پیجو 2008 کی قیمت میں حیران کن طور کمی

0 3,198

ایک طرف جبکہ بائکس اور گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے تو دوسری جانب ایک ایسی کار کمپنی بھی موجود ہے جس نے اپنی گاڑی کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔ لکی موٹرز نے پیجو 2008 ایکٹیو کی قیمت میں 250000 روپے کمی کی ہے۔

یہ آفر محدود مدت کیلئے ہے۔۔۔

پیجو 2008 ایکٹیو کی قیمت میں 250000 روپے کی کمی کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 4999000 روپے ہو گئی ہے جبکہ پرانی قیمت 5250000 روپے تھی۔ دریں اثنا، گاڑی کے ٹاپ ویرینٹ پیجو 2008 ایلور کی قیمت میں کمی نہیں کی گئی۔

گاڑی فوری حاصل کریں

پیجو 2008 کے دونوں ویرینٹس بغیر کسی انتظار کے ڈیلیوری کے لیے آسانی سے دستیاب ہیں۔ جس کیلئے آپ کو پوری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

لکی موٹرز نے جنوری 2022 میں پاکستان کی پہلی یورپی کراس اوور ایس یو وی پیجو 2008 کو لانچ کیا۔ پاکستان میں گاڑی کے دو ویرینٹس پیجو 2008 ایکٹیو اور ایلور لانچ کیے گئے۔

Peugeot 2008 Price Reduced

جب پیجو 2008 لانچ کی گئی تو سب نے سوچا کہ یہ گاڑی بھی کِیا کی دیگر گاڑیوں کی طرح مشہور ہوگی لیکن پانچ ماہ گزرنے کے باوجود گاڑی سڑک پر نظر نہیں آئی۔

پاکستان میں سب سے خوبصورت اور تیز ترین سی سیگمنٹ کراس اوور ہونے کے باوجود پیجو 2008 کامیاب نظر نہیں آرہی۔ جس کی وجہ بالکل واضح ہے، کار کی بڑی قیمت کی وجہ سے پیدا ہونے والا منفی رجحان اس کی شکل، پاور اور کارکردگی پر چھایا ہوا ہے۔

ایسا لگتا ہے کہ کمپنی نے سبق سیکھتے ہوئے صارفین خریداروں کو اپنی طرف کھینچنے کے لیے یہ اقدام کیا ہے۔ لیکن کیا ایک ویرینٹ کی قیمت میں کمی اور موقع پر ڈیلیوری لوگوں کے ذہنوں کو بدلنے کے لیے کافی ہو گی؟

پیجو 2008 کی قیمت میں کمی اور فوری ڈیلیوری کرنے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.