کروناوائرس کی وباء کے دوران آپ پاک ویلز پر کیا کچھ کر سکتے ہیں!

0 1,831

جیسا کہ آپ سب کو پتہ ہوگا کہ COVID-19 ، جسے عام طور پر کروناوائرس کہا جا رہا ہے، کی وجہ سے پھیلنے والی عالمگیر وباء دنیا بھر میں عوام کی روزمرہ زندگی کو تباہ کر رہی ہے۔ پاکستان بھی اس سے بچا ہوا نہیں ہے اور حکومت نے اس وباء کا پھیلاؤ روکنے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کر رکھا ہے اور عوام پر زور دیا ہے کہ وہ گھروں میں ہی رہیں۔ 

بلاشبہ قرنطینہ کے لیے گھر میں رہنا ایک اُکتا دینے والا اور ناگوار کام ہے، اور یہ کسی بھی شخص کی سرگرمیوں کو بہت حد تک محدود کر دیتا ہے، لیکن آن لائن سروسز کی بدولت اس اکتاہٹ کی شدت میں کمی لائی جا سکتی ہے، اور آپ اپنے صوفے سے بیٹھے بیٹھے ایک شاندار تجربہ اٹھا سکتے ہیں۔ 

اسی بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم آپ کے لیے کچھ ایسے کام لائے ہیں جو آپ پاک ویلز پر کر سکتے ہیں وہ بھی گھر کے سکون اور تحفظ سے نکلے بغیر۔ 

1) پاک ویلز بلاگ پڑھیں 

ہمارا نعرہ ہے “If it’s on wheels, we’ve got it covered”، اس لیے پاک ویلز بلاگ گاڑیوں کی دنیا سے تازہ ترین خبروں اور اپڈیٹس کے لیے بہترین جگہ ہے، جہاں ملکی یا غیر ملکی خبریں،جائزے، خریداروں کے لیے گائیڈز اور وڈیو ریویوز تک پیش کیےجاتےہیں۔ آجکل بلاگ کا اہم کردار پاکستان کے آٹوموٹو منظرنامے پر ہونے والی پیش رفت پر گفتگو کے لیے ایک فورم بننا ہے جیسا کہ ٹویوٹا یارِس کی لانچ، پروٹون X70 ایس یو وی یا آؤڈی کی پہلی گاڑی ای-ٹرون کواٹرو SUV کی متوقع آمد کے حوالے سے تفصیلات۔ اگر آپ پاکستان میں گاڑیوں کے دنیا کے منظرنامے سے مکمل طور پر آگاہ رہنا چاہتے ہیں تو پاک ویلز بلاگ آپ ہی کے لیے ہے۔ 

2) فورمز 

اگر آپ گھر بیٹھے ہوئے اکتاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں تو ابھی فون اٹھائیں اور پاک ویلز کے فورم پر ڈسکشن کا آغاز کریں کہ جہاں آپ گاڑیوں کے شوقین دوسرے لوگوں کے ساتھ گاڑیوں کے بارے میں گفتگو کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ فورمز پر سینکڑوں ڈسکشن تھریڈز پہلے سے ہی موجود ہیں؛ جن میں سے آپ اپنی پسند کے موضوع پر کسی بھی گفتگو کا حصہ بن سکتے ہیں۔

3) PakWheels.com پر نئی اور استعمال شدہ گاڑیاں تلاش کریں 

کیا آپ کوئی نئی یا پرانی گاڑی خریدنے کا ارادہ کر رہے ہیں؟ تو پاک ویلز کی ویب سائٹ پر دستیاب ٹولز سے بہتر کوئی چیز نہیں۔ آپ یہاں پر نہ صرف گاڑیوں کی خصوصیات اور تفصیلات کا comparison یعنی تقابل کر سکتے ہیں، بلکہ آپ بینکوں کے درمیان فائنانسنگ آپشنز اور انشورنس پالیسیوں کا تقابل بھی کر سکتے ہیں! کیا استعمال شدہ گاڑی خریدنا چاہتے ہیں؟ تو پاک ویلز کے استعمال شدہ کاروں کے حصے میں موجود ہزاروں کاروں میں سے انتخاب کیجیے۔ جہاں آپ کو تقریباً ہر قیمت پر گاڑیاں مل جائیں گی، جیسا کہ 2003ء ماڈل کی ڈائی ہاٹسو کورے 4 لاکھ روپے سے کم میں آتی ہے جبکہ 2007ء ٹویوٹا کرولا GLi 1.3 MT کی قیمت تقریباً 7.5 لاکھ روپے سے شروع ہوتی ہے، جبکہ اسی رینج میں دوسری کئی گاڑیاں بھی موجود ہیں، اس لیے یقین رکھیں کہ آپ کے بجٹ سے لحاظ سے کوئی نہ کوئی گاڑی ضرور موجود ہے۔ 

ہم صورتِ حال میں بہتری آنے تک کسی بھی قسم کی خریداری کے لیے خود کہیں جانے یا ڈیلرشپس کا رُخ کرنے کی تجویز نہیں دیں گے (ویسے بھی زیادہ تر ڈیلرشپس وباء کی وجہ سے بند ہی ہیں)، تب تک آپ اپنی پسند کی گاڑی خریدنے کے لیے اپنا ذہن بنائیں اور بہترین انتخاب کر کے رکھیں۔ 

4) پاک ویلز کا یوٹیوب چینل دیکھیں 

اگر آپ کو پڑھنا پسند نہیں تو وڈیوز دیکھنا ضرور آپ کی ترجیح ہوگی۔ پاک ویلز کا یوٹیوب چینل، 7،25،000 سبسکرائبرز اور مسلسل اپڈیٹس کے ذریعے بھرپور معلوماتی اور تفریحی وڈیوز رکھتا ہے جن میں شامل ہیں ماہرین کے جائزوں، تازہ خبروں اور ہر دِل عزیز سنیل سرفراز منج کے ہفتہ وار مذاکروں سے لے کر ذاتی تجربات پر مبنی گاڑیوں کے مالکان کے جائزے اور دلچسپ مواد جیسا کہ پاک ویلز کی جانب سے آج تک چلائی گی تمام کاروں کا ‏0-100‎ کلومیٹر فی گھنٹہ compilation! آپ یہاں موٹر سائیکلوں کے جائزے، کاروں کے تقابل، انٹرویوز وغیرہ بھی دیکھ سکتے ہیں۔ 

یہاں کلک کرکے پاک ویلز یوٹیوب چینل پر جائیے اور اگر آپ کو content پسند آئے توسبسکرائب ضرور کیجیے۔ 

5) کاروں کا تقابل 

ہمارے car comparison سیکشن میں جائیں اور جو گاڑیاں آپ خریدنا چاہتے ہیں اُن کا تقابل کریں۔ یہ بالکل آسان ہے، صرف گاڑیوں کو شامل کریں اور view comparison کا بٹن دبا دیں، تقابل سامنے آ جائے گا۔ اس سے آپ کو اپنی کار پسند کرنے میں مدد ملے گی۔ 

یاد رکھیں کہ پاک ویلز نے مادّی اور ملاقاتی نوعیت کی وجہ سے اپنے آٹو پارٹس اسٹور اور Sell it for me سروس معطل کر دی ہیں یہاں تک کہ صورتِ حال میں بہتری آئے اور لاک ڈاؤن کا خاتمہ ہو جائے۔ 

بلاشبہ ملک کو آج غیر معمولی حالات کا سامنا ہے اور پاک ویلز شہریوں سے درخواست کرتا ہے کہ وہ خود کو محفوظ رکھیں اور کسی بھی نقصان دہ چیز سے دُور رہیں، اور باربار سفر کرکے خود کو اور اپنے پیاروں کو خطرے میں نہ ڈالیں یہاں تک کہ صورتِ حال میں بہتری آ جائے۔ 

تب تک مزید آٹوموٹو خبروں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیے اور تبصروں میں تعمیری تنقید کیجیے۔ 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.