پیجو 2008 کے فیچرز اور دیگر خصوصیات

0 633

لکی موٹرز کی جانب سے پیجو 2008 کو لوکل کار مارکیٹ میں جلد لانچ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق یہ کراس اوور ایس یو وی آئندہ چند ہفتوں میں پاکستان میں لانچ کر دی جائے گی جس کے فیچرز ذیل میں بیان کیے گئے ہیں۔

پیمائش

پیجو 2008 کی لمبائی 4158 ملی میٹر، چوڑائی 1740 ملی میٹر، اونچائی 1557 ملی میٹر اور ویل بیس 2538 ملی میٹر ہے۔ گاڑی کی گراؤنڈ کلئیرنس 170 ملی میٹر ہے۔

انجن اور ٹرانسمشن

گاڑی میں 1200 سی سی MPI ٹربو انجن دیا جائے گا جو کہ 130 ہارس پاور اور 230Nm ٹارک پیدا کرے گا۔ اس کے علاوہ پیجو 2008 میں فرنٹ ویل ڈرائیو (FWD) کے ساتھ 6 سپیڈ آٹو ٹرانسمشن دی جائے گی۔

ایکسٹیرئیر

اس فرنچ کار میں ایل ای ڈی ہیڈ لائٹس اور ایل ای ڈی DRLs دی جائیں گی۔ ویل سائز کی بات کی جائے تو پیجو 2008 میں 17 انچ کا الائے ویل دیا جائے گا۔ کمپنی گاڑی میں سن روف بھی متعارف کروانے جا رہی ہے جو کہ ایک بہترین فیچر ہوگا۔

انٹیرئیر

کراس اوور SUV پیجو 2008  میں 7 انچ فلوٹنگ انفوٹینمنٹ ٹچ سکرین سمیت  سنگل زون آٹو کلائمیٹ کنٹرول دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گاڑی میں سمارٹ کی انٹری، پش سٹارٹ اور کروز کنٹرول جیسے فیچرز بھی دئیے گئے ہیں۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس گاڑی میں کئی ماڈرن آپشنز اور فیچرز موجود ہیں۔

سیفٹی

سیفٹی فیچرز کی بات کی جائے تو کمپنی نے پیجو 2008 میں 6 ائیربیگز دئیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ گاڑی میں ABS، ہل سٹارٹ اسسٹ، رئیر ویو کیمرہ، فرنٹ اور رئیر پاکنگ سینسرز جیسے سیفٹی فیچرز پائے جاتے ہیں۔ تاہم یہاں آپ کو وہیکل سٹیبلٹی مینیجمنٹ (VSM) فیچر نہیں دیا گیا۔

مجموعی طور پر گاڑی سفر اور ڈرائیو کے لیے کافی محفوظ نظر آتی ہے۔

قیمت

فی الحال Peugeot 2008 کی قیمت کے بارے میں کوئی آفیشل معلومات موجود نہیں ہیں اور ہم بھی اس طرز کا اندازہ لگانے سے قاصر ہیں۔  لہذا ہم سب کو کمپنی کی طرف سے قیمت کے اعلان کا انتظار کرنا پڑے گا۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.