پاک ویلز پر اِس ہفتے کی ٹاپ 5 آٹو پروڈکٹس
پاک ویلز آپ کی کار کو باآسانی صاف کرنے، پالش کرنے, چمکانے اور جمپ اسٹارٹ کرنے کے لیے مارکیٹ میں بہترین پروڈکٹس لا رہا ہے۔
آپ پاک ویلز آٹو اسٹور سے بغیر کسی اضافی چارجز کے اور گھر بیٹھے یہ پروڈکٹس خرید سکتے ہیں، صرف 0316-7670125 پر کال کرکے آرڈر دیا جا سکتا ہے۔
سیرامک کرسٹل کوٹنگ ویکس
سب سے پہلے آپ کے لیے ہے ٹوٹل کرسٹل سیرامکس ویکس۔ آپ نے ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پیجز پر یہ پروڈکٹ ضرور دیکھی ہوگی۔ آئیے آپ کو 50/50 شاٹ دکھاتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ اس ویکس کو کار پر کیسے استعمال کرنا ہے۔
یہ ویکس اپنے ایپلی کیٹر پیڈ کے ساتھ آتا ہے۔ پاک ویلز اس وقت ایک ڈیل پیش کر رہا ہے جس میں وہ پیڈ اور مکمل سیرامک بنڈل شامل ہے۔ آپ کو اس آفر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمارے آن لائن اسٹور سے یہ پروڈکٹ ضرور خریدنی چاہیے۔
ہم ایک کالے رنگ کی کار پر ویکس لگائیں گے کہ جس پر کوئی base prep نہیں۔ اس پروڈکٹ کو لگانے کے لیے ہمیں surface کو ٹیپ کے ذریعے دو حصوں میں تقسیم کرنا ہوگا۔ ہم بائیں یعنی الٹی طرف ویکس لگائیں گے جبکہ دائیں طرف والا حصہ ویسے ہی رہے گا۔
کار کی باڈی پر ویکس لگانے کے بعد ہم نے اسے نرمی کے ساتھ ایک مائیکروفائبر تولیے سے صاف کیا۔ اور آپ دیکھ سکتے ہیں کہ دونوں surfaces کے درمیان واضح فرق ہے۔ جس سائیڈ پر ویکس لگایا گیا ہے وہ چمک رہی ہے جبکہ دوسرا حصہ گرد آلود ہے، یعنی ویکس نے زبردست کام کیا ہے۔
ہم نے اس ویکس کی کوالٹی کو چیک کرنے کے لیے ایک اور ٹیسٹ کیا اور دونوں surfaces پر پانی پھینکا۔ آپ دیکھیں گے کہ بغیر ویکس لگے حصے پر پانی عام طریقے سے بہہ رہا ہے جبکہ ویکس لگی ہوئی سائیڈ پر یہ سطح پر ٹھہر جانے کے بجائے فوری طور پر بہہ جاتا ہے اور کوئی نشان بھی نہیں چھوڑتا۔
جیسا کہ کمپنی نے دعویٰ کیا کہ یہ واقعی ایک کرسٹل کوٹنگ ویکس ہے۔
پاک ویلز آٹو اسٹور سے خریدنے کے لیےیہاں کلک کریں
وڈیو دیکھیں:
مائیکروفائبر کلیننگ کٹ:
دوسرا آئٹم آپ کے لیے زبردست کار کیئر کٹ ہے۔ یہ 9-پیس مائیکروفائبر کلیننگ کٹ ہے۔ آپ یہ پروڈکٹ آپ کی گاڑی میں ہو تو آپ بہت کم وقت میں بہت مؤثر انداز میں گاڑی صاف کر سکتے ہیں۔ اس کٹ اور اس میں موجود پروڈکٹس کا مختصر تعارف یہ ہے۔
یہ ان چیزوں کے ساتھ آتی ہے:
- 3 عدد ایپلی کیٹر پیڈز
- 3 عدد مائیکروفائبر کپڑے
- 1 عدد 2-اِن-1 واش اسپنج
- 1 عدد وِیل برش
آپ ایپلی کیٹر پیڈز کو اپنی کار کا انٹیریئر چمکانے، ویکس لگانے اور ٹائر برشنگ یا انجن پر ویکس لگانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ تین مائیکروفائبر کپڑے ویکس ہٹانے، شیشہ صاف کرنے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں جبکہ واٹر میگنٹ کپڑا آپ کی کار کو خشک کرنے یا انٹیریئر صاف کرنے کے کام آ سکتا ہے۔
مائیکروفائبر دستانہ کار کی باڈی پر شیمپو یا ویکس لگانے میں استعمال ہوتا ہے اور یہ زبردست گرپ رکھنے والے پیٹرن کے ساتھ آتا ہے۔ 2-اِن-1 اسسپنج دو قسم کا استعمال رکھتا ہے۔ ایک سائیڈ پانی کو چوس لیتی ہے دوسری رگڑنے کے لیے ہے، اور یہ نرم اسپنج گاڑی کے پینٹ کو متاثر نہیں کرے گا۔
آخر میں فائبر برش کروم فنش اور آپ کے ٹائروں پر الائز کو صاف کرنے کے لیے بہترین چیز ہے۔ اس کے فائبرز الائے رِم کروم کو متاثر نہیں کریں گے۔
ہمارے اسٹور سے یہ پروڈکٹ خریدنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
وڈیو دیکھیں:
ہائی پاور ملٹی فنکشن جمپ اسٹارٹر ایئر کمپریسر کے ساتھ:
آج ہم جو تیسری پروڈکٹ پیش کر رہے ہیں وہ ایک ہائی پاور جمپ اسٹارٹر جو ایک پورٹیبل ایئر کمپریسر کے ساتھ آتا ہے۔ یہ نیا اور بہتر جمپ اسٹارٹر اب 20,000 MAH بیٹری، چار USB، ایک چارجنگ اور ایک اینڈرائیڈ پورٹ کے ساتھ آتا ہے۔
اگر آپ اسے آن کریں تو یہ آپ کو سفر کے دوران نیوی گیشن کے لیے کمپاس کے ساتھ ساتھ وولٹیج ڈسپلے بھی دکھائے گا۔ دوسری جانب یہ کئی لائٹس رکھتا ہے۔ اگر آپ پروڈکٹ پر ڈبل-ٹیپ کریں تو اس کی پولیس فلیش کھل جائے گی، جو آپ کسی ایمرجنسی کی صورت میں استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ بٹن کو دبا کر رکھیں تو آپ کی فلیش لائٹ آن ہو جائے گی، اور یہ آپ کو SOS لائٹ موڈ بھی دے گا۔
اس اسٹارٹر کا بہترین فیچر یہ ہے کہ یہ آپ کی کار کے سگریٹ لائٹر ساکٹ سے چارج ہو سکتی ہے۔
اس کے علاوہ کمپریسر استعمال میں بہت آسان ہے کیونکہ یہ ایک ایئر گیج، ٹائر والو اورنوزل پیٹرن کو تبدیل کرنے کے لیے پن کے ساتھ آتا ہے۔آپ اس کمپریسر کو جمپ اسٹارٹر کے ساتھ کنیکٹ کرکے بہت آسانی سے استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ نیچے دی گئی وڈیو میں اس کمپریسر کا استعمال دیکھ سکتے ہیں۔
اس جمپ اسٹارٹر کا استعمال دکھانے کے لیے آپ کار کی بیٹری کے نیگیٹو ٹرمینل نکالیں گے۔ پھر آپ اپنا ریڈ کلپ بیٹری کے پازیٹو ٹرمینل پر لگائیں گے جبکہ بلیک کلپ کار کے وائرنگ ٹرمینل کے ساتھ۔ آپ کو ایک مرتبہ بٹن دبانا ہوگا اور یہ آپ کی کار کو فوراً جمپ اسٹارٹ کر دے گی۔
یہاں کلک کریں اور پاک ویلز کے آن لائن اسٹور پر اس پروڈکٹ کا آرڈر دیں۔
وڈیو دیکھیں:
واٹر میگنٹ ڈرائنگ مائیکروفائبر کلیننگ کلاتھ:
اگر اپنی گاڑی کے لیے شو-کار فنش چاہتے ہیں تو یہ واٹر میگنٹ ڈرائنگ مائیکروفائبر کلیننگ کلاتھ آپ ہی کے لیے ہے۔ یہ پروڈکٹ بغیر کسی اسکریچ اور نشان کے آپ کی کار کی سطح کو صاف کرتا ہے۔ یہ کپڑا آپ کی گاڑی کے ایکسٹیریئر کو مکمل شائننگ لُک دے گا۔
استعمال میں آسان، آپ کو صرف گیلی سطح پر کپڑے کو آہستگی سے رگڑنا ہوگا اور کچھ ہی دیر میں یہ بنا کسی جھنجھٹ کے خشک ہو جائے گا۔
مائیکروفائبر کلاتھ عام کلیننگ ٹاولز کے مقابلے میں دوگنا پانی جذب کرتا ہے۔ اس سے کلیننگ کے بعد اسپاٹ-فری فنشنگ ملے گی۔ یہ پروڈکٹ دوبارہ استعمال کرنے کے قابل ہے اور اسے مشین میں بھی دھویا جا سکتا ہے، جو اسے یوزرفرینڈلی پروڈکٹ بناتے ہیں۔
یہاں کلک کریں اور ہمارے آن لائن اسٹور سے یہ پروڈکٹ حاصل کریں۔
کار ٹاپ کوَرز
پاک ویلز آپ کے لیے جو آخری پروڈکٹ لایا ہے وہ کار ٹاپ کوَرز ڈیکسٹرو ہے۔ یہ کوَرز بہت لائٹ ویٹ ہیں اور ایک مائیکروفائبر کلاتھ سے بنے ہوئے ہیں تاکہ آپ کی کار پر کوئی اسکریچ نہ پڑے۔
اس کے لاوہ یہ آپ کی کار کو گرد مٹی اور گرمیوں میں سخت دھوپ سے بچانے میں بہت کارآمد ہیں۔ یہ دونوں چیزیں آپ کے کار کے ایکسٹیریئر کو بہت جلدی متاثر کر سکتی ہیں؛ اس لیے یہ کوَرز آپ کے لیے بہترین آپشن ہیں۔
یہ کوَرز استعمال میں آسان ہیں اور بہت آرام سے اتارے جا سکتے ہیں۔ نفیس کپڑے کی وجہ سے انہیں سنبھالنا بالکل مشکل نہیں اور یہ آسانی سے آپ کی گاڑی کی ڈِگی میں آ سکتے ہیں۔
یہ کوَرز مختلف سائز اور رنگوں میں آتے ہیں اور آپ اپنی پسند اور کار کے سائز کے حساب سے ان کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
یہاں کلک کریں اور ہمارے آن لائن اسٹور پر کار کوَرز کی بڑی ورائٹی میں سے منتخب کریں۔