گزشتہ ماہ گاڑیوں کی قیمتوں میں 8 فیصد کمی – پاما
ایک سے دو ماہ تک بہتری کے بعد گاڑیوں کی سیلز میں ایک بار پھر کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق کاروں کی ماہانہ سیلز میں نمایاں 8 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوری 2023 میں 10536 گاڑیوں کے مقابلے فروری 2024 میں 9709 یونٹس فروخت ہوئے۔
تاہم، سالانہ سیلز میں 57 فیصد کا زبردست اضافہ ہوا ہے۔ کار مینوفیکچررز نے گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 6186 کاریں فروخت کیں۔
بائکس اور رکشوں کی سیلز
اسی طرح بائکس اور رکشوں کی فروخت میں 10 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی، جو کہ جنوری 2024 میں فروخت ہونے والے 104619 یونٹس کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 93764 یونٹس تک پہنچ گئی۔ ہنڈا بائکس کی سیلز میں 11 فیصد کمی دیکھی گئی ہے جو جنوری 2024 میں 92041 یونٹس کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 82104 دیکھی گئی ہے۔
دریں اثنا، پاک سوزوکی نے بھی 3 فیصد کی معمولی کمی کا سامنا کیا، یعنی جنوری 2024 میں 1484 بائیکس کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 1446 بائکس فروخت ہوئیں۔
ٹرک اور بسیں
ٹرکوں اور بسوں کی ماہانہ سیلز میں 46 فیصد کا غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے، یعنی جنوری 2024 میں 1242 کے مقابلے پچھلے مہینے 353 یونٹس فروخت ہوئے۔
کمپنی وائز سیلز بریک ڈاؤن
ٹویوٹا پاکستان کی فروخت میں 26 فیصد کمی دیکھی گئی، جنوری 2024 میں 2762 گاڑیوں کے مقابلے گزشتہ ماہ 2036 یونٹس فروخت ہوئے۔
ہنڈا اٹلس نے جنوری 2024 میں 1339 یونٹس کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 1,517 یونٹس فروخت کرتے ہوئے اپنی سیلز 13 فیصد کی کمی دیکھی۔
پاک سوزوکی موٹرز کمپنی کی فروخت میں 7 فیصد اضافہ ہوا، جنوری 2024 میں 4550 گاڑیوں کے مقابلے 4885 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔
ہیونڈائی نشاط نے جنوری 2024 میں 607 یونٹس کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 567 یونٹس فروخت کیے۔ یعنی کمپنی نے ماہانہ سیلز میں 7 فیصد کمی کا سامنا کیا۔
خیالر رہے کہ کِیا لکی موٹرز، ماسٹر چنگان موٹرز، ریگل موٹرز، ایم جی موٹرز اور الحاج پروٹون کے سیلز سے متعلقہ اعداد و شمار اس رپورٹ میں شامل نہیں ہیں کیونکہ وہ پاما کے ممبرز نہیں ہیں۔
کار وائز سیلز بریک ڈاؤن
پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی نے آلٹو کے 3373 یونٹس، سوزوکی کلٹس کے 320 یونٹس، سوزوکی ویگن آر کے 136 یونٹس، سوزوکی سوئفٹ کے 663 یونٹس، سوزوکی بولان کے 183 یونٹس، اور سوزوکی راوی کے 210 یونٹس فروخت کیے۔
ٹویوٹا انڈس نے کرولا اور یارس کے 1759 یونٹس اور فارچیونر اور ہائی لکس کے 277 یونٹس فروخت کیے۔
ہنڈا اٹلس نے سٹی اور سوک کے 1375 یونٹس اور BR-V کے 142 یونٹس فروخت کیے۔
ہیونڈائی نشاط نے ایلانٹرا کے 89 یونٹس، سوناٹا کے 55 یونٹس، پورٹر کے 201 یونٹس، اور ٹکسن کے 222 یونٹس فروخت کیے ہیں۔
مندرجہ بالا تمام سیلز کا ماہ بہ ماہ موازنہ یہ ہے: