پنجاب حکومت نے نمبر پلیٹس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

0 910

پنجاب حکومت نے بائیکس اور گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ پنجاب کے محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کہ صوبائی حکومت نے سیکیورٹی فیچرڈ ریٹرو ریفلیکٹیو نمبر پلیٹس کی قیمتیں طے کر دی ہیں۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ نئی نمبر پلیٹیں گاڑیوں کے مالکان کو موٹر رجسٹریشن اتھارٹی کے ذریعے پنجاب کے تمام اضلاع میں فوری طور پر دستیاب کروائی جائیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نمبر پلیٹوں کے نئے نرخ یہ ہیں:

اس سے قبل بھی قیمت میں اضافہ کیا گیا

اس سے قبل رواں سال جنوری 2021 میں بھی پنجاب حکومت نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔ اس وقت محکمہ ایکسائز نے ریٹ میں 15 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا۔ قیمتوں میں اضافے سے قبل موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ کی قیمت 750 روپے جبکہ گاڑی کی نمبر پلیٹ کی قیمت 1200 روپے تھی۔ اضافے کے بعد صارفین نے رجسٹریشن پلیٹس کے لیے 150 روپے اضافی ادا کیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے E&TD کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل راؤ شکیل نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ معاہدہ 2014 میں کیا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ پچھلے سات سالوں میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے محکمہ کے لیے موجودہ ریٹس پر نمبر پلیٹیں فراہم کرنا ناممکن ہو گیا ہے۔

دریں اثنا، صوبے میں صارفین کو نمبر پلیٹس حاصل کرنے میں تاخیر کا سامنا ہے۔ رپورٹس کے مطابق محکمہ ایکسائز نئی یونیورسل نمبر پلیٹس جاری کر رہا ہے تاہم پرانی نمبر پلیٹس جاری کرنے کا عمل التوا کا شکار ہے۔ رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے کام کر رہا ہے اور اگلے 3 سے 4 ماہ میں یہ مسئلہ حل کر دیا جائے گا۔

نئی نمبر پلیٹوں کی عدم دستیابی صارفین خصوصاً موٹر سائیکل مالکان کے لیے ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔ چونکہ حکومت نے انہیں پرائیویٹ نمبر پلیٹ لگانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہیں ٹریفک پولیس باقاعدگی سے روک رہی ہے۔

ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت جلد از جلد صارفین کو ان نئی نمبر پلیٹوں کی فراہمی شروع کر دے گی۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.