ہمیں ساتویں جنریشن کی ایلانٹرا اس لیے نہیں ملی

0 26,428

تو 21 مارچ 2021ء کو ہمیں پاکستان ڈومیسٹک ماڈل چھٹی جنریشن کی ایلانٹرا ملی اور اب ملک کا بچہ بچہ اِس گاڑی کو جانتا ہے۔

اب ذرا ایک سال پہلے پر نظر ڈالیں (18 مارچ 2020 کو) جب ہیونڈائی نے انٹرنیشنل مارکیٹ میں ساتویں جنریشن کی ایلانٹرا لانچ کی تھی۔ تقریباً ایک سال پہلے ہی معلوم تھا کہ ہمیں یہاں پاکستان میں چھٹی جنریشن کی ایلانٹرا ملے گی اور ہیونڈائی-نشاط اس کی تیاری کے لیے کام کر رہا تھا اور یہ تیاری ابتدائی مرحلے میں تھی۔

پاکستان میں ایلانٹرا کی لانچ کا منصوبہ:

گزشتہ سال موسمِ گرما میں ٹوسان کی لانچ کے بعد ایلانٹرا کی لانچنگ ستمبر 2020 میں طے تھی۔ لیکن کووِڈ-19 کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی اور معاملہ مارچ 2021 تک پہنچ گیا۔ ایلانٹرا کی آمد نے خریداروں کو ایک اور آپشن دیا ہے اور بلاشبہ یہ مقابلے میں موجود گاڑیوں کی کچھ فروخت تو متاثر کرے گی۔

میں تفصیلات میں نہیں جاؤں گا کرولا، سوِک یا ایلانٹرا اور یہ کہ کون سی بہتر ہے؟ یا اسپورٹیج/ٹوسان/MG/پروٹون/گلوری کون سا بہتر آپشن ہے؟ یہ فیصلہ ہر شخص اپنے ذوق کے مطابق کرے اور یہ بات بھی ہے کہ ہر ماڈل اپنی خوبیاں اور خامیاں رکھتا ہے۔ میں اسے ممکنہ خریداروں پر چھوڑتا ہوں کہ وہ مارکیٹ میں دستیاب آپشنز کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد خود فیصلہ کریں، اپنی پسند، بجٹ اور دیگر پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے۔

ایلانٹرا کی ساتویں جنریشن لانچ نہ کرنے پر کافی ہنگامہ پیدا ہوا ہے۔ جی ہاں، یہ بات افسوس ناک تو ضرور ہے کیونکہ سب ایک پرانے ماڈل کے بجائے نئی جنریشن کی گاڑی ہی چاہیں گے۔

ہمیں ساتویں جنریشن کی ایلانٹرا کیوں نہیں ملی؟

لیکن ہمیں کچھ حقائق کو سمجھنا چاہیے۔ کچھ یہی حقائق سورنٹو کی پرانی جنریشن لانچ کرنے پر بھی لاگو ہوتے ہیں۔ بدقسمتی سے جب ہیونڈائی-نشاط نے ایک لوکل ماڈل کی تیاری شروع کی تو ہیونڈائی گلوبل ساتویں جنریشن کے لیے تقریباً تیار تھا۔

اس وقت 7 ویں جنریشن دنیا بھر میں صرف تین پلانٹس پر اسمبل کی جا رہی ہے اور یہ سب پلانٹس ہیونڈائی خود چلاتا ہے اور یہاں کی پیداوار کو لوکل مارکیٹ اور ایکسپورٹ کے کام لاتا ہے۔ یہ پلانٹس امریکا، کوریا اور چین میں ساتویں جنریشن کی ایلانٹرا پیش کر رہے ہیں۔ یہ تمام پلانٹس میگا فیکٹریز ہیں جہاں کمپنی لاکھوں بلکہ کروڑوں یونٹس سالانہ بناتی ہے۔

پیرنٹ کمپنی اور لوکل پارٹنر کا معاملہ:

اس کے مقابلے میں پاکستان آٹوموبائل CKD اسمبلی لائنز کے ماڈل پر کام کرتی ہے، اور جب تک CKD کٹس دستیاب نہ ہوں کوئی کمپنی مقامی طور پر ماڈل نہیں بنا سکتی۔ اس کے علاوہ مقامی کمپنیوں کے جوائنٹ وینچرز میں پیرنٹ کمپنی کی ملکیت بہت کم ہوتی ہے۔ ہماری مقامی صنعت میں ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے اور ٹیکنالوجی کی منتقلی بھی نہیں ہے۔

ہم پارٹس اور کٹس پر انحصار کرتے ہیں، اور جب تک یہ پیرنٹ کمپنیوں کی جانب سے دستیاب نہ ہوں، ہم نیا ماڈل نہیں لا سکتے۔ کار کمپنیز عام طور پر فوراً CKD پیش نہیں کرتیں۔ یہاں تک کہ ایلانٹرا کی بڑی مارکیٹوں میں شمار ہونے والے امریکا میں بھی کہ جہاں ساتویں جنریشن کی مینوفیکچرنگ ابھی چند مہینے پہلے ہی شروع ہوئی ہے۔

بھارت میں دیکھیں تو ہیونڈائی انڈیا موٹرز ہیونڈائی کوریا کی مکمل ملکیت ہے۔ اس کے باوجود ہیونڈائی نے وہاں ساتویں جنریشن لانچ نہیں کی، حالانکہ وہ پلانٹ ہیونڈائی کی 100 فیصد ملکیت ہے اور ایک بھرپور لوکل R&D رکھتا ہے۔ بھارتی مارکیٹ مزید ایک سال نئی ساتویں جنریشن نہیں دیکھ پائے گی۔ یہی چھٹی جنریشن وہاں بھی فروخت ہو رہی ہے، وہ الگ بات ہے کہ مزید فیچرز اور ایکوئپمنٹ کے ساتھ (PKDM ہمیشہ کم فیچرز اور سیفٹی کی حامل ہوتی ہیں لیکن یہ ایک الگ موضوع ہے۔)

تبدیلیوں پر بھاری سرمایہ کاری:

اس کے علاوہ ماڈل کی تبدیلی پر بڑی سرمایہ کاری بھی ہوتی ہے، ہیونڈائی نشاط پہلے ہی چھٹی جنریشن کی اسمبلی لائن بنا چکا تھا، اس لیے آپریشنل وجوہات کے علاوہ سرمایہ کاری کو دیکھتے ہوئے بھی ساتویں جنریشن کی جانب منتقل ہونا آسان نہیں تھا۔ ساتویں جنریشن مکمل طور پر ایک نئے پلیٹ فارم پر مبنی ہے، اس لیے چھٹی اور ساتویں جنریشن کے درمیان منتقلی کوئی آسان عمل نہیں ہے بلکہ اس کے لیے بنیادی سطح پر بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس لیے اگر آپ مشرق وسطیٰ یا آسٹریلیا میں ساتویں جنریشن کی ایلانٹرا دیکھ رہے ہیں تو اس لیے کہ وہاں یہ اُن ممالک سے امپورٹ ہو کر آتی ہے۔

تو فی الحال ہمیں چھٹی جنریشن کے ساتھ ہی گزارا کرنا ہوگا اور ذاتی طور پر مجھے کم از کم 2 سے 3 سال تک پاکستانی مارکیٹ میں ساتویں جنریشن کی توقع بھی نہیں ہے۔ نشاط نے چھٹی جنریشن پر کافی سرمایہ کاری بھی کی ہے، اس لیے تبدیلی سے پہلے ROI کی ایک خاص سطح تک پہنچنا ضروری ہے اور اس میں وقت لگے گا۔

تو آئیے پاکستان میں چھٹی جنریشن کی ایلانٹرا کا خیر مقدم کرتے ہیں اور فی الحال ساتویں جنریشن کے مزے صرف انٹرنیٹ پر ہی لے لیتے ہیں۔

ویسے ساتویں جنریشن کی ایلانٹرا نے حال ہی میں شمالی امریکا میں کار آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا ہے۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.