ٹویوٹا بھارت میں یارِس پر ڈسکاؤنٹ دیتا ہوا، پاکستان میں قیمت بڑھا دی

0 1,616

T

ٹویوٹا بھارت میں جون کے مہینے میں اپنی نئی سیڈان کار یارِس اور دوسرے ماڈلز پر ڈسکاؤنٹ یعنی رعایت دے رہا ہے۔ کمپنی ملک میں ایسے ہی ڈسکاؤنٹس اور دوسری آفرز دے کر اپنی سیلز بڑھانے کی امید رکھتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹویوٹا 72,500 بھارتی روپے (1.58 لاکھ پاکستانی روپے) تک کی رعایت اور زرِ تلافی ادا کر رہا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ کسٹمرز 20,000 بھارتی روپے (43,700 پاکستانی روپے) تک کا نقد ڈسکاؤنٹ حاصل کر سکتے ہیں، ساتھ ہی 20,000 بھارتی روپے (43,700 پاکستانی روپے) کا زرِ تلافی ایکسچینج بونس کی حیثیت سے حاصل کر سکتے ہیں۔ کمپنی COVID-19 کے خلاف کام کرنے والے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے لیے 32,500 بھارتی روپے (71,000 پاکستانی روپے) تک کا خصوصی ڈسکاؤنٹ پیش کر رہی ہے۔

بھارت میں فروخت میں کمی:

مئی 2018ء میں اپنی لانچنگ سے لے کر فروری 2020ء تک ٹویوٹا نے ملک میں صرف 15,009 گاڑیاں فروخت کی ہیں، اوسطاً 682 کاریں ماہانہ۔ اس کے مقابلے میں ہیونڈائی ورنا، سوزوکی سیاز اور ہونڈا سٹی نے اوسطاً 3,000 یونٹس ماہانہ فروخت کیے ہیں۔ ٹویوٹا بھارتی مارکیٹ میں یارِس کو آگے بڑھانے کے لیے ایک فلِیٹ ورژن لانچ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ امید ہے کہ نیا ورژن بھارت میں یارِس کی فروخت میں اضافہ کرے گا۔

پاکستان میں قیمتوں میں اضافہ:

اس کے مقابلے میں ٹویوٹا نے پاکستان میں یارِس کی قیمتوں میں 1,50,000 روپے تک کا اضافہ کیا ہے۔ یہ گاڑی مارچ 2020ء میں پاکستان میں لانچ کی گئی تھی لیکن کروناوائرس کی وباء اور ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس کی فروخت مکمل طور پر رک گئی۔ فروخت صفر ہونے کے باوجود کمپنی نے کسٹمرز کے لیے قیمت بڑھا دی۔

پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) کے مطابق ٹویوٹا نے اپریل میں کوئی یارِس فروخت نہیں کی، جبکہ مئی میں صرف 167 یونٹس فروخت ہوئے۔ لیکن گاڑی کی فروخت جون میں بڑھنے کی امید ہے، کیونکہ حکومت نے پابندیوں کو نرم کر دیا ہے اور لاک ڈاؤن اٹھا لیا ہے۔

کمپیریزن:

اس سے پہلے پاک ویلز نے پاکستان اور بھارت کی یارِس کا کمپیریزن یعنی تقابل کیا تھا۔ ہم نے ایکسٹیریئر، انٹیریئر، سیفٹی اور پاور فیچرز پر تفصیل سے بات کی تھی۔ یہ اس کمپیریزن کا چارٹ ہے:

Pakistan-India-Yaris

اس خبر پر آپ کی رائے کیا ہے، ہمیں کمنٹس سیکشن میں ضرور بتائیں۔

آٹو انڈسٹری کی مزید خبروں کے لیے اور آرٹیکلز اور کاروں کے ریویوز کے لیے PakWheels.com پر آتے رہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.