ایس یُو وِیز، ایم پی وِیز اور کراس اوورز جو 2020ء میں لانچ ہوں گی

0 9,137

آٹو پالیسی ‏2016-2021ء‎ نافذ ہونے کے بعد لوکل آٹو انڈسٹری میں کئی نئے آٹومیکرز داخل ہوئے۔ ان میں سے کئی آٹو میکرز کی نظریں کنزیومرز کے لیے نئی گاڑیاں لانچ کرنے پر ہیں۔ یہاں ہم نے ایسی گاڑیوں کی لسٹ بنائی ہے جو 2020ء میں لانچ ہو سکتی ہیں۔

پروٹون X70

Proton X70 SUV Pakistan

Proton X70 SUV Pakistan

پروٹون X70 ایس یُو وی نے کوالالمپور انٹرنیشنل موٹر شو (KLIMS) میں اپنا ڈیبیو کیا تھا۔ یہ ملائیشیا کے اِس میکر کی جانب سے بنائی گئی پہلی پریمیئم ایس یُو وی ہے۔ اسے پروٹون اور گیلی (Geely) نے پارٹنرشپ سے ڈیزائن کیا تھا۔ پروٹون X70 ٹُو-ویل اور فور-ویل ڈرائیور دونوں میں آتی ہے۔ یہ 1.8L TGDi انجن کے ساتھ پریمیئم اور ایگزیکٹو ٹرِمز میں آتی ہے۔ اس سے پہلے ملائیشیا کے ہائی کمیشن نے کہا تھا کہ پروٹون X70 جلد ہی پاکستانی آٹو سیکٹر میں بھی ڈیبیو کرے گی۔ یہ ایس یُو وی ملائیشیا میں بہت کامیاب ہوئی ہے، اور ہمیں امید ہے کہ یہ پاکستان میں بھی جلد ہی اپنا ڈیبیو کرے گی۔

سینووا X25

Senova x25 SUV

سینووا X25 ایک کراس اوور ایس یُو وی ہے جو ہو سکتا ہے اِس سال پاکستان میں لانچ ہو۔ ہو سکتا ہے کہ سازگار انجینیئرنگ ورکس پاکستان میں یہ گاڑی لانچ کرے۔ یہ کراس اوور ایس یُو وی BAIC برانڈ کی ہے، جو چینی حکومت کی کمپنی ہے۔ سینووا X25 ایک 1.5L پٹرول انجن کے ساتھ آتی ہے جو مینوئل یا آٹومیٹک ٹرانسمیشن رکھتا ہے۔ ایک سینووا X25 لاہور میں سڑکوں پر دیکھی بھی گئی تھی، جو اشارہ کرتا ہے کہ کمپنی جلد ہی اس کی ممکنہ لانچ کے لیے اسے ٹیسٹ ڈرائیو کر رہی تھی۔

چنگن CX70T

Changan CX70T SUV

Changan CX70T SUV

ہو سکتا ہے کہ ماسٹر موٹرز پاکستان میں چنگن CX70T لانچ کرے۔ CX70T ایک 7 سیٹر ایس یُو وی ہے۔ یہ ایس یو وی بولڈ اور اسٹائلش لگتی ہے جو 17-انچ الائے رِمز کے ساتھ آئے گی۔ ڈیش بورڈ اپ مارکیٹ اور پریمیئم مٹیریلز کے ساتھ بہت خوبصورتی سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ بلڈ کوالٹی عام معیار سے بہتر ہے۔ اس میں سیٹوں کی پہلی اور دوسری دونوں rows میں ہیڈرُوم اور لیگ رُوم کافی ہیں۔ تیسری row کی سیٹیں ذرا ٹائٹ ہیں اور عام لوگوں کے لیے تنگ ہو سکتی ہیں۔ امکان ہے کہ یہ 1.5L کے 4-سلنڈر ٹربوچارجڈ انجن کے ساتھ آئے۔ یہ مینوئل اور آٹومیٹک دونوں ٹرانسمیشنز میں دستیاب ہوگی۔

JAC T6

JAC T6 SUV

JAC T6 SUV

JAC T6 گندھارا نسان کا ایک پک اَپ ٹرک ہے جس کے اِس سال لانچ ہونے کا امکان ہے۔ یہ پک اَپ ٹرک 6-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ 2.0L ٹربوچارجڈ انجن میں آئے گا۔ یہ گاڑی دنیا کے کئی ملکوں میں موجود ہے، جیسا کہ فلپائنز میں۔ JAC T6 پک اَپ ٹرک میں جو فیچرز اسٹینڈرڈ کی حیثیت سے ہو سکتے ہیں ان میں پاور ونڈوز، بلوٹوتھ کنیکٹیوٹی، ریئر-ویو کیمرا، انفوٹینمنٹ سسٹم، ایئر کنڈیشننگ اور سینٹرل لاکنگ شامل ہیں۔

ہیونڈائی ٹکسن 

Hyundai Tucson SUV

Hyundai Tucson SUV

اگر ہیونڈائی پاکستان میں ٹکسن لانچ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تو ملک میں 2.0L انجن کی گاڑی آ سکتی ہے۔ دنیا بھر میں ٹکسن ڈیزل اور پٹرول دونوں پاور ٹرینز میں مل رہی ہے۔ کسٹمز کے پاس مینوئل یا آٹومیٹک ٹرانسمیشن میں کسی ایک کی چوائس ہوگی۔ ABS، اموبیلائزر، فیول کی بچت کے لیے ایکوماڈل، اور آل-وِیل ڈرائیو جیسے فیچرز بھی ٹکسن میں شامل ہونے کی امید ہے۔ ہیونڈائی آسانی سے پانچ افراد کو اس گاڑی میں بٹھا سکتی ہے اور اس کی ڈِگی میں کافی بڑی ہے۔ پاکستان میں ٹکسن کی کامیابی میں اس کی قیمت بڑا رول ادا کرے گی۔

پروٹون ایکسورا

Proton Exora SUV

Proton Exora SUV

ایکسورا ایک ملائیشین برانڈ پروٹون کی ملٹی-پرپز وہیکل (MPV) ہے۔ اسے 2009ء میں لانچ کیا گیا تھا اور تب سے پروٹون اس MPV کے کئی فیس لفٹ لانچ کر چکا ہے۔ یہ ملائیشیا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ اور سنگاپور میں ملتی ہے۔ ہونڈا BR-V کی طرح اس میں بھی سات افراد بیٹھ سکتے ہیں اور یہ ایک فرنٹ-وِیل ڈرائیور گاڑی ہے۔ ایکسورا میں 1.6L CamPro CPS DOHC I4 انجن اور 1.6L CamPro CFE DOHC I4 ٹربو انجنز آنے کی امید ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی سمجھا جا رہا ہے کہ یہ 5-اسپیڈ مینوئل، 4-اسپیڈ آٹو اور 6-اسپیڈ CVT آٹومیٹک ٹرانسمیشنز میں آئے گی۔

بورگوارڈ BX5

Borgward BX5 SUV

Borgward BX5 SUV

 ملائیشیا میں دو ویریئنٹس میں آتی ہے، ایک 1.4-لیٹر ٹُو-وِیل ڈرائیور اور ایک 2.0-لیٹر آل-وِیل-ڈرائیو ماڈل میں۔ امکان ہے کہ یہ چار مختلف رنگوں میں لانچ کی جائے گی: ریڈ، بلیک، گولڈ اور وائٹ۔ BX5 ایک کومپیکٹ SUV ہے جس میں پانچ لوگ بیٹھ سکتے ہیں۔ اس وقت یہ ملائیشیا، چین اور یورپ کے کچھ ملکوں میں فروخت ہو رہی ہے۔ بورگوارڈ بڑے چینی آٹومینوفیکچررز میں سے ایک بیچی فوٹون موٹرز کی طرف سے revival کے بعد ایک مرتبہ پھر آٹو مارکیٹ میں داخل ہوا ہے۔ بیچی فوٹون اصل میں بیجنگ آٹوموٹو انڈسٹری کارپوریشن (BAIC) کی subsidiary ہے۔ بورگوارڈ BX5 ایک ہینڈسٹم اور اسٹائلش کومپیکٹ SUV ہے جو پاکستان میں لانچ ہونے کے بعد بڑا مارکیٹ شیئر حاصل کر سکتی ہے۔ 

ایسے ہی انفارمیٹِو کونٹینٹ کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیے اور اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Recommended for you: 2020 Toyota GR Yaris revealed – Have a look!

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.