سوزوکی پاکستان نے 2 ٹون ایکسٹیرئیر والی سوئفٹ لانچ کر دی
سوزوکی پاکستان نے اپنی ہیچ بیک سوزوکی سوئفٹ کے لیے ایک نیا رنگ متعارف کرایا ہے۔ کمپنی اب سوزوکی سوئفٹ GLX CVT میں ٹو ٹون ایکسٹیرئیر لے کر آئی ہے جس کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔ یعنی کہ پرانی قیمت 4719000 روپے برقرار رکھی گئی ہے۔ کمپنی کے آفیشل نوٹیفکیشن کے مطابق کمپنی نے سوزوکی سوئفٹ کو موصول ہونے والے زبردست ردعمل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک دلکش ٹو ٹون ایکسٹیرئیر کے ساتھ سوئفٹ آفر کی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دو شاندار رنگوں کا امتزاج جو کسٹمر کے تجربے کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ گاڑی کو ایک زبردست لُک فراہم کرتا ہے۔
کمپنی یہاں ٹو ٹون میں دو آپشنز پیش کر رہی ہے جن میں بلیک روف کے ساتھ منرل گرے اور بلیک روف کے ساتھ سلکی سلور شامل ہیں۔ نئے ویرینٹ میں سائیڈ ویو مررز بھی سیاہ ہیں۔
کمپنی کے ایک اہلکار نے پاک ویلز کو بتایا کہ کچھ ڈسپلے یونٹ محدود سٹاک میں مختلف ڈیلرشپ کو فراہم کیے گئے ہیں اور صارفین ان کی دستیابی کے بارے میں ڈیلرشپس سے جان سکتے ہیں۔
بکنگ سے متعلق تفصیلات
نئے ویرینٹ کی بکنگ سے متعلق تفصیلات کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ کمپنی بکنگ نہیں لے رہی ہے۔ تاہم، یہ ڈیلرشپ پر تیار سٹاک میں دستیاب ہے، یعنی اگر کوئی اسے خریدنا چاہتا ہے، تو وہ موقع پر ادائیگی کر کے گاڑی لے جا سکتا ہے کیونکہ اس کی پیداوار محدود ہے۔
لہذا، اگر آپ سوزوکی کے مداح ہیں اور سوئفٹ کو پسند کرتے ہیں، تو یہ نئی دو ٹون ہیچ بیک خریدنے کا ایک اچھا موقع ہے۔
سوزوکی سوئفٹ کی قیمت میں کمی
2 مئی کو کِیا اور پیجو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سوزوکی پاکستان نے اپنی مقبول ہیچ بیک، سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کیا۔
سوزوکی سوئفٹ کی نئی قیمت
- پہلے ویرینٹ سوئفٹ GL MT کی قیمت روپے 4421000 تھی جو اب کم ہو کر 4336000 روپے ہو چکی ہے، یعنی گاڑی کی قیمت میں 85000 روپے کمی کی گئی ہے۔
- اسی طرح GL CVT کی پرانی قیمت 4719000روپے جو اب کم ہو کر 4560000 روپے ہو چکی ہے، یعنی کہ گاڑی کی قیمت میں 159000 روپے کمی کی گئی ہے۔
- ٹاپ آف دی لائن ویرینٹ GLX CVT کی قیمت میں 710000 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 5429000 روپے سے کم ہو کر 4719000 روپے ہو چکی ہے۔
سوزوکی سوئفٹ کے نئے ٹو ٹون ایکسٹریئر کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔