DFSK کی پہلی الیکٹرک CUV پاکستان میں کب لانچ ہوگی؟

0 1,692

DFSK کی جانب سے پہلی الیکٹرک CUV پاکستان میں لانچ کی جارہی ہے۔ ایس یو وی کے بارے تو آپ ایک لمبے عرصے سے سن رہے ہیں لیکن سی یو وی کی بات کی جائے تو یہ باڈی اور فریم کے ساتھ سیڈان کے پلیٹ فارم پر تیار کی جاتی ہے جسے مینو فیکچررز کی جانب سے Unibody کنسٹرکشن بھی کہا جاتا ہے۔

رپورٹس کے مطاق ڈی ایف ایس کے کی جانب سے لانچ کی جانیوالی الیکٹرل اِس سی یو وی کا نام SF3 ہے جو کہ ایک پانچ سیٹر گاڑی ہے۔

کب لانچ ہوگی؟

رپورٹس اور کمپنی ذرائع کے مطابق یہ گاڑی رواں سال کے اواخر نومبر میں لانچ کی جائے گی یعنی آپ کو DFSK کی الیکڑک CUV کیلئے آپ کو زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ قیمت کی بات کی جائےتو اس بارے تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

پر چارج ٹریول

کمپنی کے مطابق ایک بار چارج کرنے کے بعد آپ اس گاڑی کو 400 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کر سکیں گے جو کہ کافی بہترین ہے۔ دوسری جانب الیکٹرک وہیکل کے طور پر یہ گاڑی فضا کو آلودگی سے پاک رکھنے کے حوالے سے بھی کافی فائدہ مند ثابت ہوگی۔

DFSK کی جانب سے دیگر گاڑیوں کی لانچ

یہاں ایک اور اہم خبر یہ ہے کہ DFSK کی جانب سے ایک اور ایس یو وی لانچ کیے جانے کی تیاریاں جاری ہیں جو کہ گلوری فیملی سے ہی تعلق رکھتی ہوگی۔ اِس ایس یو وی کا نام DFSK Glory 500 ہے۔ رپورٹس کے مطابق ریگل موٹرز یہ نئی ایس یو وی رواں سال اکتوبر میں لانچ کرے گا۔

DFSK Glory 500

DFSK Glory 500 ایک پانچ سیٹر سب کمپیکٹ کراس اوور ایس یو وی ہے۔ اس کی لمبائی 4.3 میٹر لمبی، 1.8 میٹر چوڑی اور 1.6 میٹر اونچی ہے۔ اس کے انجن کی بات کی جائے تو یہ 1500 سی سیCVT گئیر باکس کیساتھ آئے گی۔
گاڑی کے مزید فیچرز ذیل میں دئیے گئے ہیں۔
116 ہارس پاور
147Nm ٹارک
وائس کمانڈ فنکشن
آٹومیٹک ہیڈ لیمپس
آٹومیٹک وائپرز
الیکٹرونک پارکنگ
بریک آٹو ہولڈ
پینورامک سن روف
7 انچ کی فلوٹنگ ٹچ سکرین
ملٹہ فنکشن سٹیرنگ وہیل
دو ائیر بیگز
EBD کیساتھ
ریورس اسسٹ

متوقع قیمت

رپورٹس کے مطابق DFSK Glory 500 کی متوقع قیمت 35 لاکھ روپے تک ہو سکتی ہے جو کہ DFSK Glory 580 اور DFSK Glory 580 pro سے کم ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.