گاڑیوں میں پیٹرول کی جگہ پانی بھرا جانے لگا
ملک میں ایک پیٹرول پمپ پر حیرت انگیز اور افسوسناک واقعہ دیکھنے کو ملا ہے جہاں گاڑیوں میں پیٹرول کی جگہ پانی بھر دیا گیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو کے مطابق پیٹرول سٹیشن پر آنے والی کئی گاڑیوں میں پیٹرول کی جگہ پانی بھر دیا گیا۔ جس کے نتیجے میں ان کی گاڑیاں چند ہی کلومیٹر چلنے کے بعد بند ہو گئیں۔
پیٹرول بھروانے والے ایک صارف کا کہنا تھا کہ گاڑی بند ہونے پر جب ہم اپنی گاڑی مکینک کے پاس لے گئے تو اس نے بتایا کہ گاڑی میں پیٹرول کی بجائے پانی بھرا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسی سٹیشن سے پیٹرول بھروانے والے دیگر صارفین نے بھی یہی شکایت کی۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اب تک مینیجر یا پیٹرول پمپ کے مالک کی جانب سے ان کی شکایت نہیں سنی گئی۔
صارفین کا مزید کہنا تھا کہ شکایت کرنے کے بعد بھی انھوں نے آنے والی گاڑیوں کی فلنگ جاری رکھی۔ دوسری جانب پیٹرول پمپ انتظامیہ کی طرف سے مکمل طور پر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ دریں اثنا، اس سے گاڑی کے انجن کو نقصان پہنچ سکتا تھا۔
ایک طرف جبکہ پیٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح (234 روپے) پر موجود ہیں تو دوسری یہ واقعہ صارفین کیلئے کسی بڑی پریشانی سے کم نہیں ہ کی وجہ سے زیادہ تکلیف دہ ہے۔
لہذا، لوگ ہوشیار رہیں اور قابل اعتماد پٹرول اسٹیشنوں پر جائیں۔
بزرگ شخص کیجانب سے مفت پیٹرول
اس کے بالکل برعکس ایک واقعہ کراچی بھی دیکھا گیا جہاں ایک بزرگ شخص نے ان لوگوں کو مفت پیٹرول دیا جو پیٹرول خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک بزرگ شخص نے رکشہ ڈرائیوروں اور موٹر سائیکل سواروں کی مدد کی۔ وہ ایک پمپ پر گیا اور پیٹرول بھرنے والوں سے کہا کہ ان لوگوں کو 700 روپے تک کا مفت پیٹرول دے۔ اس مشکل وقت میں مستحق افراد کیلئے یہ ایک بہترین عمل تھا۔
ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل قریب میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہو جائیں گی تاکہ لوگ تھوڑا ریلیف محسوس کر سکیں۔