محکمہ پنجاب ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے سالانہ ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والے گاڑیوں کے مالکان کے لئے انتباہ جاری کیا ہے۔ سرکاری نوٹس کے مطابق، تمام گاڑیوں کے مالکان کے پاس وہیکل ٹوکن ٹیکس ادا کرنے کے لئے 20 دن کی مہلت ہے۔
اگر گاڑیوں کے مالکان حکم کی تعمیل نہیں کرتے ہیں تو محکمہ ایکسائز یہ اقدام کرنے کا پابند ہوگا۔
- گاڑی ضبط کر لی جائے گی
- گاڑی کے مالک کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے
- بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا
- چالان جاری کرتے ہوئے گاڑی کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی
خود کو ان پریشانیوں سے بچانے کیلئے e-pay کے ذریعے 30 جون تک وہیکل ٹوکن ٹیکس ادا کریں۔
پنجاب میں وہیکل ٹوکن ٹیکس کیسے ادا کریں؟
محکمہ پنجاب ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے کسی بھی طرح کے ٹیکس کی ادائیگی کو آسان بنا دیا گیا ہے جس کے بعد شہری آفس کا دورہ کیے بغیر ٹوکن ٹیکس آن لائن ادا کرسکتے ہیں۔ طریقہ کار ذیل میں درج ہے۔
گوگل پلے اسٹور یا ایپل ایپ اسٹور سے e-pay Punjab Appانسٹال کریں
شروع کرنے کے لئے ایک اکاؤنٹ بنائیں
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ ٹیب کے نیچے دئیے گئے ٹوکن ٹیکس کا انتخاب کریں
وہیکل رجسٹریشن نمبر درج کریں
تفصیلات کی تصدیق کریں اور چالان تیار کریں
موبائل بینکنگ، انٹرنیٹ بینکنگ، اے ٹی ایمم سروسز یا OTC بینکنگ ٹرانزکشن استعمال کرتے ہوئےPISD نمبر نوٹ کریں اور وہیکل ٹوکن ٹیکس ادا کریں۔
وہیکل ٹوکن ٹیکس ادا کرنے کے بعد ٹوکن ٹیکس سٹیکر لینا مت بھولیں اور اسے گاڑی کی ونڈ شیلڈ پر چسپاں کریں۔ موٹر وہیکل ٹیکس کیلکولیٹر کا استعمال کریں تاکہ آپ جان سکیں کہ آپ کو کتنا وہیکل ٹوکن ٹیکس ادا کرنا ہے۔ مزید معلومات کے لئے، 0800-08786 پر کال کریں یا 8785 پر ایس ایم ایس کریں۔
محکمہ پنجاب ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کہ ہر شخص قواعد پر عمل پیرا کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ نے دو سرکاری نوٹسز جاری کیے ہیں۔ جن میں سے ایک گاڑی کی منتقلی کے لئے جبکہ دوسرا وہیکل ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کے لئے ہے۔