پروٹون گاڑیوں کی قیمتوں میں 9 لاکھ روپے تک کا اضافہ

1 3,156

پروٹون گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ الحاج آٹوموٹیو کی جانب سے جاری کیے گئے ایک نوٹیفکیشن میں قیمتوں میں اضافے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی شرح میں اضافہ، عالمی سپلائی چین میں خلل اور فریٹ چارجز میں اتار چڑھاؤ شامل ہیں۔ مزید برآں، حکومت نے لیٹر آف کریڈٹ (LC) کھولنے پر پابندیاں عائد کر دی ہیں، جس سے CKD کٹس کی مطلوبہ مقدار کی درآمد سے متعلق چیلنجز میں اضافہ ہو گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمیں گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا ہے۔

پروٹون ساگا کی نئی قیمت

پروٹون ساگا کے تینوں ویریںٹس کی قیمت میں 2300000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جن کی نئی قیمتیں یہ ہیں۔

  • پروٹون ساگا سٹینڈرڈ مینوئل ویرینٹ کی قیمت میں 245000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 2579000 روپے سے بڑھ کر 2824000 روپے ہو چکی ہے۔
  • اسی طرح پروٹون ساگا سٹینڈرڈ آٹومیٹک ویرینٹ کی قیمت میں 270000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 2729000 روپے سے بڑھ کر 2999000 روپے ہو چکی ہے۔
  • پروٹون ساگا سٹینڈرڈ ایس آٹومیٹک ویرینٹ کی نئی قیمت میں 3149000 روپے ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 2849000 روپے تھی۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 300000 روپے اضافہ کیا گیا تھا۔

پروٹون X 70 کی نئی قیمت

کمپنی نے پروٹون X 70 کے دونوں ویرینٹس کی قیمت میں 900000 روپے تک کا اضافہ کیا ہے۔ جن کی نئی قیمتیں یہ ہیں۔

  • پروٹون ایکس 70 پریمیم FWD ویرینٹ کی قیمت میں 900000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 6400000 روپے سے بڑھ کر 7300000 روپے ہو چکی ہے۔ قیمتوں میں حالیہ اضافے سے قبل بکنگ کروانے والوں کو 7100000 روپے ادا کرنا ہوں گے۔
  • پروٹون ایکس 70 ایگزیکٹیو AWD ویرینٹ کی قیمت میں 800000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 6050000 روپے سے بڑھ کر 6850000 روپے ہو چکی ہے۔

Proton cars

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ چیلنجز کے باوجود کمپنی نے کافی CKD یوںٹس حاصل کر لیے ہیں۔

پروٹون پاکستان آخری کار کمپنی ہے جس نے تازہ لہر میں کاروں کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ کم از کم چند ماہ تک یہ قیمتیں مستحکم رہیں گی۔

پروٹون کاروں کی قیمتوں میں اس اضافے پر آپ کی کیا رائے ہے؟ براہ کرم کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.