کار موڈیفیکیشنز: گاڑی کی حفاظت اور سفر آسان بنانے کے لیے 4 تجاویز

1 455

گاڑیوں میں من مانی تبدیلیوں، جسے عرف عام میں کار موڈیفکیشن (car modifications) کہا جاتا ہے، کا رواج خاصہ پرانا ہے۔ البتہ اس رواج نے اس وقت زور پکڑا کہ جب انگریزی فلم فاسٹ اینڈ فیوریئس کے سلسلہ کا آغاز ہوا۔ اس کے بعد مداحوں نے اپنی گاڑیوں میں کئی ایک تبدیلیاں کیں جن میں سی این جی گاڑیوں میں مہنگے ایئرفلٹرز بھی شامل تھے۔ بہرحال، مجھے یا کسی اور کو حق پہنچتا کہ آپ کو بتائے گاڑی میں تبدیلیوں سے متعلق بتائے کہ یہ چیز لگاؤ یا اس میں سے یہ چیز نکالو، یہ تو تمام تر گاڑی کے مالک کی اپنی پسند ہے کہ وہ اسے کس طرح خوبصورت اور منفرد بنانا چاہتا ہے۔ لہٰذا کسی کی باتوں میں نہ آئیں اور جو چاہیں کریں۔

لیکن اگر آپ اپنی گاڑی پر قیمتی پیسے خرچ کر ہی رہے تو کیا ہی اچھا ہو کہ ایسی چیزیں شامل کرنے سے متعلق بھی سوچیں جن سے آپ کی گاڑی کی عمر لمبی ہوسکے اور آپ اس میں سفر کرتے ہوئے پہلے سے زیادہ بہتر محسوس کرسکیں۔ اسی حوالے سے ہم اپنے قارئین کو چار تجاویز دے رہے ہیں۔

گاڑی کے رنگ پر حفاظتی تہ چڑھوائیں

میرے خیال سے ہر گاڑی کے مالک کو اس پر عمل کرنا چاہیے۔ عام گاڑیوں مثلاً کورولا (Corolla) یا ہونڈا (Honda) میں یہ کام کروانے پر 8 سے 15 ہزار روپے خرچہ آسکتا ہے۔ اس کے لیے مختلف ادارے مختلف طریقے اختیار کرتے ہیں جس کی وجہ سے قیمت میں بھی کمی یا زیادتی ہوتی ہے۔ بڑی گاڑیوں جیسا کہ لینڈ کروزر یا پجیرو پر حفاظتی تہ لگوانے پر 20 سے 25 ہزار روپے اخراجات آسکتے ہیں۔ اس میں آپ کی گاڑی کے بیرونی و اندرونی حصے کے علاوہ انجن اور ڈگی پر بھی کام کیا جاتا ہے۔ اگر آپ اس حوالے سے زیادہ نہیں جانتے تو آن لائن بہت سی معلومات حاصل کرسکتے ہیں یا پھر کسی ایسے دوست سے مشورہ کرلیں کہ جس نے اس کا تجربہ کیا ہو۔ اس کام میں صرف ایک خامی ہے کہ اسے کروانے میں آپ کا پورا دن لگ جاتا ہے۔ لیکن ایک دن کی خواری سے آپ لمبے عرصے تک گاڑی کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔

car paint sealent

حفاظتی سسٹم لگوائیں

گاڑی کے لیے معیاری اسٹیل میٹ سیکورٹی سسٹم تقریباً 35 سو روپے میں مل جاتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی کچھ سستی و مہنگی برانڈز مارکیٹ میں موجود ہیں۔ بہتر ہوگا کہ آپ اپنی گاڑی میں حفاظتی نظام لگوانے سے پہلے اس بارے میں تھوڑی تحقیق کرلیں۔ اسے لگواتے ہوئے ایک بات کا اور خیال رکھیں کہ مکینک یا ٹیکنیشن تمام تاروں کو ڈیش بورڈ ہی میں نہ بند کردے۔ اس کے لیے تھوڑی ہوشیاری کا مظاہرہ کرنا چاہیے کیوں کہ گاڑیاں چوری کرنے والے گروہ بھی روز بروز چالاک ہوتے جارہے ہیں۔ اگر آپ اپنی کرولا آلٹِس (Corolla Altis) گرانڈے کو چوری ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو پاکستان میں دستیاب کار ٹریکنگ سروسز کی خدمات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس وقت متعدد ادارے بہت مناسب قیمت میں خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق 40 ہزار روپے میں آپ اپنی گاڑی کو ٹریکنگ کے ذریعے محفوظ بنا سکتے ہیں۔ تھوڑی بہت بات چیت کریں تو شاید اخراجات میں مزید کمی بھی آسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑی کی حفاظت کے لیے مہنگے طریقوں کے علاوہ دستیاب کم قیمت ٹریکرز

steelmate 2 way security system

بہتر تفریحی نظام لگوائیں

گاڑی میں تفریحی نظام لگا کر آپ اپنے سفر کو پرلطف بناسکتے ہیں۔ آج کے دور میں یہ زیادہ مہنگا بھی نہیں اس لیے گاڑی میں لگوانے میں کوئی مضائقہ بھی نہیں ہونا چاہیے۔ آپ کو کینوڈ یا پائیونیئر کا سسٹم تقریباً 8 ہزار اور دو اسپیکرز تقریباً 3 ہزار روپے میں مل جائیں گے۔ اگر آپ مزید بہتر سسٹم یا ایل سی ڈی ڈیوائس لگوانا چاہیں تو چین کی کسی بھی کمپنی کا سسٹم معیار کے اعتبار سے تقریاً 8 سے 15 ہزار روپے میں مل جائے گا۔ اگر کسی مشہور کمپنی کی طرف جائیں گے تو یہی سسٹم تقریباً 25 ہزار روپے میں لگواسکتے ہیں۔ (مزید رہنمائی کے لیے یہاں کلک کریں)

Car_DVD_Player Kenwood_DVD_Player

ڈیش کیم اور عقبی کیمرہ لگوائیں

گاڑی کے ڈیش بورڈ پر لگنے والے عام ڈیش کیم تقریباً 5 ہزار روپے میں بہت سے آن لائن اسٹورز پر دستیاب ہیں۔ پچھلی طرف گاڑی لے جانے میں رہنمائی کرنے والا کیمرہ تقریباً ایک سے ڈائی ہزار روپے میں مل جاتا ہے۔ اگر آپ نے ڈیش بورڈ پر تفریحی نظام کے ساتھ ایل سی ڈی بھی لگوائی ہے تو پھر عقبی کیمرہ بھی ضروری لگوائیں۔ ایک عام مکینک یہ کیمرے لگانے کے لیے ہزار روپے اجرت لے گا اور صرف ایک گھنٹے میں دونوں کیمرے آپ کی گاڑی کی زینت بن جائیں گے۔ شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک کے مسائل دیکھتے ہوئے ان کیمروں کا استعمال آپ کے لیے کافی سہولت پیدا کرسکتا ہے۔ خاص طور پر عقبی کیمرے کی مدد سے آپ گاڑی کو ہونے والی کئی حادثات سے بھی محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وی آئی پی کلچر کے خلاف مہم میں ‘ڈیش کیم’ کو اپنا ہتھیار بنائیں!

dash_camcamry-atara-sl-reversing-camera

یہ محض چند تجاویز ہیں جن پر عمل کر کے آپ اپنی گاڑی کی حفاظت اور سفر کو بہتر بناسکتے ہیں۔ آخر میں یہ بھی مشورہ دینا چاہوں گا کہ اپنی گاڑی کی صفائی کے لیے ہمیشہ معیاری کار شیمپو اورباریک ریشے والا کپڑا استعمال کریں۔ آپ اپنی گاڑی میں جتنی چاہیں تبدیلیاں کریں یہ آپ کے ذوق پر منحصر ہے لیکن میرا مشورہ یہ ہے کہ گاڑی کی حفاظت اور اس میں سفر کو آسان اور دلچسپ بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.