ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی (IMC) نے مارچ 2022 میں 7132 کاروں کی فروخت کے ساتھ اب تک کی سب سے زیادہ فروخت کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ خیال رہے کہ ٹویوٹا کا آخری ریکارڈ اکتوبر 2021 میں 7001 کاروں کی فروخت کا تھا۔
ٹویوٹا پاکستان کا سوشل میڈیا اپنی اس بڑی کامیابی کا جشن مناتے ہوئے کہنا ہے کہ انڈس موٹر کمپنی کو فخر ہے کہ اس نے 7132 گاڑیاں فروخت کر کے ایک بار پھر نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ جو صرف عوام کے اعتماد اور یقین کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ کمپنی نے مزید کہا کہ ہم اپنے تمام صارفین کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ٹویوٹا پر مسلسل اعتماد اور وفاداری برقرار رکھی۔
7132 یونٹس میں سے کرولا، یارِس، فارچیونر اور ہائی لکس کے کتنے یونٹس انفرادی طور پر فروخت ہوئے؟ ہمیں PAMA کی ماہانہ سیلز رپورٹ چند دنوں میں مل جائے گی۔ چونکہ ٹویوٹا اب اپنی گاڑیوں کے ماڈلز کی انفرادی فروخت کو ظاہر نہیں کرتا ہے، اسی لیے یہ اندازہ لگانا تھوڑا مشکل کام ہے۔ رپورٹ میں ہم صرف یارس + کرولا اور فارچیونر + ہائی لکس کی مشترکہ فروخت دیکھ سکتے ہیں۔ لیکن کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ٹویوٹا کے کس ماڈل کی سب سے زیادہ فروخت ہوئی؟ کرولا یا یارِس؟
ٹویوٹا کار کی قیمتیں
یہ کافی دلچسپ ہے کہ گاڑیوں کی قیمتوں میں یکے بعد دیگرے اضافے کے دوران بھی ٹویوٹا کی ریکارڈ سیل دیکھنے کو ملتی ہے۔ گاڑیوں کی قیمتیں پاکستان میں اب تک کی بلند ترین سطح پر ہیں۔ اگر ہم ٹویوٹا گاڑیوں کی قیمتوں کی بات کریں تو ٹویوٹا کرولا کی قیمت فی الحال 37.5 سے 46.9 لاکھ، ٹویوٹا یارس 29 سے 35 لاکھ، ٹویوٹا فارچیونر 95 سے 121 لاکھ اور ٹویوٹا ہائی لکس 70.6 سے 93.2 لاکھ روپے ہے۔ واضح رہے کہ یہ اب تک کی سب سے زیادہ قیمتیں ہیں۔
حیرت ہے کہ 7 ہزار سے زیادہ لوگ اتنی زیادہ قیمتوں پر ان گاڑیوں کو خریدنے میں کیسے کامیاب ہوئے؟
کیا آپ ٹویوٹا کے خریداروں یا مداحوں میں سے ایک ہیں؟ کیا آپ کے خاندان اور دوستوں میں سے کسی نے حال ہی میں ٹویوٹا گاڑی خریدی ہے؟ 1983 کے بعد سے ٹویوٹا کے ریکارڈ توڑنے والی فروخت کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹ سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔