پولیس موٹرویز اور ہائی ویز کی نگرانی کے لیے ڈرونز کا استعمال کرے گی

2 1,178

پاکستان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس (NHMP) ملک بھر میں سڑکوں کی نگرانی کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی نافذ کر رہی ہے۔ NHMP نے جمعہ 13 فروری کو ایک ریموٹ میٹنگ میں اس منصوبے کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ وہ پہلے ہی مخصوص موٹروے مقامات پر ڈرون کیمروں کا ٹرائل استعمال شروع کر چکے ہیں۔ نیا ڈرون نگرانی نظام اگلے دو ہفتوں میں بھرپور ایکشن میں آنے کے لیے تیار ہے۔

فضا میں ان ڈرونز کی مدد سے پولیس کو دن بھر موٹرویز اور ہائی ویز کی فوری فوٹیج ملے گی۔ اس سے NHMP کو ٹریفک کے بہاؤ کو دور بیٹھ کر سنبھالنے میں مدد ملے گی۔ پویس چھ کلومیٹرز تک کے علاقے میں تمام ڈرائیوروں کی نقل و حرکت پر نظر بھی رکھ سکے گی کہ وہ ٹریفک قوانین کی پیروی کر رہے ہیں یا نہیں۔ اس کے علاوہ فضائی نگرانی کا نظام پولیس کو مجرموں کا پتہ لگانے اور ان کا تعاقب کرنے میں فوری ردعمل دکھانے کا موقع دے گا۔ یہ سب کچھ موٹر ویز اور ہائی ویز کو زیادہ محفوظ اور ڈرائیونگ کے لیے آسان بنائے گا۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس نے کہا ہے کہ ڈرون ٹیکنالوجی ان کے ملک میں پولیس آپریشنز کو جدید بنانے کے 5 سالہ منصوبے کا حصہ ہے۔ NHMP نے موٹروے کے چند حصوں میں حدِ رفتار کو بڑھانے اور کم کرنے کے منصوبے پر بھی بات کی۔ اس کے علاوہ NHMP مستقبل میں موٹر ویز پر قابلِ تبدیلی حدِ رفتار لاگو کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

نگرانی کا یہ جدید نظام ہمارے پڑوسی ملک بھارت میں بخوبی کام کر رہا ہے کہ جہاں پولیس نے سڑکوں کی نگرانی کے لیے ڈرون لگا رکھے ہیں۔ پاکستان میں ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کرنا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کا ایک قابلِ ستائش قدم ہے۔ ہم یہ دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں کہ وہ کس ٹریفک کو کنٹرول کرنے اور سڑکوں پر جرائم پر قابو پانے کے لیے ڈرونز کا استعمال کیسے کرتے ہیں؟

پاکستان میں ان ڈرونز کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ ہمیں نیچے کمنٹس میں بتائیں۔ آپ سے پھر میں ملیں گے مزید آٹو خبروں اور اپڈیٹس کے ساتھ۔ پاک ویلز بلاگ پر آتے رہیے۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.