فرنٹ پاور ونڈوز اور 1 ایئر بیگ کے ساتھ سوزوکی کی سستی کار – اونر ریوئیو
پاک ویلز اونر ریوئیو کی ایک اور قسط میں خوش آمدید۔ آج ہم ڈاکٹر دانیال جو کہ ایک مشہور ٹک ٹاکر ہیں اور ٹِک ٹاک پر میڈیکل سے متعلق مزاحیہ انداز میں معلومات شئیر کرتے ہیں،
کی گاڑی کا اونر ریوئیو کریں گے۔
خرید اور قیمت
ڈاکٹر دانیال نے چار سال قبل سوزوکی ویگن آر 2018 ماڈل خریدی۔ اس وقت گاڑی کی قیمت 14 لاکھ روپے تھی۔
فیول ایوریج
ویگن آر کے بارے میں بہترین چیزوں میں سے ایک اس کی شاندار فیول ایوریج ہے۔ یہ گاڑی شہر میں 14 سے 15 کلومیٹر فی لیٹر اور ہائی وے پر 20 کلومیٹر فی لیٹر کی فیول ایوریج دیتی ہے۔
اے سی پرفارمنس
گاڑی کا اے سی بہترین طریقے سے کام کرتا ہے لیکن اگر آپ رفتار تیز رکھتے ہیں تو اے سی کی کارکردگی پر فرق پڑتا ہے۔
ڈرائیو
گاڑی کی ڈرائیو شہر میں ہموار اور مستحکم ہے۔ جب ہائی وے پر کوئی بڑی گاڑی گزرتی ہے تو گاڑی کو لرزتا ہوا محسوس کیا جا سکتا ہے۔
دیکھ بھال
ویگن آر کے بارے میں ایک اور اچھی بات یہ ہے کہ یہ مارکیٹ میں اس گاڑی کی دیکھ بھال سب سے آسان ہے۔ تیل اور فلٹر چینج سروس کی قیمت تقریباً 4500 روپے ہے۔
ڈاکٹر دانیال کا ایک بار ایک موٹر سائیکل سوار کے ساتھ حادثہ ہوا تھا۔ جس کے نتیجے میں ان کی گاڑی کے بونٹ اور سامنے کی سکرین کے ٹوٹ گئی۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اس نقصان کو پورا کرنے کیلئے مکمل سامان کی قیمت تقریباً 15 سے 20 ہزار روپے تھی۔
سوزوکی ویگن آر بارے حتمی بیان
ہم سب جانتے ہیں کہ ویگن آر میں پیش کرنے کے لیے کوئی خاص فیچرز نہیں ہیں۔ لیکن اگر آپ کو بنیادی خصوصیات کے ساتھ ایک اکانومی کار کی ضرورت ہے تو اچھی فیول ایرویج، آسان اور سستی دیکھ بھال، مناسب AC کے ساتھ ویگن آر سے بہتر کوئی دوسری کار نہیں ہے۔