یونائیٹڈ الفا بمقابلہ سوزوکی ویگن آر – ایک کمپیریزن

0 3,390

یونائیٹڈ الفا پاکستان میں اکانمی کارز کے سیگمنٹ میں نیا اضافہ ہے۔ کمپنی نے یہ ہیچ بیک 2 جنوری
کو لانچ کی، جو اسے 2021 میں لانچ ہونے والی پہلی گاڑی بناتا ہے۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ یونائیٹڈ
الفا چیری QQ کا تبدیل شدہ نام ہے، جو پاکستان میں ‏2004-05 میں آئی تھی لیکن چند سالوں بعد
ختم ہو گئی۔
یہ ریلیز ہونے والی گاڑی چیری QQ کا فیس لفٹ ہے، جو 2010 کی دہائی کی شروعات میں
انٹرنیشنل مارکیٹ میں آیا تھا۔ الفا کے اہم مقابل کِیا پکانٹو، سوزوکی کلٹس، سوزوکی ویگن آر اور
سوزوکی آلٹو ہیں۔
اس تحریر میں ہم الفا کا سوزوکی ویگن آر کے ساتھ مختلف کمپیریزن یعنی تقابل پیش کریں گے۔ تو
کسی انتظار کے بغیر چلتے ہیں اس تقابل کی جانب۔

انجن اور ٹرانسمیشن:

یونائیٹڈ الفا 993cc انجن کے ساتھ آتی ہے جو 68hp اور 93Nm ٹارک پیدا کرتا ہے، جبکہ ویگن
998cc کا انجن رکھتی ہے، جو 67hp اور 90Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ کمپیریزن ظاہر کرتا ہے کہ
گو کہ الفا کم cc رکھتی ہے لیکن زیادہ hp اور زیادہ ٹارک پیدا کرتی ہے۔
جبکہ دونوں گاڑیاں 5-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن رکھتی ہیں، جو اس حوالے سے انہیں برابر کی گاڑی
بناتا ہے۔

ایئر بیگز:

ویگن آر اور الفا دونوں ایئر بیگز کے ساتھ نہیں آتیں، جو ان ہیچ بیکس کو غیر محفوظ بناتا ہے۔ دونوں
سوزوکی اور یونائیٹڈ کو اپنی گاڑیوں میں یہ ضروری فیچر پیش کرنا چاہیے کیونکہ یہ بنیادی سیفٹی
ٹول ہے، جو ہر گاڑی میں ہونا چاہیے۔

الائے ویلز:

یونائیٹڈ الفا اور ویگن آر دونوں الائے ویلز رکھتی ہیں، جو اس کیٹیگری میں ایک کارآمد فیچر ہے
کیونکہ الائے رمز ڈرائیونگ کے تجربے کو ہموار اور محفوظ تر بناتے ہیں۔

فوگ لیمپس:

یونائیٹڈ موٹرز اپنی جدید ریلیز میں فوگ لیمپس پیش کر رہا ہے؛ البتہ پاک سوزوکی نے ویگن آر میں
لیمپس انسٹال نہیں کیے۔ اس کا مطلب ہے کہ دھند میں الفا کو چلانا سوزوکی کی ہیچ بیک سے زیادہ
آسان ہوگا۔

پاور اسٹیئرنگ اور پاور ونڈوز:

دونوں گاڑیاں پاور اسٹیئرنگ فیچر رکھتی ہیں، جس کا مطلب ہے کہ ان کی نقل و حرکت آسان ہے۔
اور اگر ہم پاور ونڈوز کی طرف آئیں تو ہمیں پتہ چلے گا کہ الفا کی تمام کھڑکیاں پاورڈ ہیں جبکہ
ویگن آر یہ فیچر صرف آگے کی کھڑکیوں میں دیتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ الفا کو اپنی مقابل گاڑی
پر واضح برتری حاصل ہے۔

ریئر وائپر:

یونائیٹڈ نے اپنی گاڑی میں ریئر وائپر بھی لگا رکھا ہے جبکہ ویگن آر اس سہولت کے بغیر آتی ہے۔
گو کہ یہ ایک چھوٹا سا ٹول ہے لیکن ریئڑ وائپر ایک کارآمد اور مؤثر چیز ہے خاص طور پر بارش
کے موسم میں کیونکہ اس سے ڈرائیونگ کہیں محفوظ اور آرام دہ ہو جاتی ہے۔ اس لیے یہ یونائیٹڈ
موٹرز کا دیا گیا بہترین فیچر ہے۔

ریئر کیمرا:

یہ یونائیٹڈ موٹرز کی جانب سے پیش کیا گیا ایک اور دلچسپ فیچر ہے، کیونکہ اس سے ڈرائیور کے
لیے گاڑی کی پارکنگ اور ریورسنگ بہت آسان ہو جاتی ہے۔ جبکہ سوزوکی نے اس ہیچ بیک میں
کیمرا بھی نہیں لگا رکھا۔ ریئر کیمرا چند سال پہلے تک لوکل مینوفیکچررز کی جانب سے دیا جانے
والا فیچر نہیں تھا؛ لیکن نئے ادارے اپنی گاڑیوں میں یہ فیچر پیش کر رہے ہیں، جو کہ بلاشبہ ایک
زبردست چیز ہے۔

ملٹی میڈیا اسکرین:

یونائیٹڈ الفا اپنے ڈیش بورڈ پر 10-انچ ملٹی میڈیا اسکرین کے ساتھ آتی ہے، جو بلوٹوتھ کنیکٹیوٹی،
ریڈیو اور آڈیو دیتا ہے۔ جبکہ ویگن آر میں انفوٹینمنٹ سسٹم نہیں ہے جبکہ یہ روایتی آڈیو سسٹم کے
ساتھ آتی ہے۔ یہ نئی آنے والی گاڑی کو ویگن آر پر واضح برتری دیتا ہے۔

قیمت:

یونائیٹڈ نے الفا 13,95,000 روپے کی قیمت پر لانچ کی ہے جبکہ ویگن آر کی قیمت 17,30,000
روپے ہے جو الفا کو ویگن آر کے مقابلے میں تقریباً 3,50,000 روپے سستا بناتا ہے، جو بلاشبہ
مقامی صارفین کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔

Alpha Vs. Wagon R 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.