چنگان نے بھی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دیں

0 5,435

کِیا لکی موٹرز کی جانب سے کار کی قیمتوں میں 300000 روپے تک کے اضافے کے ایک دن بعد ہی چنگان نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں بہت بڑا اضافہ کیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کا یہ سلسلہ رکنے والا نہیں ہے اور خریداروں کے لیے کوئی فوری ریلیف نہیں نظر آرہا۔ گزشتہ چند سالوں میں، پاکستان میں ہر کار کمپنی نے اپنی قیمتوں میں بار بار اضافہ کیا ہے، جس سے نئی کار ایک عام خریدار کی حد سے باہر ہو گئی ہے۔

چنگان ماسٹر موٹر کے مطابق نئی قیمتیں 19 اپریل 2022 سے لاگو ہوں گی۔

چنگان ایلسون کی نئی قیمتیں

قیمتوں میں اضافے کے بعد چنگان ایلسون کی نئی قیمتیں یہ ہیں:

  • ایلسون مینوئل کمفرٹ کی قیمت میں 280000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 2489000 روپے سے بڑھ کر 2769000 روپے ہو گئی ہے جبکہ ڈاؤن پیمنٹ 550000 روپے ہے۔
  • اسی طرح ایلسون DCT کمفرٹ کی قیمت میں بھی 280000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 2744000 روپے سے بڑھ کر 3024000 روپے ہو گئی ہے جبکہ ڈاؤن پیمنٹ 650000 روپے ہے۔
  • تیسرے ویرینٹ DCT لیومری کی قیمت 2939000 روپے سے بڑھ کر 3219000 روپے ہو چکی ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 280000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس گاڑی کیلئے ڈاؤن پیمنٹ 650000 روپے ہے۔

چنگان کارواں کی نئی قیمتیں

چنگان کارواں کی نئی قیمتیں یہ ہیں:

  • پہلے ویرینٹ کارواں سٹینڈرڈ کی پرانی قیمت 1794000 روپے تھی جو اب بڑھ کر 2069000 روپے ہو چکی ہے، یعنی گاڑی کی قیمت میں 275000 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
  • اسی طرح کارواں پلس کی قیمت میں بھی 275000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 1944000 روپے سے بڑھ کر 2219000 روپے ہو چکی ہے۔
  • دونوں گاڑیوں کیلئے ڈاؤن پیمنٹ 425000 روپے ہے۔

چنگان M9 شیرپا کی نئی قیمتیں

اس گاڑی کا ایک ہی ویرینٹ موجود ہے جس کی نئی قیمت یہ ہے:

  • M9 شیرپا کی نئی قیمت 1784000 روپے ہے جبکہ پرانی قیمت 1509000 روپے تھی۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 275000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
  • اس گاڑی کی ڈاؤن پیمنٹ 350000 روپے ہے۔

Changan Car Prices

  • پرائس ایپلی کیشن کے مراحل

    نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ قیمت کے اطلاق کے یہ مراحل ہیں:

    چنگان ایلسوین

    • اگر صارف نے مئی 2022 کی عارضی ڈیلیوری کی تاریخ کے ساتھ پوری ادائیگی کی ہے تو وہ پرانی قیمت ادا کرے گا لیکن شرط یہ ہے کہ ادائیگی کا چیک/پے آرڈر وغیرہ 18 اپریل 2022 کا یا اس سے پہلے کی تاریخ کا ہو۔
    • اگر صارف نے مئی 2022 کی عارضی ڈیلیوری کے ساتھ جزوی ادائیگی کی ہے اور ادائیگی کے چیک/پے آرڈر کی تاریخ 28 اپریل 2022 یا اس سے پہلے کا ہے تو صارف ایلسوین کے مختلف ویرینٹس کے لیے درج ذیل قیمتیں ادا کرے گا:

    ایلسوین MT کمفرٹ – 2714000 روپے

    ایلسوین DCT کمفرٹ – 2969000 روپے

    ایلسوین DCT لومیئر – 3164000 روپے

    • دریں اثنا، جزوی/مکمل ادائیگی اور جون 2022 کے بعد عارضی ڈیلیوری کے ساتھ باقی صارفین کو نئی قیمتوں کے ساتھ کار بک کرنی ہوگی۔

    M9 اور کارواں

    نئی قیمتوں کے اطلاق کے چار مراحل ہیں:

    • مکمل ادائیگی، مئی 2022 یا اس سے پہلے کی عارضی ترسیل اور 18 اپریل 2022 یا اس سے پہلے کی تاریخ والے چیک/پے آرڈر رکھنے والے صارفین پرانی قیمتیں ادا کریں گے۔
    • مارچ 2022 کی جزوی ادائیگی اور عارضی ترسیل اور 28 اپریل 2022 یا اس سے پہلے کے چیک/پے آرڈر رکھنے والے خریدار یہ قیمتیں ادا کریں گے:

    M9 شیپرا – 1684000 روپے

    کارواں – 1969000 روپے

    کارواں پلس – 2119000 روپے

    • دریں اثنا، جزوی ادائیگی، اپریل 2022 کی عارضی ترسیل، اور 7 مئی 2022 یا اس سے پہلے کے بیلنس ادائیگی کا چیک/ پے آرڈر رکھنے والے صارفین درج ذیل قیمتیں ادا کریں گے:

    M9  شیرپا – 1734000 روپے

    کارواں – 2019000 روپے

    کارواں پلس – 2169000 روپے

    جزوی ادائیگی (مئی 2022) یا جزوی/مکمل ادائیگی (جون 2022 کے بعد)، مئی 2022 کے بعد کی عارضی ترسیل والے صارفین نئی قیمتیں ادا کریں گے۔

    Changan car prices

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.