چنگان کی اگلی ایس یو ویز آ گئیں!

0 14,943

چنگان پاکستان مختلف اشاروں، تصویروں اور اب سامنے آنے والی ایک نئی گاڑی کے ساتھ شوقین افراد کو چھیڑتا رہتا ہے۔ سامنے آنے والی نئی وڈیو میں دو SUV، جو کہ مبینہ طور پر لانچ کی جائیں گی، کراچی میں چنگان کی ایک ڈیلرشپ پر دیکھی گئی ہیں۔ یہ چھوٹے سے کلپس UNI-T اور اوشان X7 ایک شوروم میں کھڑی ہوئی دکھاتے ہیں۔ اور اس کا مطلب ہے کہ ان میں سے ایک یا دونوں کومپیکٹ SUVs مقامی سڑکوں پر آئیں گی۔

گو کہ اس کی لانچ تاریخ کے بارے میں کوئی خبر یا تصدیق موجود نہیں ہے، البتہ ہمیں امید ہے کہ یہ جون 2021 سے پہلے ہی ہوگا کہ جب موجودہ آٹوموٹو ڈیولپمنٹ پالیسی ختم ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ چنگان نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر تین پوسٹس بھی اپلوڈ کی ہیں، جو ایک نئی لانچ کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔ اس لیے ہم تو شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔

ایک وڈیو میں آپ UNI-T کے خودکار ڈرائیونگ سسٹم کو کام کرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ مصنوعی ذہانت (AI) سسٹم کے تحت کمپنی نے مستقبل میں مکمل سیلف ڈرائیونگ فیچر متعارف کروانے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔ البتہ اس کا امکان نہیں کہ پاکستان میں اسے جلد ہی متعارف کروایا جائے گا۔

T اور اوشان X7 کی خصوصیات اور تفصیلات:

گزشتہ تحاریر میں ہم نے ان دو کومپیکٹ SUVs کے نمایاں فیجرز پر بات کی تھی۔ یہاں ہم اپنے قارئین کے لیے انہیں ایک مرتبہ پھر پیش کر رہے ہیں۔

ہدایت: یہ خصوصیات و تفصیلات ان گاڑیوں کے انٹرنیشنل ماڈلز کی ہیں، اور کمپنی CKD ماڈلز میں کچھ تبدیلیاں کر سکتی ہے۔

چنگان UNI-T:

‏UNI-T ایک 1500cc کا ٹربو چارجڈ انجن رکھتی ہے، جو 180hp اور 300Nm ٹارک پیدا کرتا ہے، اور 7-اسپیڈ DCT ٹرانسمیشن سے لیس ہے۔ تو یہ زبردست ہارس پاور اور ٹارک کے ساتھ ایک طاقتور انجن ہے، جو بلاشبہ شاندار ہے۔ یہ ایک نمایاں وائیڈ فرنٹ گرِل کے علاوہ انتہائی سلِم فرنٹ ہیڈ لائٹس کے ساتھ بہت اسٹائلش اور جدید قسم کا فرنٹ رکھتی ہے۔ سائیڈ پر آپ نمایاں کریکٹر لائن؛ باڈی کی رنگت کے ڈور ہینڈلز کے ساتھ 19 انچ کے الائے ویلز دیکھیں گے۔

سیفٹی کے لحاظ سے یہ SUV ڈرائیور/پسنجر، فرنٹ/سائیڈ ریئر سائیڈ اور فرنٹ/ریئر کرٹینز ایئر بیگز رکھتی ہے۔ دیگر سیفٹی فیجرز میں ABS + EBD، ٹریکشن کنٹرول، ہل اسٹارٹ اسسٹ، بریک اسسٹ، ہِل ڈیسنٹ کنٹرول، بلائنڈ اسپاٹ اسسٹ اور الیکٹرانک اسٹیبلٹی پروگرام (ESP) شامل ہیں۔

اوشان X7:

اوشان X7 بھی ایک 1500cc کا ٹربو چارجڈ انجن رکھتی ہے، جس کا زیادہ سے زیادہ آؤٹ پٹ 5500RPMs پر 178hp اور 4500RPMsپر 265Nm کا ٹارک ہے۔ کمپنی دو گیئر ٹرانسمیشنز پیش کرتی ہے، ایک 6-اسپیڈ مینوئل ہے اور دوسری میں FWD ڈرائیو ٹرین کے ساتھ 7-اسپیڈ DCT۔

اگلے حصے میں آپ کو ایک بڑی شش پہلو (hexagonal) گرِل نظر آئے گی جسے افقی پٹیوں کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ یہ پٹیاں نیچے کی طرف بائیں سے دائیں جانب پھیلی ہوئی ہیں۔ گاڑی کی ہیڈ لائٹس کافی تیز اور ہموار ہیں جن میں LEDs نصب ہیں۔ ہیڈ لائٹس کا اندرونی اسٹرکچر کافی سادہ سا ہے۔

یہ گاڑی ڈرائیور، پسنجر، فرنٹ، ریئر اور سائیڈ ایئر بیگز کے ساتھ آتی ہے۔ دیگر سیفٹی فیچرز میں ABS + EBD، بریک اسسٹ، پینورامک کیمرا، ٹریکشن کنٹرول اور ہل اسٹارٹ اسسٹ شامل ہیں جو اس گاڑی کو کافی محفوظ بناتے ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.