سال 2022 میں دوسری بار گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کی لہر دیکھنے کو مل رہی ہے۔ کِیا اور چنگان کے بعد اب پرنس DFSK نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
20 اپریل 2022 سے لاگو ہونے والی نئی ایکس فیکٹری قیمتیں یہ ہیں۔
DFSK گلوری کی قیمتیں
DFSK گلوری کے تینوں ویرینٹس کی قیمت میں 360000 روپے کا زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے۔
- بیس ویرینٹ گلوری 580 5L CVTکی قیمت 4649000 روپے سے بڑھ کر اب 5009000 روپے ہوگئی ہے۔
- گلوری 580 8L CVT کی قیمت 4800000 روپے سے بڑھ کر 5160000 روپے ہو گئی ہے۔
- ٹاپ آف دی لائن ویرینٹ گلوری 580 پرو کی قیمت اب 5400000 روپے ہوگی جبکہ پرانی قیمت 5040000 روپے ہو گی۔
پرنس پرل کی قیمت
800 سی سی پرنس پرل ہیچ بیک کی قیمت میں 200000 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 1334000 روپے سے بڑھ کر 1534000 روپے ہوگئی ہے۔
پرنس K07 کی قیمت
پرنس K07 منی وین کی قیمت بڑھ کر 2039000 روپے ہو گئی ہے۔ گاڑی کی کی قیمت میں 290000 روپے اضافہ دیکھا گیا ہے۔ پرنس K07 کی ہرانی قیمت 1749000 روپے تھی۔
کمپنی کے آفیشل نوٹس کے مطابق وہ تمام آرڈرز جن کی بیلنس کی ادائیگیاں 30 اپریل 2022 تک موصول ہو چکی ہیں، موجودہ ایکس فیکٹری قیمتوں کے لیے اہل ہوں گے جبکہ نئی قیمتیں باقی آرڈرز پر لاگو ہوں گی۔
قیمتوں میں اضافے کے اس سلسلے میں تمام کار کمپنیاں گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر رہی ہیں۔ یہاں تک کہ پرنس پرل جیسی چھوٹی کاروں کی قیمتوں میں بھی 2 لاکھ روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اسی سلسلے کو دیکھتے ہوئے امید کی جا سکتی ہے کہ سوزوکی گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ ہوگا۔
پرنس DFSK کار کی نئی قیمتوں کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔