اپریلیا بائیکس کے یہ تین ویرینٹس پاکستان آر ہے ہیں

1 7,203

لگتا ہے پاکستان کی ہیوی بائیکس کی کمیونٹی کے لیے 2021 ایک اچھا سال ہوگا۔ دنیا کے مشہور برانڈز مثلاً اپریلیا، BMW، موٹر گوزی پاکستان آ رہے ہیں اور ظاہر ہے پاکستان ایسے بڑے برانڈز کے لیے امکانات رکھنے والی مارکیٹ ہے۔ اس سے پہلے ہم نے بتایا تھا کہ اپریلیا چند مہینوں میں پاکستان آ رہی ہے۔

اپریلیا اٹلی میں تیار کردہ (یورپی برانڈ) ہے جس نے 2020 کے آخر میں کم قیمت پر اپنی جدید 660cc اسپورٹس بائیک کی بکنگ کھولی تھی۔ اپریلیا پاکستان نے 1100cc کی سپر بائیک RSV4 کی بکنگ 45 لاکھ اور 50 لاکھ (فیکٹری ایڈیشن) کی زبردست قیمتوں کے ساتھ شروع کی کہ جو 12 مہینے کی وارنٹی اور مکمل آفٹر-سیلز سروسز کے ساتھ ہے۔

اپریلیا کے دو ویرینٹس:

اب ہمارے ذرائع کے مطابق کمپنی دو ویرینٹس لا رہی ہے۔ پہلا RSV4 (صرف ڈارک LOSAIL کلر اسکیم میں) اور RSV4 فیکٹری (دو اپریلیا بلیک اور لاوا ریڈ کلر اسکیموں) میں۔ تبدیل شدہ 1,099CC کا V4 انجن دونوں ورژنز میں ہے، لیکن انہیں اسٹینڈرڈ ایکوئپمنٹ سے پہچانا جا سکتا ہے جیسا کہ فیکٹری میں فورجڈ المونیئم ویل رِمز، سیمی ایکٹو Öhlins اسمارٹ EC 2.0 سسٹم اور بریمبو اسٹائل بریک کیلیپرز ہیں۔

‏RSV4 ڈیزائن:

نئی RSV4 ایک بہترین اور کامیاب منصوبے کا نتیجہ ہے۔ بلٹ-اِن وِنگ لیٹس، انجن اور الیکٹرانکس ایوولیوشن کے ساتھ ڈیزائن کہیں بہتر پرفارمنس کے لیے نئے ergonomics کے ساتھ ہے۔ اپریلیا RSV4 کو اسپورٹی بنانے اور پرفارمنس بہتر کرنے کے لیے مستقل اپڈیٹ کیا گیا اور بہتر بنایا گیا ہے۔

الٹرا ماڈرن RS 660 سے متاثرہ اسٹائل اور وِنڈ ٹنل میں تجربات کے ذریعے بنائی گئی شکل بہترین ایروڈائنامک ریزسٹنس رکھتی ہے، جو زیادہ رفتار پر کارکردگی کے لحاظ سے بہت فائدہ مند ہے، ایئر باکس میں ایئر پریشر بھی بڑھاتی ہے جس سے ڈاؤن فورس میں اضافہ ہوتا ہے۔

وِنگ لیٹس اور ہیڈ لائٹس:

وِنگ لیٹس اب پینلز پر اضافی چیز نہیں ہے۔ پھر بھی انہیں ڈبل-وال فیئرنگز میں بنایا گیا ہے، ایسا حل جو زیادہ رفتار اسٹیبلٹی کو بہتر بناتا ہے اور اسی دوران انجن کولنگ کو بہتر بناتا ہے، رائیڈر کی جانب سے گرم ہوا کے بہاؤ کو منتقل کرتا ہے، ساتھ ہی ایک انتہائی خوبصورت فیچر بھی پیش کرتا ہے۔

ٹرپل LED فرنٹ ہیڈ لائٹ یونٹ، جو پیری میٹر DRL لائٹس پیش کر رہا ہے، اپریلیا کی اسپورٹس بائیکس کی نمایاں خصوصیت ہیں اور ان میں “بینڈنگ لائٹس” فنکشن بھی شامل ہے: یعنی اضافی لائٹس کا ایک جوڑا جو موڑ کے اندرونی حصے میں چمکتا ہے اور موڑ پر visibility بڑھاتا ہے۔

نئے ٹینک اور نئے سیڈل کی وجہ سے ergonomics مکمل طور پر نئے اور بہتر ہیں جو رائیڈر کو فیئرنگز کے ساتھ مکمل طور پر فٹ ہو جانے، بہتر گنجائش اور بہتر قدرتی اور آرام دہ رائیڈنگ پوزیشن ممکن بناتے ہیں۔ الیکٹریکل کنٹرولز زیادہ کارآمد اور آسان ہیں، اور نیا TFT انسٹرومنٹیشن زیادہ بڑا اور مکمل ہے۔

ڈرائیونگ موڈز:

اس میں چھ رائیڈنگ موڈز ہیں (بشمول دو کسٹمائزیبل) اور تین روڈ کے لیے (ایک کسٹمائزیبل کے ساتھ): رائیڈر کو خودکار طور پر ٹریکشن کنٹرول، ویلی کنٹرول، انجن بریک، ABS اور دیگر حوالوں سے بہترین سیٹنگز حاصل کرنے کے لیے صرف رائیڈ موڈ منتخب کرنے کی ضرورت ہے۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.