ٹونین باتھ اینڈ باڈی ایکسٹریم سنو فوم شیمپو
  3. ٹونین پرو شیلڈ انٹیریئر Diverse ڈریسنگ
  4. ٹونین Eliminate آل پرپز کلینر
  5. ٹونین پروٹیکٹِو ٹائر جیل
  6. ٹونین اسٹیک فری پریمیم گلاس کلینر
  7. ڈبل سائیڈڈ پریمیم مائیکروفائبر تولیہ

ہم یہ آٹو پروڈکٹ 32 فیصد رعایت پر پیش کر رہے ہیں، اب یہ اصل قیمت 5,500 کے بجائے صرف 3,750 روپے میں دستیاب ہے۔

Tonyin Gold 7 In 1 Complete Car Care Bundle8-اِن-1 اَلٹی میٹ کار کیئر کِٹ

ایک ‏7-اِن-1 کار کیئر کِٹ سے بہتر کیا؟ ایک ‏8-اِن-1 سائیڈیکس بلیک باکس اَلٹی میٹ کار کیئر کِٹ، جو رکھتی ہے:

  1. سائیڈیکس شائنز اینڈ پروٹیکٹس کار ویکس
  2. سائیڈیکس ٹائر شائن
  3. سائیڈیکس ڈیش بورڈ کلینر
  4. سائیڈیکس ایکسٹرا فومنگ کار شائن شیمپو
  5. سائیڈیکس پرفیوم کارڈ
  6. ویلکرو ٹیپ
  7. مائیکروفائبر کپڑے
  8. فورمیک ووڈ فرنیچر پالس

اصل قیمت 2,600 روپے پر 31 فیصد رعایت کے بعد آپ اسے صرف 1,799 روپے میں حاصل کر سکتے ہیں۔

8-in-1 Sidex Black Box Ultimate Car Care KitSHARP Plasmacluster Car Air Purifier

کار ایئر پیوریفائر

سفر کے دوران خود کو اور اپنے خاندان کو محفوظ رکھیں شارپ پلازما کلسٹر کار ایئر پیوریفائیر کے ذریعے۔ اس کی ہوا کو صاف کرنے والی ٹیکنالوجی فضا میں موجود کرونا وائرس یا کووِڈ-19 کے جراثیم کو صرف 30 سیکنڈوں میں 91.3 فیصد تک مؤثر انداز میں ختم کر دیتی ہے۔ یہ آپ کی گاڑی میں موجود بُو کا بھی خاتمہ کرتی ہے اور ہوا کو صاف اور تازہ رکھتی ہے۔

کار ایئر پیوریفائیر کی اصل قیمت 20,000 روپے تھی لیکن اب یہ 11 فیصد رعایت کے بعد 17,900 روپے میں دستیاب ہے۔

یومِ پاکستان مبارک ہو، پاک ویلرز!

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.