ٹویوٹا یارِس جی ایل آئی ایم ٹی بمقابلہ ہونڈا سٹی آئی-وی ٹیک 1.3 ایم ٹی: ایک مختصر تقابل!
ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی (IMC) نے نئی یارِس سیڈان کی بکنگز شروع کر دی ہیں کیونکہ اس کی لانچنگ اب محض چند دن کے فاصلے پر ہے۔
ٹویوٹا یارِس کا پاکستان میں شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے کہ جو ممکنہ طور پر پاکستان میں ٹویوٹا کرولا کے مشہور 1.3 لیٹر ویرینٹ کی جگہ لے گی۔ نئی یارِس اس شعبے میں ایک زبردست اضافہ ہے کہ جو پاکستان میں ہونڈا سٹی اور سوزوکی سیاز کا مقابلہ کرے گی۔ اس بلاگ میں ہم یارِس کے بنیادی ویرینٹ یعنی GLi 1.3L (1329cc) MT کا تقابل ہونڈا سٹی i-VTEC 1.3L (1399cc) MT سے کریں گے۔
آئیے دیکھتے ہیں کہ یہ دونوں کاریں مارکیٹ میں اپنے صارفین کو کیا کچھ دیتی ہیں۔
انجن اور کارکردگی
ٹویوٹا یارِس 4-سلنڈر اِن-لائن 16 والو DOHC مع VVT-I 1329cc 1NR-FE انجن سے لیس ہے جو sequential multi-port fuel injection یعنی SFI سسٹم رکھتا ہے۔ یہ 6000 RPM پر زیادہ سے زیادہ 98 hp اور 4200 RPM پر 123 Nm کا زیادہ سے زیادہ ٹارک پیدا کر سکتا ہے۔ یارِس 5-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن سے لیس ہے۔
دوسری جانب ہونڈا سٹی 16-والو 4-سلنڈر i-VTEC 1339cc انجن رکھتی ہے جو الیکٹرانک فیول انجکشن (EFI) سسٹم کا حامل ہے۔ یہ 6000 rpm پر زیادہ سے زیادہ 100 hp اور 129 Nm کا ٹارک پیدا کرتا ہے۔ یہ کار ایک 5-اسپیڈ فارورڈ مینوئل ٹرانسمیشن سے لیس ہے۔
بریکنگ اور سسپنشن:
ٹویوٹا یارِس کے اگلے پہیوں میں وینٹی لیٹڈ ڈِسک بریکس اور پچھلے حصے میں ڈرم بریکس ہیں۔ بہترین بریکنگ تجربے کے لیے کمپنی نے بریک اسسٹ (AB) بھی فراہم کیا ہے۔ یارِس کا فرنٹ سسپنشن میک فرسٹ اسٹرٹ سے لیس ہے، جبکہ پچھلا سسپنشن ٹورشن بِیم کا حامل ہے۔
ہونڈا سٹی اگلے پہیوں میں ڈسک بریکنگ سسٹم کے ساتھ آتی ہے جبکہ پچھلے حصے میں ڈرم بریکس سے لیس ہے۔ سٹی کا سسپنشن اگلے حصے میں ایک میک فرسٹ اسٹرٹ سسپنشن مع اسٹیبلائزر ہے جبکہ پچھلا حصہ ٹورشن بیم مع اسٹیبلائزر رکھتا ہے۔
پیمائش اور گنجائش:
یارِس کی لمبائی اور چوڑائی بالترتیب 4425 ملی میٹر اور 1730 ملی میٹر ہے۔ اونچائی کے معاملے میں یہ کار 1475 ملی میٹر اونچی ہے۔ ٹویوٹا یارِس کا ویل بَیس اور کم از کم ٹرننگ ریڈیئس 2250 ملی میٹر اور 5.1 میٹر ہیں۔ لگیج کمپارٹمنٹ 476 لیٹر کی گنجائش رکھتا ہے جبکہ فیول ٹینک 42 لیٹر تک ایندھن محفوظ رکھ سکتا ہے۔
اس کے مقابلے میں ہونڈا سٹی 4395 ملی میٹر کی لمبائی رکھتی ہے جبکہ اس کار کی چوڑائی اور اونچائی بالترتیب 1695 ملی میٹر اور 1480 ملی میٹر ہیں۔ ہونڈا سٹی کا وِیل بَیس 2550 ملی میٹر ہے جبکہ گراؤنڈ کلیئرنس 160 ملی میٹر ہے۔ سٹی کا ٹرننگ ریڈیئس 5.3 میٹرز ہے اور یہ 42 لیٹرز کے فیول ٹینک سے لیس ہے۔ ہونڈا سٹی 506 لیٹر کے لگیج ٹرنک کے ساتھ آتی ہے۔
ایکسٹیریئر:
ٹویوٹا یارِس باہر سے ایک اسٹائلش اور خوبصورت گاڑی ہے۔ اگلے حصے میں یہ ایک 4-بیم ہیلوجن لیمپ ہیڈلائٹ رکھتی ہے جبکہ اس ویریئنٹ میں ڈے ٹائم رننگ لیمپس نہیں ہیں۔ یہ ایک فرنٹ ریڈی ایٹر گرِل رکھتی ہے۔ یارِس کے اس ویرینٹ میں کوئی فوگ لیمپ نہیں ہے۔ اس میں دروازوں کے بیرونی ہینڈلز باڈی کی رنگت کے ہی ہیں اور سائیڈ وِیو مررز کے اندر سائیڈ ٹرن سگنلز بھی لگے ہوئے ہیں۔ وِنڈ شیلڈ سبز رنگ کی تہہ رکھتی ہے اور فرنٹ وِنڈ اسکرین intermittent وائپرز کی حامل ہے۔ پچھلے حصے میں ایک شارٹ پول انٹینا ہے۔ اس کے نیچے ریئر کمبی نیشن لیمپس کے درمیان ایک ریئر کروم گارنِش ہے۔ خوبصورت شکل و صورت کے لیے آٹومیکر نے ریئر لیمپس میں LED لائن گائیڈ اور ریئر بمپر کے نچلے حصے پر ایک رفلیکس رفلیکٹر دیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے اسٹینڈرڈ ٹائر سائز 185/60 R15 دیا گیا ہے اسٹیل وِیلز اور فُل ویل کیپس کے ساتھ۔
2009ء میں لانچ کے بعد سے اب تک ہونڈا سٹی کے ایکسٹیریئر میں بہت کم تبدیلیاں آئی ہیں۔ اس وقت سٹی کا جدید ترین فیس لفٹ ماڈل کروم اور بلیک فرنٹ ریڈی ایٹر گرِل اور باڈی کی رنگت کے بمپرز کے ساتھ آتا ہے۔ سیڈان میں ملٹی رفلیکٹنگ کرسٹل ہیڈلائٹس ہیں آپشنل فوگ لیمپس کے ساتھ۔ ہونڈا سٹی اگلے حصے میں intermittent وِنڈ شیلڈ وائپرز رکھتی ہے۔ اس میں باڈی کی رنگت کے مَڈ فلیپس اور بیرونی ڈور ہینڈلز بھی ہیں۔ سائیڈ وِیو مررز ٹرن سگنل کے ساتھ ہیں۔ پچھلے حصے میں یہ ملٹی رفلیکٹنگ ٹیل لائٹس رکھتی ہے۔ چھت کے پچھلے حصے میں کمپنی کی جانب سے ایک مائیکرو انٹینا لگایا گیا ہے۔ فیول لِڈ اوپنر ایک پش اوپن فیچر رکھتا ہے، اور ایک ایگزاسٹ پائپ فنشر بھی کمپنی کی جانب سے لگایا گیا ہے۔
انٹیریئر:
یارِس کا انٹیریئر کشادہ اور اسٹائل میں حیرت انگیز لگتا ہے۔ اس کی کپڑے کی نشستیں ivory رنگ کی ہے جو دو رنگوں کے انٹیریئر میں خوب جچتی ہیں۔ یارِس کے انٹیریئر کی دیگر اہم خصوصیات یہ ہیں:
- مینوئلی کنٹرولڈ ایئر کنڈیشنر + ہیٹر
- ملٹی انفارمیشن ڈسپلے
- بیرونی درجہ حرارت کا ڈسپلے
- اینالوگ اسپیڈومیٹر
- ٹیکومیٹر
- ریموٹ ٹرنک اوپنر
- 3-اسپوک ٹِلٹ-ایڈجسٹ ایبل اسٹیئرنگ وِیل
- پیچھے 3 الگ الگ ہیڈ ریسٹس
- روشن اِنٹری سسٹم
- پاور وِنڈوز
- Ivory رنگت کا انٹیریئر
- کپڑے سے بنی ڈور ٹرِم ornament
- اسٹینڈرڈ گیئر شفٹ لیور
- رنگین اِن سائیڈ ڈور ہینڈلز
- فلور میٹس
- سن وائزرز
- فرنٹ پرسنل اور رُوم لیمپ
- Vanity آئینہ (ڈرائیور + مسافر)
- سینٹر کونسول باکس
- 12V پاور آؤٹ لیٹ
- ڈجیٹل کلاک
دوسری جانب ہونڈی سٹی دو رنگوں کا انٹیریئر رکھتی ہے جو صارفین کے آرام اور سہولت کے لیے متعدد فیچرز پیش کرتا ہے۔ ان میں سے چند یہ ہیں:
- الیکٹرانک پاور اسٹیئرنگ (EPS)
- 3-اسپوک سلوَر پینل اسٹیئرنگ ویل مع ٹِلٹ ایڈجسٹمنٹ فیچرز
- خاکی رنگت کا انٹیریئر
- الیکٹریکلی ایڈجسٹ ایبل سائیڈ مررز
- پاور وِنڈوز
- پاور ڈور لاکس
- ٹیکو میٹر
- فیول کنزمپشن ڈسپلے
- کی لَیس انٹری
- ڈے/نائٹ مرر
- سن وائزر vanity مرر کے ساتھ
- مینوئل کنٹرولڈ ایئر کنڈیشننگ اور ہیٹنگ سسٹم
- ریئر اسکرین ڈی فوگر
- کپڑے کی سیٹیں
- پچھلی سیٹوں میں آرم ریسٹ کپ ہولڈر کے ساتھ
- پچھلی سیٹوں پر ہیڈ ریسٹ
- فرنٹ کونسول باکس آرم ریسٹ کے ساتھ
- ایش ٹرے
- ٹرنک لائٹ
سیفٹی اور سکیورٹی:
1329cc کی ٹویوٹا یارِس کی بہترین چیز اس کے سیفٹی اور سکیورٹی فیچرز ہیں، جو مارکیٹ میں موجود دیگر مقابل گاڑیوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں۔ یارِس کے تمام 6 ویریئنٹس ایک جیسے اسٹینڈرڈ سیفٹی اور سکیورٹی فیچرز رکھتے ہیں۔ آئیے ان پر ایک نظر ڈالتے ہیں:
- سینٹرل ڈور لاکنگ
- ABS+EBD
- SRS ایئربیگز (ڈرائیور + مسافر)
- کِی ریمائنڈر وارننگ
- ہِل-اسٹارٹ اسسٹ سسٹم
- وہیکل اسٹیبلٹی کنٹرول (VSC) مع ٹریکشن کنٹرول
- فل آٹو کَٹ
- اگلی نشستیں 3-پوائنٹ ELR پری-ٹینشنر اور فورس لمِٹَر سیٹ بیلٹس کے ساتھ
- پچھلے حصے میں 3-پوائنٹ ELR کے ساتھ 3 سیٹ بیلٹس
- ISOFIX چائلڈ سیٹ اینکرز
- چوری سے بچانے کے لیے سسٹم اموبیلائزر کے ساتھ
- لائٹ ریمائنڈر وارننگ
- ہائی ماؤنٹ اسٹاپ لیمپ
ہونڈا سٹی 1.3 لیٹر i-VTEC MT محض چند سکیورٹی اور سیفٹی فیچرز کے ساتھ آتی ہے جیسا کہ یہ:
- اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (ABD) بریک اسسٹ کے ساتھ
- اموبیلائزر
- ڈور اور ٹرنک اوپن وارننگ
- کی الارم
- ہائی ماؤنٹ اسٹاپ لیمپ
- فرنٹ اور ریئر سیٹ بیلٹ
- ایڈجسٹ ایبل فرنٹ شولڈر اینکرز
- ڈور بِیمز
- کرمپل زونز
- فیول کنزمپشن وارننگ
واضح رہے کہ ہونڈا سٹی کے 6 ویرینٹس میں سے کسی میں ایئر بیگز نہیں ہیں۔
انٹرٹینمنٹ فیچرز:
آٹومیکر نے یارِس میں 3 لائنز LCD ڈسپلے کے ساتھ ایک اِن-ڈیش آڈیو سسٹم فراہم کیا ہے۔ یہ جدید بلوٹوتھ کا کنیکٹیوِٹی فیچرز بھی پیش کرتا ہے کہ جس میں 2 فونز، ہینڈز فری اور 5 فونز تک سے زبرست میوزک اسٹریمنگ شامل ہے۔ یہ MP3، CD پلیئر اور ریڈیو کے ساتھ ساتھ USB اور AUX کنیکٹیوِٹی فیچرز بھی رکھتی ہے۔ آٹو مینوفیکچرر کی جانب سے گاڑی میں 2 اسپیکرز دیے گئے ہیں۔
ہونڈا سٹی بھی بنیادی انٹرٹینمنٹ فیچرز کے ساتھ آتی ہے۔ یہ FM ریڈیو، AUX اور USB کنیکٹیوٹی کے ساتھ نئے انٹیگریٹڈ ٹیونر سسٹم سے لیس ہے۔ انفوٹینمنٹ سسٹم میں بطور اسٹینڈرڈ اگلے دروازوں میں 2 اسپیکرز فراہم کیے گئے ہیں۔ پیچھے اسپیکرز کی جگہ بھی دی گئی ہے، لیکن یہ ایک آپشنل فیچر ہے۔
قیمت:
قیمت کے معاملے میں ٹویوٹا یارِس ہونڈا سٹی کے تقریباً برابر کھڑی ہے، آپ خود دیکھ سکتے ہیں:
- ٹویوٹا یارِس GLi 1.3 MT: قیمت 23,49,000 روپے (تعارفی قیمت)
- ہونڈا سٹی i-VTEC 1.3L (1339cc) MT: قیمت 23,29,000 روپے
ٹویوٹا یارِس اور دونوں تقریباً ایک جتنی قیمت پر آتی ہیں، جو ان کے درمیان مقابلہ کو مزید بڑھائے گا اور صارفین کو انتخاب کے لیے مزید مواقع دے گا۔ بہرحال، نئی سیڈان مقامی مارکیٹ میں بہت کچھ پیش کرتی ہے، لیکن وقت ہی بتائے گا کہ یہ لمبے عرصے میں مشہورِ زمانہ 1.3L کرولا کی جگہ پوری طرح لے سکتی ہے یا نہیں۔
Click to view the complete specifications and features of Toyota Yaris GLi 1.3 MT
Click to view the complete specifications and features of Honda City I-VTEC 1.3 MT
نئی یارِس کے بارے میں آپ کے کیا خیالات ہیں؟ اپنی قیمتی رائے نیچے تبصروں میں پیش کیجیے اور ٹویوٹا یارِس کے مزید ایسے ہی تقابل کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیے۔