سپر پاور ڈیلکس 70 سی سی – ایک ماہر کی نظر سے
آج ہم سپر پاور ڈیلکس 70cc موٹر سائیکل کا ایک ماہر کی نظر سے ریویو لے کر حاضر ہوئے ہیں۔ ویسے تو یہ موٹر سائیکل 70cc ہے لیکن اس کی شکل و صورت اور باڈی پارٹس پاکستان میں ملنے والی 125cc یا 110cc موٹر سائیکل کی طرح ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ ریویو شروع کرنے سے پہلے ہم تمام پاک ویلرز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سفر کے دوران ہمیشہ ہیلمٹ استعمال کریں، موٹر سائیکل کے سائیڈ ویو مررز کبھی نہ نکالیں کیونکہ یہ آپ کی حفاظت کے لیے ہی ہیں۔
کمپنی نے 70cc موٹر سائیکل میں زیادہ سے زیادہ فیچرز دینے کی کوشش کی ہے، جو عموماً پریمیم موٹر سائیکلوں میں آتے ہیں۔
موٹر سائیکل کی باڈی اور اسٹائلنگ:
مینوفیکچرر نے اس موٹر سائیکل کو ذرا بھاری بھرکم لُک دیا ہے۔ فرنٹ پر اس کا سب سے نمایاں حصہ پلاسٹک سے بنی ہیڈ لائٹ اور اس کا کوَر ہے، جو اسے روایتی 70cc موٹر سائیکل سے ذرا مختلف صورت دیتا ہے۔ فرنٹ مڈ گارڈ بھی پلاسٹک سے بنا ہے، جبکہ فرنٹ شاکس بغیر کروم کوَر کے ہیں۔
انڈی کیٹرز ایروڈائنامک ڈیزائن اور رات کے وقت زبردست visibility کے ساتھ کافی انوکھے ہے۔ ٹنکی کی طرف آئیں تو آپ کو اس پر دو شولڈرز نظر آئیں گے، جبکہ اس کا گیس کیپ ہونڈا CG125 جیسا ہے۔ پٹرول ٹینک کا ڈیزائن آپ کو ٹانگوں کی اچھی گرپ کے ساتھ بیٹھنے کی آرام دہ پوزیشن دیتا ہے، جو لمبے سفر کے لیے زبردست ہے۔
ریئر:
کمپنی نے موٹر سائیکل دو رنگوں میں پیش کی ہے، سیاہ اور لال۔ اس کے علاوہ اسٹیکر ڈیزائل ٹرنک سے شروع ہوتا ہے اور پچھلے حصے تک جاتا ہے۔ کرسٹل ہیڈ لائٹ، رفلیکٹر، انڈی کیٹرز اور پلاسٹک سیٹ کوَر کے ساتھ ریئر میں رعب دار ڈیزائن بھی واضح ہے۔ پچھلا مڈ گارڈ بھی بلیک میٹ کلر میں پلاسٹک سے بنا ہوا ہے۔
پلاسٹک پارٹس کا استعمال:
فرنٹ اور ریئر مڈ گارڈز سمیت موٹر سائیکل کے بیشتر پارٹس پلاسٹک کے ہیں۔ کمپنی نے یہ قدم اس کا مجموعی وزن کم کرنے کے لیے اٹھایا ہے۔ عام طور پر موٹر سائیکل کروم فنش رکھنے والے دھاتی مڈ گارڈز رکھتی ہیں، البتہ اس سے موٹر سائیکل کا وزن کچھ بڑھ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ان مڈ گارڈز کی مینٹی نینس بھی آسان ہے کیونکہ انہیں دھونا آسان ہوتا ہے۔
انجن:
اس موٹر سائیکل کے انجن کا سب سے اہم حصہ اس کا الیکٹرک سیلف اسٹارٹ موٹر ہے، جو ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی ہر موٹر سائیکل میں ہونا چاہیے۔ ہم نے پہلے ہی بتایا تھا کہ اس موٹر سائیکل کو بنانے والا ادارہ کوَر کے نیچے موجود پارٹس کے معیار پر کام کرتا ہے۔ انجن کا لے آؤٹ بالکل جاپانی 70cc موٹر سائیکلوں جیسا ہے۔
موٹر سائیکل کا معیار بہترین ہے یہاں تک کہ سرد موسم میں بھی۔ الیکٹرک سیلف اسٹارٹ کی وجہ سے موٹر سائیکل سردیوں کی صبح میں بھی بغیر کسی مسئلے کے اسٹارٹ ہو جاتی ہے۔
کاربوریٹر کی طرف آئیں تو آپ دیکھیں گے کہ اس کا ڈیزائن الیکٹرک سیلف اسٹارٹ کو جگہ دینے کے لیے ذرا تبدیل کیا گیا ہے۔ ایئر ان ٹیک، کاربوریٹر اور ایئر ان لیٹ پائپ کی جگہ ذرا مختلف ہے، البتہ اس سے موٹر سائیکل کی کارکردگی پر کچھ فرق نہیں پڑتا۔ ان موڈیفکیشنز کے باوجود اس موٹر سائیکل کا ایوریج 60 کلومیٹرز فی لیٹر ہے۔
ایگزاسٹ، کک اسٹارٹ اور بریک لیور:
موٹر سائیکل کے ایگزاسٹ کی شکل اور ڈیزائن بھی مختلف ہے کیونکہ کمپنی نے 125cc کی شکل کا ایگزاسٹ لگایا ہے۔ یہ موٹر سائیکل کو نیا ساؤنڈ اور سائیڈ پروفائل دیتا ہے۔
اس موٹر سائیکل میں ایک اور بڑی تبدیلی اس کا کِک اسٹارٹ اور ریئر بریک لیوَر ہے۔ عام طور پر 70cc موٹر سائیکلوں میں کرومڈ کِک اسٹارٹ اور بریک لیور ہوتا ہے، لیکن اس میں سلَور پینٹ کوٹڈ پارٹس ہیں۔ یہ انہیں پائیدار اور مینٹین رکھنے میں آسان بناتا ہے۔
پہیے:
لوکل مارکیٹ میں موجود ہائی-اینڈ پریمیم موٹر سائیکلوں کی طرح کمپنی نے اس میں الائے ویلز لگائے ہیں۔ ان ویلز کا سائز 17 انچ ہے۔ اس کے علاوہ فرنٹ ٹائر کا سائز 2.25/17 ہے، جبکہ ریئر ٹائر 2.50/17 ہے۔ دونوں ریئر اور فرنٹ بریکس ڈرم ہیں پالش کی گئی پلیٹس کے ساتھ۔
سیٹ:
سیٹ میں کافی گدّی لگائی گئی ہے، جو اسے بہت آرام دہ بناتی ہے۔ اس کے علاوہ موٹر سائیکل چلانے والے اور پیچھے بیٹھے فرد کے درمیان گدّی میں ایک خم دیا گیا ہے، جو موٹر سائیکل کی اسٹیبلٹی اور سیپریشن کو بڑھاتا ہے۔
سسپنشن:
موٹر سائیکل ڈوئل ریئر شاک سیٹ اپ رکھتی ہے، جو اسٹیبلٹی اور ہمواریت کو بڑھاتا ہے۔ یہ سسپنشن گڑھوں اور اسپیڈ بریکرز کے لیے بہترین ہے۔
مین انسٹرومنٹ کلسٹر:
موٹر سائیکل ڈجیٹل کلسٹر رکھتی ہے۔ بائیں جانب آپ کو فیول گیج ملے گا، درمیان میں ڈجیٹل اسپیڈومیٹر ہے اور دائیں جانب 4-اسپیڈ ٹرانسمیشن انفارمیشن اور ٹائم انڈی کیشن ہے۔
اس کے علاوہ اس میں سائیڈ انڈی کیٹرز اور ہیڈ لائٹس کی انڈی کیشن بھی ہے۔ موٹر سائیکل کا ہینڈل بار بھی آرام دہ سفر کے لیے اوپر کیا گیا ہے۔
موٹر سائیکل کی گرپ:
آپ کو دائیں جانب سیلف اسٹارٹ اور ہیڈ لائٹس بٹن ملیں گے۔ جبکہ بائیں طرف ٹرن سگنلز، ہارن اور ہائی/لو ہیڈ لائٹ کے سوئچ ہوں گے۔
مینٹی نینس:
اس کی ماہانہ مینٹی نینس میں آئل چینلج اور ڈسپوزیبل ایئر فلٹر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کمپنی 6,000 کلومیٹرز یا 6 مہینوں کی وارنٹی بھی دیتی ہے۔
اگر آپ دوسرے موٹر سائیکلوں کی خصوصیات اور تفصیلات جاننا چاہتے ہیں تو پاک ویلز کے بائیکس سیکشن میں جائیں۔